Abroorwo Ko Sanwarny K Chand Mazeed Mashwary - Article No. 1613

Abroorwo Ko Sanwarny K Chand Mazeed Mashwary

ابروؤں کو سنوارنے کے چند مزید مشورے - تحریر نمبر 1613

ابرو کے بال کبھی اوپر سے نہ نکالیں،ایسا کرنے سے ابرو مصنوعی لگتے ہیں۔البتہ ابرو کے نیچے سے نکالیں

ہفتہ 23 ستمبر 2017

ابروؤں کو سنوارنے کے چند مزید مشورے
۱۔ابروؤں کے بالوں کو گہرا رنگ دینے یا ان کی رنگت ہلکی کرنے کے لیے کبھی سرکے بالوں کو رنگنے والا خضاب یا کلر کریم وغیرہ استعمال نہ کریں اور نہ کسی بلیچنگ لوشن کو ابروؤں پر لگائیں۔
۲۔ابرو کے بال کبھی اوپر سے نہ نکالیں،ایسا کرنے سے ابرو مصنوعی لگتے ہیں۔
البتہ ابرو کے نیچے سے نکالیں تو آنکھ اور ابرو کا درمیانی فاصلہ بڑھ جاتا ہے۔اس سے آنکھیں بڑی اور پلکیں لمبی لگتی ہیں۔
۳۔ابرو کے بال کبھی قینچی یا ریزر سے نہ تراشیں بلکہ بہتر یہی ہے کہ ایک ایک کرکے موچنے سے نکالے جائیں۔بال نکالنے سے پہلے ابرو پر کولڈ کریم لگالیں تاکہ بال نکالتے وقت جلد کو زیادہ تکلیف نہ ہو۔

(جاری ہے)


چشمہ اور آنکھیں:چشمہ آنکھوں کے لیے ایک خوبصورت نقاب ہیں ا ور اس کا استعمال کسی حد تک آنکھوں کے لیے مفید بھی ہے۔

سیاہ چشمہ آنکھوں کو دھوپ اور تیز روشنی کی چمک سے بچاتا ہے۔انہیں گردو غبار دھوپ اور تیز ہوا سے محفوظ رکھتا ہے،
روشنی کی تیز شعاعوں سے بچاؤ کے لیے پولرائزڈ(Polarised) چشمے مفید ہیں۔ان میں ایک خاص طرح کا شیشہ لگایا جاتا ہے،جس کے استعمال سے سورج کی حدت اور تکلیف دہ روشنی کم ہوجاتی ہے،مگر کار چلاتے ہوئے پولرائزڈ چشموں کا استعمال روزانہ اور طویل عرصے کے لیے کیا جائے تو آنکھوں کی بینائی کو نقصان پہنچتا ہے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Abroorwo Ko Sanwarny K Chand Mazeed Mashwary" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.