Acne Skin Ka Makeup Ahtiat Zaroori Hai - Article No. 1449

Acne Skin Ka Makeup Ahtiat Zaroori Hai

ایکنی سکن کامیک اپ۔۔۔ احتیاط ضروری ہے - تحریر نمبر 1449

کیل مہاسوں کی بدولت اکثر لڑکیاں پریشان رہتی ہیں اورکسی شادی کی تقریب میں جانا ہوتو لڑکیوں کو پریشانی لاحق ہوجاتی ہے کہ اب چہرے پر نمودار ہونے والے ایکنی سے کیسے جان چھڑائیں؟

جمعہ 15 اپریل 2016

ایس رحمن خٹک:
کیل مہاسوں کی بدولت اکثر لڑکیاں پریشان رہتی ہیں اورکسی شادی کی تقریب میں جانا ہوتو لڑکیوں کو پریشانی لاحق ہوجاتی ہے کہ اب چہرے پر نمودار ہونے والے ایکنی سے کیسے جان چھڑائیں ؟ ایکنی سکن کی حامل لڑکیاں میک اپ اپلائی کرتے وقت احتیاط کریں۔ ذیل میں ایسی سکن کیلئے کچھ معلومات دی جارہی ہیں تاکہ میک اپ کی مدد سے انہیں چھپایا جاسکے۔

سب سے اچھے فیس واش سے اپنا منہ دھولیں خود اپنی جلد کو نہ چھوئیں بلکہ کسی برش کی مدد سے صاف کریں۔
برش کی مدد سے اس مقام پر کنسیلر لگائیں اور تھوڑی دیر کیلئے چھوڑدیں۔ کنسیلر کااستعمال اپنی سکن کے مطابق کریں۔ اگر کیل مہاسے زیادہ نہیں ہیں تو پھر زرد رنگ کا کنسیلر ہی بہتر انتخاب ہے۔

(جاری ہے)

یہ خیال ضرور رکھیں آپ جو بھی کنسیلر استعمال کریں اوہ آپ کی جلد کی رنگت سے ہلکا نہ ہوورنہ ایکی اور بھی نمایاں ہو جائے گا۔

اس کے بعد فاؤنڈیشن اپلائی کریں تھوڑا سا پاؤڈر بھی لگانے کے بعد تھوڑی دیر انتظار کریں۔
کیل مہاسے اور لیموں کے کمالات: بات کیل مہاسوں کی ہورہی ہے جو بلاشبہ ہرخاتون کو ناپسند ہوتے ہیں داغ دھبے اور نشان جوچھوڑ جاتے ہیں لیکن لیموں کاپانی وہ نسخہ اکسیر ہے کہ جس کی مدد سے آپ کی جلد ایکنی فری ہوسکتی ہے۔ ماہرین جلد کے مطابق لیموں پانی یاپھر ایسے قدرتی اجزاء جیسے شہد دہی اور بیسن (مصری چنا) کے ساتھ ملاکر استعمال کرنے سے آپ حیرت انگیز فوائد سمیٹ سکتی ہیں۔

ذیل میں اس کے استعمال میں بارے میں بتایا جارہا ہے۔
لیموں پانی: ایک چھوٹے سے پیالے میں لیموں کاپانی عرق لیموں لیں۔ کاٹن یاروئی میں بھگو کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ دس منٹ کیلئے اسے خود بخود خشک ہونے دیں اس کے بعد دھولیں اور کسی صاف تولیے سے خشک کریں۔ یہ عمل دن میں صرف ایک بارہی ضروری ہے۔
عرق لیموں اور بیسن: کسی پیالے میں تھوڑا سا بیس لے کر اس کے اوپرلیموں نچوڑ لیں اور اچھی طرح مکس کرکے اس آمیزے کو متاثر ہ جگہ پر لگا کرکچھ دیر صبر کریں۔
اس کے بعد نیم گرم پانی سے سے دھولیں اور صاف تولیے سے خشک کریں۔ خشکی زیادہ محسوس ہوتو کوئی اچھا سا موئسچر ائزر لگالیں۔ روزانہ یہ عمل ایک بار ہی کریں۔
عراق لیموں اور دہی : عرق لیموں اور دہی لے کر پیالے میں اچھی طرح سے انہیں مکس کرلیں۔انگلیوں کے پوروں کی مدد سے یہ آمیزہ متاثرہ جگہ پرلگائیں۔ چند منٹ کے توقف کے بعد اسے اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔
یہ عمل باقاعدگی سے دہرایاجاسکتا ہے۔
کیل مہاسوں کے داغ دھبے دورکرنے کیلئے عرق لیموں بہترین ہے۔ کیل مہاسوں کے نشانات ختم کرنے میں اس کے اثرات جادوئی نوعیت کے ہوتے ہیں اور اس کے روزانہ استعمال سے آپ حیرت انگیزنتائج حاصل کرسکتی ہیں ۔ بس اتناخیال رکھیں کہ عرق لیموں لگانے کے بعد سورج کی شعاعوں یاروشنی سے خود کو بچائے رکھیں۔
ایکنی سکن کیلئے شہد بھی مفید ہے ۔
روزانہ رات سونے سے پہلے اسے استعمال کیاکریں اور صبح اٹھنے کے بعد نیم گرم پانی سے دھویاکریں۔ دھیان رہے زخم کی صورت میں اسے استعمال نہ کریں ۔ ورنہ اس سے سوزش اور جلن کی شکایت ہوسکتی ہے۔
ایلویر اآپ کو اس جھنجھٹ سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور کیل مہاسوں کو ختم کرنے کا قدرتی حل ایلویا میں موجود ہے جو نہ صرف سکن پر نمودار ہونے والے نقصان کو ختم کرتا ہے بلکہ جلد کے ٹشوز کی دوبارہ مرمت میں بھی معاون ہے۔ آپ ایلویرا کو روزانہ سکن پر اپلائی کرکے نیم گرم پانی کے ساتھ چہرہ دھولیا کریں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Acne Skin Ka Makeup Ahtiat Zaroori Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.