Balon Ki Khushki Se Nijat K Qudarti Tariqay - Article No. 1561
بالوں کی خشکی سے نجات کے قدرتی طریقے - تحریر نمبر 1561
گھیگوار‘ بیکنگ سوڈے نیم ناریل لیموں کے رس اور میتھی دانے سے خشکی بھگائیے
منگل 28 فروری 2017
خوبصورت بال ہر خاتون کی چاہ ہوتے ہیں ۔ شاعروں کے دیوان ان حسین زلفوں کے فراق سے بھرے ہوئے ہیں ۔ حسین اور دلکش بالوں کا حصول اتنا بھی مشکل نہیں جتنا نظر آتا ہے لیکن خشکی ایک ایسی خرابی ہے جو حسین بالوں کا حسن غارت کردیتی ہے ۔ سردیوں میں خشکی بالوں کو نقصان پہنچاتی ہے ۔ آپ گھیگوار کی جیل یانیم کا پیک استعمال کرکے بالوں سے خشکی دور کرسکتی ہیں۔
ماہرین آرائش حسن وبال کے مطابق گھیگوار کی جیل میں اینٹی فنگل اجزاء بھرے ہوتے ہیں جوسرکی جلد کو آرام پہنچاتے ہیں اور خارش دور کرتے ہیں ۔ 5 کھانے کے چمچے گھیگوار جیل لیکر سر میں مساج کرلیں 30 منٹ بعد سادہ پانی یا ہلکے شیمپو سے بال دھولیں ۔بیکنگ سوڈے سے بھی خشکی دور کی جاسکتی ہے ۔ اس میں الکلائن ہوتا ہے جو مردہ جلدی خلیوں کو صاف کر دیتا ہے ۔
(جاری ہے)
ناریل کا تیل اور لیموں کا رس بھی خشکی بھگانے کا آزمودہ نسخہ ہے ۔ نہانے سے قبل تین سے پانچ کھانے کے چمچے ناریل کاتیل اور لیموں کارس لے لیں اور سر میں مساج کرلیں ۔ ایک گھنٹے تک اس تیل کو بالوں میں لگا رہنے دیں ۔ بعدازاں شیمپو کرلیں ۔
خشکی دور کرنے کے لیے میتھی دانے یا میتھرے بھی بہت مفید ہیں۔ ان میں موجود جراثیم کش اور فنگل کش اجزاء خشکی صاف کرتے ہیں ۔ دوکھانے کے چمچے میتھی دانوں کو ایک کپ پانی میں رات بھر کے لیے بھگو دیں ۔ صبح میتھی دانوں کو پانی سمیت پیس لیں اس میں سیب کا ایک کپ سرکہ ملالیں ۔ بالوں میں 30منٹ کے لیے یہ مرکب لگارہنے دیں ۔ ہلکے شیمپو سے بال دھولیں ۔بال دھوتے ہی آپ کو خشکی میں کمی نظر آئے گی۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips