Aankhon Ki Khubsurti Kaise Barkarar Rakhi Jaye - Article No. 3096

Aankhon Ki Khubsurti Kaise Barkarar Rakhi Jaye

آنکھوں کی خوبصورتی کیسے برقرار رکھی جائے - تحریر نمبر 3096

حسین آنکھوں میں ایک کشش ہوتی ہے جو دیکھنے والے کو بھی خوبصورت لگتی ہیں

پیر 20 مارچ 2023

حسین آنکھوں میں ایک کشش ہوتی ہے جو دیکھنے والے کو بھی خوبصورت لگتی ہیں لیکن کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ ان کی خوبصورتی کیسے برقرار رکھی جاتی ہے۔کوئی بات نہیں اگر نہیں معلوم،ہم آپ کو آنکھوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے چند گڑ بتاتے ہیں آپ انھیں آزمائیں اور آنکھوں کی خوبصورتی برقرار رکھیں۔
آنکھوں کو زیادہ چمکدار اور روشن بنانے کے لئے وٹامن اے سے بھرپور غذا کا استعمال کریں۔

دن بھر آنکھیں وقفے وقفے سے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔
سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لئے آنکھوں پر کھیرے کی قاشیں رکھیں۔

(جاری ہے)


آملے کو رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح اس سے اپنی آنکھیں دھو لیں۔
اگر آپ کی آنکھیں سرخ ہیں اور ان میں خارش بھی ہوتی ہے تو سر پر دہی کی مالش کریں۔
تھکی ہوئی آنکھوں کو آرام دینے اور تسکین پہنچانے کے لئے ٹھنڈے دودھ میں روئی بھگو کر دس منٹ کے لئے آنکھوں پر رکھیں۔
چائے کا ایک چمچہ خشک آملہ ایک کپ پانی میں رات بھر بھگو دیں صبح اسے ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور پھر اس میں پانی کا ایک اور کپ شامل کر لیں،روزانہ صبح کو اس محلول کے چھینٹے آنکھوں پر ماریں۔یہ عمل آپ کی آنکھوں کو چمکدار بنانے میں مفید ثابت ہو گا۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Aankhon Ki Khubsurti Kaise Barkarar Rakhi Jaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.