30 Saal Ki Umer Main MakeUp Kaisa Hona Chahiye - Article No. 1453
تیس سال کی عمر میں میک اپ کیسا ہونا چاہیے؟ - تحریر نمبر 1453
خواتین میں تیس سال کی عمر میں کئی ہارمونل تبدیلیاں بھی آتی ہیں۔ جس کے باعث اکثر اوقات چہرے پر دھبے ، آنکھوں کے نیچے ہلکے اور چھائیاں وغیرہ رونما ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔ ان سب مسائل کے باوجود آپ ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آسکتی ہیں
بدھ 20 اپریل 2016
1۔ فاوٴنڈیشن اچھی طرح لگائیں:
نو عمری کے دور میں تو آپ صرف کنسیلر اور پرائمر سے ہی چہرے کے خدوخال کو یکساں کر لیتی تھیں ، لیکن اب آپ کو مکمل فاوٴنڈیشن لگانے کی ضرورت پڑے گی۔ اپنی رنگت سے ملتا جلتا فاوٴنڈیشن چہرے پر لگا کر اچھی طرح سے بلینڈکرلیں۔ پھر میک اپ کرنے کا آغاز کریں۔ گالوں اور تھوڑی کی ہلکی ہلکی کنٹورنگ کریں۔
(جاری ہے)
گردن پہ فاوٴنڈیشن ضرور لگائیں۔
آخر میں تھوڑا سا ٹرانسلوسینٹ پاوڈر لگائیں۔ اس سے فاوٴنڈیشن زیادہ دیر تک ٹہرے گا۔2۔ چہرے کی ساخت درست کریں:
جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے جلد لٹکنے لگتی ہے۔ جلد میں موجود کولیجن اور ایلاسٹن کی کم پیداوار کی وجہ سے جلد کا کچھاوٴ اور لچک کم ہونے لگ جاتے ہیں۔ ایسے میں میک اپ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ چہرے کی ساخت سہی رہے۔ میک اپ آرٹسٹ میگھنا بوٹانی کا کہنا ہے کہ ہلکے یادرمیانے شیڈ کا فاوٴنڈیشن یا کامپیکٹ رخسار کی ہڈی پر لگائیں۔ اس سے چہرہ لفٹ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے جھریاں اور چہرے پر پڑنے والی لکیریں بھی چھپ جاتی ہیں۔
3۔ فیچر ابھارنے کی کوشش کریں:
تیس سال کی عمر میں اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کے چہرے کے خدو خال کو کس طرح ابھارا جائے یا کس فیچرکو ابھارنے کی زیادہ ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر اکثر ہونٹوں کی شیپ ایک جیسی نہیں رہتی اور ہونٹوں کے کونوں میں لکیریں بن جاتی ہیں۔ اس کو ٹھیک کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہونٹوں پر سب سے پہلے فاوٴنڈیشن لگایا جائے۔ پھر کنسیلر سے کونوں میں بننے والی لکیریں چھپائی جائیں۔ اس کے بعد لپ پینسل سے جیسے چاہیں ہونٹوں کا شیپ بنائیں۔
4۔نیچرل میک اپ کریں:
اس طرح کا میک اپ کرنے کے لیے آنکھوں کو ابھاریں اور لپ اسٹک نیچرل شیڈ کی لگائیں۔ اس عمر میں گہرا آئی میک اپ اچھا لگتا ہے۔ البتہ ایسے میک اپ کے ساتھ نیوڈ لپ اسٹک ہی سہی رہتی ہے۔ اس کے ساتھ رخساروں پر گلٹری بلش آن سے آپ کم عمر نظر آئیں گی۔
5۔نیچرل شیڈ کی لپ اسٹ استعمال کریں:
یوں تو ان دنوں مہرون، سرخ اور براوٴن کلرکے شیڈ زمقبول ہیں۔ البتہ نیوڈ شیڈ کی لپ اسٹک کا فیشن کبھی پرا نا نہیں ہوتا۔ خاص طور سے ہیوی آئی میک اپ کے ساتھ نیوڈ لپ اسٹک ہی بھلی لگتی ہے۔ لپ اسٹک کی جگہ لپ گلاس بھی لگا سکتی ہیں۔ لپ گلاس لگانے سے ہونٹوں کے ارد گررد کی لکیریں نمایاں نہیں ہوتیں۔
6۔آنکھوں کے میک اپ پر توجہ دیں:
آنکھوں کو نمایاں کرنے کے لیے آنکھوں کا میک اپ اچھا ہونا ضروری ہے۔ ایسے رنگ کا انتخاب کریں جو آپ کے فاوٴنڈیشن سے ملتا جلتا ہو اور اسے اچھی طرح بلینڈ کریں۔ پھر کوئی گہرے رنگ کا آئی شیڈ لیں جیسے کہ بھورا یا کتھئی اور اسے بھی آنکھوں کے اوپر لگا کراچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اس کے بعد آئی لائنر سے آنکھوں کے اوپر اور نیچے لکیر کھینچیں۔ اپنی لک مکمل کرنے کے لیے پلکوں پر خوب سارا مسکارہ لگائیں۔ اگر جلد خشک ہو رہی ہو تو آنکھوں کے ارد گرد پہلے لوشن لگائیں اس کے خشک ہوجانے کے بعد میک اپ کرنا شروع کریں۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips