Anti Spit Mask - Article No. 1881

Anti Spit Mask

اینٹی سیپٹک ماسک - تحریر نمبر 1881

بہت سی خواتین اپنی جلد پر آئے دن نمودار ہونے والے دانوں سے چھٹکارا پانے کے طریقے پوچھتی نظر آتی ہیں ۔انہیں سب سے زیادہ پریشانی چہرے

جمعرات 27 ستمبر 2018

بہت سی خواتین اپنی جلد پر آئے دن نمودار ہونے والے دانوں سے چھٹکارا پانے کے طریقے پوچھتی نظر آتی ہیں ۔انہیں سب سے زیادہ پریشانی چہرے پہ نکلنے والے دانوں سے ہوتی ہے جو تقریباََ ہر مہینے نکل آتے ہیں اور کچھ دنوں کے بعدخود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔یہ چکنی اور خشک جلد کی حامل خواتین کے چہرے پر زیادہ نکلتے ہیں ۔ا ن دانوں میں بعض اوقات خارش ہوتی ہے اور اگر انہیں ناخن سے کھجا لیا جائے تو یہ چہرے پر نشان بھی چھوڑ دیتے ہیں ۔

ا کثر خواتین کو یہ دانے ہارمونل پیچیدگیوں کے باعث نکلتے ہیں ۔اُس مسئلے پر متناسب غذا کے استعمال اور جسمانی ورزش کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے ۔اس کے علاوہ ان دانوں کے اثرات زائل کرنے کیلئے ہر مہینے اینٹی سیپٹک ماسک لگانا بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ماسلک بنانے کیلئے نیم کے تازہ چند تازہ پتے لیں اور اسے دھو کر پیس لیں ۔اس پیسٹ میں 1چائے کا چمچہ صندل پاؤڈر ‘عرقِ گلاب اور چٹکی بھر ہلدی ملالیں ۔

چہر ے کی کلینز نگ کرنے کے بعد اس ماسک کو چہرے پر لگا ئیں اور 20منٹ کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔چونکہ نیم اور ہلدی دونوں ہی قدرتی اینٹی سیپٹک ہیں اس لیے ا س ماسک کا باقاعدگی سے استعمال دانے نکلنے کے عمل کو ختم کردے گا اور چہرے پر وہ دانے والے داغ دھبّے بھی صاف ہو جائیں گے اور اس ماسک میں شامل صندول وعرقِ گلاب آپ کی قدرتی دلکشی بھی بخشیں گے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Anti Spit Mask" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.