Aloe Vera - Article No. 1562

Aloe Vera

ایلوویرا - تحریر نمبر 1562

رنگت نکھارے

جمعہ 3 مارچ 2017

ماہم جاوید :
ایلویرایا کنوار گندل ایک ایسا پودا ہے جواپنے اندر بے شمار طبی فوائد کا خزانہ لئے ہوئے ہے ۔ یورپ میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق اس کے گودے میں بے شمار طبی خواص پائے جاتے ہیں ۔ یہ جلدی امراض معدے کی خرابی ‘ دانت کا دردبال جھڑنے یا کسی خشکی جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف ‘ آرائش حسن اور دیگر کئی مقاصد کیلئے استعمال کیاجاتا ہے ۔

اس کے فوائد کے پیش نظرآج کل فوڈ سپلیمنٹ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح کاسمیٹکس سازی میں بھی اس کے استعمال میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔
اگر آپ کسی خاتون سے پوچھیں کہ ہاتھوں کو کیسے نرم وملائم بنایاجائے تو 60سے 70 فیصد خواتین آپ کو ایلوویرا کا مشورہ دیں گی ۔ ایلوویرا اپنی موئسچرائزنگ خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ہاتھوں کی پھٹی جلد اور خشکی ختم کرنے میں انتہائی مدد گار ہے ۔

ایلوویرا جلد پر ایک حفاظتی جھلی بنادیتا ہے جو جلد کو دھول ’ مٹی‘ گردوغبار اوردیگر موسمی اثرات سے محفوظ رکھتی ہے ۔ طریقہ : تازہ ایلوویرا کے جیل لیکر اپنے ہاتھوں پر لگائیں اور دس منٹ تک لگارہنے دیں ‘ دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں یہ عمل روزانہ ہرائیں فائدہ ہوگا ایلوویرا کی افادیت سے ماہرین ہزاروں سال قبل بھی آگاہ تھے ۔
ایلوویرا نظر کو طاقتور بنانے میں نہایت مفید ہے ۔ اس کیلئے ایلوویرا کاایک ٹکٹ لیکر اس میں سے ایک بڑا چمچہ گودا نکال کراسے نگل لیں روزانہ صبح وشام خالی پیٹ تو اتردو مہینے استعمال کریں ۔
مغربی خواتین اپنے چہرے کی تازگی ‘ بالوں کی چمک ناخنوں کی مضبوطی کیلئے مختلف قسم کے آرائشی سامان اور کریموں کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس کی ٹبلیٹس بھی لیتی ہیں ۔ جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ان اشیا کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔
چہرے کے کیل داغ مہاسوں پرروزانہ چند ہفتوں تک اس کاگودا نکال کر لگایا جائے تو کچھ ہی عرصے میں کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں ۔ چہر خوبصورت اور جلد صاف شفاف ہوجاتی ہے ۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Aloe Vera" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.