Aarz O Rukhsar Ka Make Up - Article No. 1863

Aarz O Rukhsar Ka Make Up

عارض ورخسار کا میک اپ - تحریر نمبر 1863

یہ رخساروں کے حسن میں اضافہ کرتے ہوئے ان میں قدرتی سرخی اور تمتما ہٹ کا تاثر پیدا کرتا ہے

ہفتہ 1 ستمبر 2018

یہ رخساروں کے حسن میں اضافہ کرتے ہوئے ان میں قدرتی سرخی اور تمتما ہٹ کا تاثر پیدا کرتا ہے
چہرے کا سب سے نمایاں اور حسین حصّہ رخساروں کا ہوتا ہے اور اس پر کا سمیٹک کے چند رنگ خوب ہی جچتے ہیں چاہے دن کا کوئی بھی وقت ہے ۔روژ یا غازہ ایک ایسی قدرتی چمک عطاکرتا ہے کہ جو آپ کی اپنی جلد کے اندر سے نمودار ہوتی دکھائی دیتی ہے ۔یہ آپ کی قدرتی رنگت کایوں حصّہ بن جاتا ہے کہ جیسے آپ کے رخسار خوشی سے تمتما رہے ہوں ۔

روژ میک اپ پر نمایاں طور پر اثر انداز ہوا ہے کیونکہ نہ صرف چہرے کے خدوخال کو نمایاں کرتا ہے بلکہ اسے حقیقی زندگی عطا کرتا ہے ۔ایک وقت تھا کہ روژ ہلکے گلابی اور شوخ سرخ (قرمزی )رنگ میں دستیاب تھا ۔آج کل عمدہ قسم کے شیڈ ز کی ایک ورائٹی ہماری دسترس میں ہے اور ایک صحت مند انہ چمک دمک کے لئے نہایت خوش آئند ہیں ۔

(جاری ہے)


پاؤڈر
بے انتہا عام طور پر استعمال ہوتا ہے کیونکہ یہ اچھی طرح چمٹ جاتا ہے اوردیر پا قائم رہتا ہے خاص طور پر خشک جلد پر اور عمدہ میٹ فنش دیتا ہے ۔

یہ ایک صاف ستھرے کمپیکٹ میں برش کے ساتھ دستیاب ہوتا ہے اور چہرے کی ٹچنگ کے لئے آسانی کے ساتھ پرس میں رکھا جاسکتا ہے ۔
جیل
عام طور پر الکحل بیس کے ساتھ تیار کی جاتی ہے اس لئے تیزی سے خشک ہونے کا رجحان رکھتی ہے کیونکہ جیل کا روغن رخساروں کے بالوں کے غدودوں کے گرد اکٹھا ہوجاتا ہے ۔یہ چکنی جلد کے لئے نہایت ہی مناسب ہوتی ہے کیونکہ یہ چہرے پر کسی قسم کی چکنائی باقی نہیں چھوڑتی اور اس کے باوجود گلاب کے سے سرخ رخساروں کا نفیس اثر قائم رکھتی ہے ۔

کریم
چونکہ نرم ہوتی ہے اس لئے جلد کے اندر آسانی کے ساتھ بلینڈ ہوجاتی ہے اور اس کی دن بھر قائم رہنے کی طاقت حیرت انگیز ہوتی ہے یہ جلد کو نوعمری عطا کرتی ہے اور رخساروں کی ہڈیوں کی ساخت کو درست کرتی ہے ۔یہ میچور اسکن کے لئے انتہائی موزوں ہوتی ہے ۔کریم کسی اسفنج یا انگلیوں کی پوروں کی مددسے لگائی جاسکتی ہے اور شوخ رنگ وچمک عطا کرتی ہے ۔

رخساروں کے شیپ کو درست کرنا
لٹکے ہوئے رخسار :اپنے رخساروں کو ہوا بھر کر پوری طرح سے پھلا لیں ۔پھر ہر ہاتھ کی تین انگلیاں ہر رخسار پر منہ کے کارنر کے پاس رکھیں پھولے ہوئے رخساروں کو کچھ دیر تک باربار تھپتھپا ئیں ۔
دھنسے ہوئے رخسار :اپنے ہونٹوں کو سکیڑ لیں ۔اپنے منہ کوداہنی طرف کھینچتے ہوئے اسے دانتوں پر سے اس حد تک کھینچنے کی کوشش کریں جتنا کھینچ سکتی ہوں اور پھر اسے نارمل پوزیشن پر لے آئیں ۔
اسی عمل کودوسری جانب کریں اور چند مرتبہ یہ دونوں عمل دہرائیں ۔
پھولے ہوئے رخسار :ایک گہرا سانس لیں اور اپنے رخساروں کو اندر کی جانب کھینچ لیں ۔پھر سانس کو رخساروں کی مدد سے باہر پھونک دیں ۔اب اپنا منہ بند کرلیں اور ہونٹوں پر وسیع مسکرا ہٹ اس طرح سے عطاری کریں کہ آپ کے رخسار او پر چڑھ جائیں ۔یہ عمل 5منٹ تک کریں ۔ایک وقت تک کلر کا سمیٹکس کے استعمال کو غلط معنی پہنائے گئے اور نا سمجھی کے انداز میں انہیں استعمال کیا گیا۔
(اس وقت تک انہیں استعمال کرنے والی خواتین اپنے طور پر خود کو ”بنانے سنوارنے “کی کوشش کرتی تھیں تا کہ بھلی لگیں ۔لیکن تب بھی غازہ (روژ) صرف نمودونمائش کی خاطر نہیں لگایاجاتا تھا بلکہ چہرے کے خط وخال کو نمایاں کرنے کی خاطر اسے اپلائی کیاجاتاتھا ۔لہٰذا آپ بھی آگے بڑھیں اور اپنے رخساروں پر قدرتی سرخی کا تاثر دینے کے لئے روژ کا استعمال شروع کردیں ۔دیکھنے والوں کو یہ اندازہ لگانا مشکل ہوجائے گا کہ آپ کے رخسار قدرتی شرم وحیاء سے تمتمار ہے ہیں یا یہ روژ کاکمال ہے ۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Aarz O Rukhsar Ka Make Up" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.