Ayen Aap Ko Sajna Sikhayin - Article No. 1846

Ayen Aap Ko Sajna Sikhayin

آئیں ،آپ کو سجنا سکھائیں - تحریر نمبر 1846

میک اپ اور خواتین ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں ۔میک اپ عورت کی زینت ہوتا ہے ۔جوعورت کے حسن کو نکھار نے میں مدد دیتا ہے ۔

بدھ 8 اگست 2018

رخسار ملک
میک اپ عورت کی زینت ہوتا ہے ۔جوعورت کے حسن کو نکھار نے میں مدد دیتا ہے ۔خواتین خریداری کے وقت اپنے حسن کو چمکا نے کیلئے میک اپ کا سامان لینا نہیں بھولتیں ۔آرائش حسن میں نت نئے منصوعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث خواتین میک اپ کے نئے طریقوں سے آگاہ ہو رہی ہیں ۔عام طور پر خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ بھاری مقدار میں میک اپ ہی ان کی خوابصورتی میں اضافہ کرتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے ۔

نفاست اور خوبصورتی سے کیا جانے والا ہلکا میک اپ بھی خواتین کے چہرے کی تازگی کو بر قرار رکھنے میں اہم کر دار ادا کرتا ہے ۔شادی بیاہ کا موقع ہویا کسی کے گھر جانے کا موقع ہو خواتین بغیر میک اپ کے گھر سے باہر نہیں نکلتیں ۔ہلکا میک اپ کر نے سے ان کے چہرے کی خوبصورتی اور تازگی بر قرار رکھتی ہے کیونکہ ہلکا میک اپ چہرے کے مرجھائے پن کو دور کردیتا ہے جس سے چہرہ ہشاش بشاش رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

خواتین کو چاہئے کہ میک اپ کا سامان خرید تے وقت کسی معیاری کمپنی کا میک اپ ہی خرید یں جو چہرے کی خوبصورتی اور قدرتی چمک کو بر قرار رکھے ۔
میک اپ کا طریقہ :۔
میک اپ کرتے وقت فاؤنڈیشن اور پاؤڈ ر کا انتخابات جلد کی رنگت کی مناسبت سے کریں ۔میک اپ کرنے سے پہلے اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ اگر سردیاں ہوں تو کولڈ کریم اور گرمیاں ہو تو وینشنگ کریم کا استعمال کریں ۔
ان کے علاوہ فیس پاؤڈر ‘کا جل لپ اسٹک ‘نیل پالش ‘نیل پالش ریمور ‘آئی لائنز ‘مسکار ا‘آئی شیڈز ‘کونٹور ‘بلشر اسٹک ‘ میک اپ اسٹک ‘ آئی برونیسل ‘لپ گلوزاور میک اپ بر سز‘ان تمام چیزوں کا ہونا لازم ہے ۔میک اپ کرنے کیلئے سب سے پہلے تھریڈنگ کریں جس سے چہرے صاف ہوجاتا ہے اور اگر تھریڈنگ نہ کرنی ہوتو بلیچ کرلیں ۔
بلیچ کے بعد چہرے کا مساج کریں ۔اس سے چہرے کا میک اپ دیر تک قائم رہتا ہے ۔اس کے بعد چہرے پر کلینزنگ کریم لگا کر چہرے کو صاف کریں ۔پھر اسکن ٹونک میں کو لڈ کریم ملا کر چہرے پر لگائیں اور چہرے کو ٹشو سے صاف کرلیں ۔پھر چہرے پر فاؤنڈیشن لگالیں ۔فاؤنڈیشن لگاتے وقت اس چیز کا خیال رکھیں کہ فاؤنڈیشن کارنگ آپ کے چہرے کی رنگت سے تھوڑا سا گہرا ہو ۔
چہرے پر زیادہ فاؤنڈیشن لگانے سے گریز کریں ۔فاؤنڈیشن چہرے کے علاوہ گردن کے نچلے حصے تک لگائیں ۔فاؤنڈیشن کے بعد کونٹو رنگ کا استعمال کریں۔ کونٹورنگ دونوں رخساروں ‘پیشا نی ‘ناک و تھوڈی کے درمیان لگائیں ۔اس کے بعد فیس پاؤڈر کا چہرے پر اچھے سے لگائیں ۔پھر بلش آن کا استعمال کریں ۔بلش آن چہرے کو تازہ اور چہرے خامیاں چھپانے میں مدد دیتا ہے ۔
اب چہرے کے بعد آنکھوں کی طرف توجہ کریں ۔آنکھوں کا میک اپ کپڑوں کی رنگت کی مناسبت سے کریں ۔میک اپ کی اقسام میں زیادہ تر بائیڈل میک اپ ‘پارٹی میک اپ ‘شادی بیا ہ کا میک اپ عام ہے ۔جس طرح میک اپ کی اقسام ہیں اسی طرح میک اپ کے کچھ اوقات بھی ہیں جن میں دن کا میک اپ اور رات کا میک اپ آتا ہے ۔خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے میک اپ کے اوقات کو ضرور مد نظر رکھیں تا کہ جلد کی قدرتی چمک بر قرار رہے ۔
دن کے اوقات میں بہت ہلکا سا میک اپ کرنا چاہئے زیادہ سے زیادہ لپ اسٹک اور بلشن آن کا استعمال کریں جبکہ شام کے وقت باہر جانے کیلئے میک اپ کی ضرورت پڑتی ہے تو اس کیلئے فاؤنڈیشن آئی شیڈز ‘مسکارا ‘لپ اسٹک وغیرہ کا استعمال کریں ۔
ہونٹوں کامیک اپ :۔
ہونٹوں کے میک اپ اپ کودن بھر برقرار رکھنے کیلئے اور خوبصورت بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے فاؤنڈیشن لگائیں ۔
اس کے بعد ہلکا ساپاؤڈر لگائیں اس سے آپ کے ہونٹوں پر لگی لپ اسٹک زیادہ دیر تک ٹھہری رہے گی ۔لپ اسٹک لگانے سے پہلے لپ اسٹک لائنر کو ہونٹوں پر لگائیں ۔اور لپ لئنر کو ہونٹوں پر لگاتے ہوئے خاص خیال رکھیں کہ لپ لائنر کا رنگ لپ اسٹک کے شیڈ سے تھوڑا گہرا ہو۔ پھر اس کے بعد لپ اسٹک برش کے ذریعے لپ اسٹک شیڈ ہونٹوں پر لگائیں ۔سب سے پہلے لپ اسٹک ہونٹوں کے درمیانی حصے پر لگائیں پھر ہونٹوں کے سانڈوں پر لگاتے ہوئے برش کی مدد سے بلینڈ کریں او ر لپ اسٹک لگانے کے بعد ہونٹوں میں نرما ہٹ چاہتے ہوں تو لپ گلوز کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
میک اپ آرٹسٹ لپ اسٹک کے جن شیڈز کو تر جیح دیتے ہیں اس میں سوفٹ برؤن ‘کاسرخ اور برائٹ پنک سر فہرست ہیں ۔خواتین خریداری کے وقت میک اپ کا جو سامان خریدتی ہیں ان میں لپ اسٹک سب سے پہلے نمبر پرہے ۔لہٰذا مختلف رنگوں اور شیڈز میں سے درست رنگ کا انتخاب ہی آپ کے چہرے کی خوبصورتی کو چا ر جاند لگا سکتا ہے ۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Ayen Aap Ko Sajna Sikhayin" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.