Chehray Ki Shadabi Kaisy Barqarar Rakhain - Article No. 1269

Chehray Ki Shadabi Kaisy Barqarar Rakhain

چہرے کی شادابی کیسے برقراررکھیں؟ - تحریر نمبر 1269

ہمارے ہاں موسم گرما میں جب بھی سورج کی تپش خواتین کے نازک اور دلکش چہرے کو جلانے لگتی ہے تو دھوپ کی تمازت سے چہرے کو محفوظ رکھنے اور۔۔۔

جمعہ 10 جولائی 2015

طبیبہ روبینہ ناز:
ہمارے ہاں موسم گرما میں جب بھی سورج کی تپش خواتین کے نازک اور دلکش چہرے کو جلانے لگتی ہے تو دھوپ کی تمازت سے چہرے کو محفوظ رکھنے اور رنگت نکھارنے کے لئے اکثر خواتین زیادہ تر بازار میں دستیاب مہنگی کریموں کا سہارا لیتی ہیں لیکن اگر آسان گھریلو نسخوں سے ہی چہرے کی دلکشی اور خوبصورتی برقرار رکھی جاسکتی ہو تو پھر مہنگی کریموں کے چکر میں پڑنا کہاں کی عقلمندی ہے ؟ جلد کی حفاظت کے لئے مختلف اقسام کے ماسک بنانے کی تراکیب آپ کی جلد کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

گاجر کا ماسک:
چکنی جلد پر نکھار لانے کے لئے گاجر کا جوس نکال کر اسے اچھی طرح ٹھنڈا کرنے کے بعد روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور یہ عمل ہر روز تین مرتبہ دہرائیں۔

(جاری ہے)


انڈے کا ماسک :
خشک جلد کو نرم کرنے کے لئے ایک انڈے کی سفیدی میں ایک لیموں کا عرق ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے کے بعد تازہ پانی سے دھولیں ۔


بیسن ، دہی اور لیموں کا ماسک :
بیسن ، دہی اور لیموں سے تیار کردہ ماسک بہترین نتائج کا حامل ہے۔ تھوڑا سا بیسن ، دہی اور چند قطرے لیموں کا رس لے کر پیسٹ بنالیں اور اسے چہرے پر لگالیں جب پیسٹ خشک ہوجائے تو چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔ یہ ماسک آپ ہفتے میں تین دن استعمال کر سکتی ہیں ۔
شہد اور لیموں کا ماسک :
ایک چمچ شہد میں چند قطرے لیموں کا رس مکس کر لیں اس ماسک کو چند منٹ کے لئے چہرے پر لگالیں اور پھر خشک ہونے پر دھولیں ۔

ہلدی اور دودھ کا ماسک :
ہلدی کے پاؤڈر میں تھوڑا سا دودھ ملا کر اس ماسک کو چند منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔
چہرے کی رنگت صاف کرنے کے لئے :
دیسی باداموں کی مٹھی بھر گریاں باریک پیس لیں پھر ان میں حسب ضرورت خالص دودھ اور بیسن شامل کر کے لئی سی تیار کرلیں ۔
چہرہ اچھی طرح دھو کر اسے چہرے پر ملیں ، چند ہی روز میں رنگت صاف ہوجائے گی اور چہرے پر گرمی اور لو کا اثر بھی نہیں ہوگا۔ اسی طرح ایک حصہ دودھ لیں تین حصے پانی ملا کر کیویز (Cubes) کی شکل میں فریز کرلیں ۔ اب ایک کیوب کو ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر اسے چہرے پر آہستگی سے ملیں ۔ اس سے نہ صرف آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوگا بلکہ لو اور تپش سے پیداشد ہ سیاہی بھی دور ہو جائے گی ۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Chehray Ki Shadabi Kaisy Barqarar Rakhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.