Chashma Lagayen Khoo Basorat Nazar Ayen - Article No. 1897

Chashma Lagayen Khoo Basorat Nazar Ayen

چشمہ لگائیں‘خوُ بصُورت نظر آئیں‘ - تحریر نمبر 1897

خوبصورتی کی کیا تعریف ہے ؟کیا حسن میں کاملیت کو خوبصورتی کہتے ہیں یا خوبصورتی کے کچھ اور ہی اصول ضوابط ہیں ۔

جمعہ 19 اکتوبر 2018

راحیلہ مغل
خوبصورتی کی کیا تعریف ہے ؟کیا حسن میں کاملیت کو خوبصورتی کہتے ہیں یا خوبصورتی کے کچھ اور ہی اصول ضوابط ہیں ۔
البتہ جدید تعریف میں خوبصورتی کا معیار محدود نہیں ۔جدید تعریف کے مطابق اپنی ہر خوبی اور خامی کو قبول کرلینا اور اپنی شخصیت کا بھر پورا ظہار کرنا ہی خوبصورتی ہے۔
آج کے اس آرٹیکل میں ہم ان لڑکیوں سے مخاطب ہیں جو چشمہ لگاتی ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں اکثر ایسی بچیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

خاص طور پر اگر وہ چشمہ لگا کر شادی بیاہ پر چلی جائی تو آنٹیاں کہنے لگ جاتی ہیں ۔ارے تم شادی میں بھی چشمہ لگا کر آگئی۔
اب ظاہر ہے اس طرح کے کمنٹس سننے کے بعد نوعمر لڑکیاں پریشان ہوجاتی ہیں کہ اگر وہ چشمہ لگائیں گی تو خوبصورت نہیں لگیں گی۔

(جاری ہے)


(1)چشمہ لگانے والی خواتین کے بارے میں میک اپ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ چشمے کے ساتھ شاندار انداز میں تیار ہونا چاہیں تو آپ کا میک اپ تھوڑا مختلف ہوگا۔

یہ بات یاد رکھیں کہ چشمے لگانے والوں کو چاہیے کہ Eye Linerکو بہت اہمیت دیں۔
(2)آئی بروز کیلئے آج کل کئی رنگ استعمال ہوتے ہیں سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آئی بروز کیلئے وہ رنگ استعمال کریں جو آپکے بالوں کا رنگ ہے۔
(3)چشمے کی وجہ سے آنکھوں کے حلقے بہت واضح ہو جاتے ہیں اس لئے کینسلر ضرور لگائیں۔ (4)چشمہ لگانے والی خواتین عام مسکارانہ لگائیں بلکہ واٹر پروف مسکارا استعمال کریں وہ بھی دوکوٹ کے ساتھ کیونکہ مکارے کو ڈبل کوٹ آنکھوں کو گہرا تاثر دے گا۔

(5)یادر کھیں میک اپ کو سجانے یا بگاڑے میں چشمے کا فریم اہم کردار اداکرتا ہے ۔چشمے کے بھاری بھر کم فریم کی نسبت نازک فریم استعمال کریں ۔اسکے علاوہ گہرے رنگ کے فریم کے ساتھ ہلکا میک اپ اور ہلکے فریم کے ساتھ گہرا میک اپ اچھا نہیں لگتا۔ان ہدایات پر عمل کریں اس طرح آپ چشمے کے ساتھ بھی بہت پیاری لگیں گی اور یقینا ہر کوئی آپ کی تعریف کرے گا۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Chashma Lagayen Khoo Basorat Nazar Ayen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.