Aap Ka Chehra Bhi Nikhra Nikhra Ho Sakta Hai - Article No. 1482

Aap Ka Chehra Bhi Nikhra Nikhra Ho Sakta Hai

آپ کا چہرہ بھی نکھرا نکھرا ہوسکتا ہے - تحریر نمبر 1482

چہرے کو چمکدار بنانے کے لئے تربوزٹماٹر اور کھیرے کاپانی ٹھنڈا کرکے جلد پرلگائیں اور تربوز، آلو بخار اور سٹرابیری کاجوس پئیں

جمعہ 10 جون 2016

چہرے کو چمکدار بنانے کے لئے تربوزٹماٹر اور کھیرے کاپانی ٹھنڈا کرکے جلد پرلگائیں اور تربوز، آلو بخار اور سٹرابیری کاجوس پئیں
ڈاکٹر حسیب سجاد کی رائے ہے کہ بالخصوص رمضان المبارک میں تیز مصالحے دار اور چٹ پٹ کھانوں سے پرہیز کریں کیونکہ تیز مرچیں کھانے سے پسینہ زیادہ آتا ہے جس سے جلد کی تروتازگی ماند پڑجاتی ہے ․․․․․ بہتر ہے دن میں دو مرتبہ نہائیں اور وضو کے لئے بھی ٹھنڈا پانی استعمال کریں تاکہ جلد کی قدرتی چمک اور رونق برقرار رہے
موسم گرما میں انسانی جلد سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے اس لئے دھوپ سے بچپن اور سن بلاک (Sunblock) کااستعمال لازمی کریں۔
خصوصاََ سحر وافطار میں پانی زیادہ پئیں، گرمیوں میں ویسے بھی پسینہ زیادہ آتا ہے جس سے پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

چنانچہ رمضان اور موسم کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور جسم میں پانی کی کمی کوپورا کرنے کے لئے موسمی پھل کھائیں، تازہ جوس پئیں اور افطار کے وقت کھانے میں سلاد ضرور شامل کریں کیونکہ کچی سبزیاں پکی ہوئی سبزیوں کی نسبت زیادہ فائدہ مند ہیں۔

ہمارے ہاں عام طور پر افطار میں تیز مصالحے دار اور چٹ پٹے کھانے بھی پسند کئے جاتے ہیں، جو جلدکے لئے سخت نقصان دہ ہیں۔ یادرکھیں تیز مرچیں کھانے سے پسینہ زیادہ آتا ہے جس سے جلد کی تروتازگی ماند پڑجاتی ہے۔ بہتر ہے کہ دن میں دومرتبہ نہائیں تاکہ پسینہ آنے کے باوجود کی قدرتی چمک برقرار ہے ، وضو کے لئے ہمیشہ ٹھنڈاپانی استعمال کریں اور ہلکے رنگوں کے سوتی کپڑے پہنیں․․․․․ ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے سے جلد کو آکسیجن ملتی ہے اور پسینہ زیادہ نہیں آتا۔
عموماََ دیکھا گیا ہے آئلی سکن (Oily Skin) کی وجہ سے بھی جلد مرجھا جاتی ہے۔ چنانچہ دن میں دو مرتبہ آئل فیس واش بھی استعمال کریں ۔ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ چہرے پر ہاتھ سوپ (Bath Soap) نہیں لگاناچاہیے مگر میرے خیال سے اگر ہاتھ سوپ معیاری ہوتو چہرے پرلگانے میں کوئی ہرج نہیں ہاں البتہ صابن کاباربار استعمال درست نہیں۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو ہربار چہرہ دھونے کے بعد موئسچرائزنگ لوش ضرور لگالیا کریں۔

تربوز ،ٹماٹر اور کھیرے کے پانی سے چہرے کو چمکدار بنائیں:
مسزخالدہ سمیع قدرتی اجزاء سے جلدی مسائل کو حل کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں ان کاکہنا ہے” جلد کو قدرتی طور پر پر تروتازہ اور صحت مندرکھنے کے لئے ہربل ٹریٹمنٹ (Herbal Treathent) کے ساتھ ساتھ تازہ پھل اور سبزیاں کھانا بھی ضروری ہے تاکہ جسم کے اندورنی اعضاء بہتر طریقے سے کام سکیں اور جلد ہمیشہ پررونق اور جاذب نظر رہے۔
ویسے تو ہمارے ہاں موسم گرما موسمی پھلوں اور سبزیوں سے مالا مال ہوتا ہے اور اکثر لوگ گرمی کی شدت کوکم کرنے کے لئے کئی قسم کے مشروبات پیتے ہیں، اکثر بچے اور بڑے بھی ملک شیک پسندکرتے ہیں تاکہ محض پیاس ہی نہ بجھے بلکہ پیٹ بھی بھرارہے لیکن میرے نزدیک جلد کو تروتازہ اور صحت مندرکھنے کے لئے فریش جوس پینا زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ اس سے جلد نکھری اور صاف دکھائی دیتی ہے۔
جیسے آج کل اگر ممکن ہوتو تربوز، آلو بخارا ، اور اسٹرابیری کا جوس پیا کریں اور دودھ، دہی لسی، سکنجبین اور سردائی وغیرہ کو سحروافطار کالازمی حصہ بنائیں۔ آپ چہرے کو چمکدار بنانے کے لئے تربوز، ٹماٹر اور کھیرے کے پانی کو بھی ٹھنڈا کرکے جلد پرلگاسکتی ہیں۔
جلد کی تروتازگی کے لئے یہ ٹوٹکے بھی ضرور آزمائیں:
اگرآپ کی جلد خشک اور روکھی ہے تو دودانے پسے ہوئے بادام اور آدھا کھانے کا چمچ دودھ ملاکر چہرے پر لگائیں، کچھ دیر کے بعد چہرہ دھوکرخشک کرلیں۔

ایک کھانے کا چمچ انڈے کی زردی اور ایک چائے کاچمچ ملاکر پیسٹ بنائیں اور چہرے اور گردن پر لگا کر لیٹ جائیں، جب پیسٹ خشک ہوجائے تو روئی کوپانی میں بھگو کر چہرہ اچھی طرح صاف کرلیں۔ یہ عمل بار بار دوہرانے سے جھریوں کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔
ایک کھانے کا چمچ ایلوویراجیل اوروٹامن ای (Vitamin E) کاایک کیپسول ملاکر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر 10سے 15منٹ تک لگا کر رکھیں، پھر روئی کو پانی میں بھگو کر صاف کرلیں، یہ عمل ہفتے میں ایک بار دوہرائیں۔

اگرچہرے پر گرمی دانے یاپمپلز نمودار ہوں تو حسب ضرورت مرادرسنگ پیس لیں اور عرق گلاب میں ملا کر دانوں پر لگائیں۔
اگرآپ کو ڈبل ٹون (Double Tone) سکن کامسئلہ ہوتو ایک قاش پپیتا لے کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں اور 2کھانے کے چمچ پانی میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر نرم ہونے تک ابال لیں، اب آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور آدھاچائے کا چمچ شہد ملاکر یہ پیسٹ چہرے پرلگائیں ، 10سے 15منٹ بعد سادہ پانی سے چہرہ دھولیں۔

چٹکی بھر نمک نوشادر، آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک کھانے کا چمچ دودھ ملاکر پیسٹ بنائیں، اب چہرے پر کوئی ساموئسچرائزنگ لوش لگالیں، پھر جس حصے پر چھائیاں ہوں، اس پر یہ پیسٹ لگائیں اور یہ عمل ہفتے میں دو مرتبہ دوہرائیں۔ اگر یہ ٹوٹکہ جلد پر موافق رہے تو پہلی بار سے 3سے 5منٹ کے بعد چہرہ صاف کرلیں جبکہ دوسری بار 5سے 7منٹ تک لگارہنے دیں۔

ایک کھانے کا چمچ تربوز کے بیج ، ایک کھانے کا چمچ خربوزے کے بیج اور ایک کھانے کا چمچ ٹوٹا چاول، دھو کر دھوپ میں خشک کرنے کے بعد پیس لیں، آپ ٹوٹا چاول کی بجائے چاولوں کا آٹا بھی لے سکتی ہیں، اب اسے ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور روزانہ عرق گلاب ملاکر چہرے پر لگائیں۔ آپ کی جلد پر ہلدی سوٹ (Suit) کرتی ہوتو ادرک کی شکل والی ہلدی دھوپ میں سکھا کر پیس لیں اور چٹکی بھر ہلدی پاؤڈر بھی اس میں شامل کرکے چہرے پرلگائیں ۔
دال مونگ کو رات بھر بھگونے کے بعد پیس لیں۔ اگر آپ کی سکن آئلی ہوتو عرق گلاب میں اور اگر خشک ہوتو دودھ یادہی میں پسی ہوئی دال مونگ ملاکر چہرے پر لگالیں۔
سیب کو توے، پر بھون پر پیس لیں اور اس پاؤڈر میں عرق گلاب ملا کر استعمال کریں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Aap Ka Chehra Bhi Nikhra Nikhra Ho Sakta Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.