بند کریں
خواتین مضامینخوبصورتیچہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ

مزید خوبصورتی

پچھلے مضامین - مزید مضامین
چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ
خواتین کے چہرے پر اضافی بال بہت ہی برے لگتے ہیں اور ان سے نجات کے لئے وہ کافی پیسے بھی خرچ کرتی ہیں۔اکثر خواتین چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں،
ملتانی مٹی۔2کھانے کے چمچ
بوڑھ کے درخت کی گوند۔1چائے کا چمچ
میڈیکیٹڈ ا بٹن۔1 کھانے کا چمچ
عرق گلاب ۔ حسب ضرورت
ترکیب اور طریقہ استعمال:
ان تمام چیزوں کوعرق گلاب کی مددسے مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور چہرے کے غیر ضروری بالوں پہ لگا لیں۔آدھے گھنٹے کیلئے لگا رہنے دیں۔
جب خشک ہو جائے تو عرق گلاب سے دھو لیں۔ہفتے میں 2بار اس کے استعمال سے آپ کے چہرے کے بال تیزی سے ختم ہوناشروع ہو جائیں گے۔ استعمال کی مدت آپ کے چہرے کے بالوں پر منحصر ہے۔
خواتین کے چہرے پر اضافی بال بہت ہی برے لگتے ہیں اور ان سے نجات کے لئے وہ کافی پیسے بھی خرچ کرتی ہیں۔اکثر خواتین چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں،جو پیشانی،آنکھوں کے اردگرد،ہونٹوں کے اوپری حصے،ٹھوڑی اور چہرے کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں۔چہرے پر غیر ضروری بالوں کا اگنا خواتین کی فطری خوبصورتی اور جاذبیت کو ماند کرنے کا سبب بنتا ہے،جن سے چھٹکارا پانے کیلئے خواتین بلیچ،تھریڈنگ کے علاوہ بھی نت نئی کریموں،لوشن اور کیمیاوی مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں،جو صرف عارضی نتائج مرتب کرتے ہیں ۔
چہرے پر غیر ضروری بالوں کا مسئلہ عام طور پر ہارمونز کی پیداوار میں عدم توازن کی وجہ سے ہو تا ہے ۔ اس کے علاوہ غیر متوازن غذاوٴں کا استعمال،ذہنی دباوٴ یا ٹینشن،مخصوص ایام میں بے قاعدگی اور موروثی وجوہات بھی شامل ہیں۔حمل کے دوران خواتین اس مسئلے سے زیادہ دوچار نظر آتی ہیں۔ چہرے کے غیر ضروری بالوں کے خاتمے کیلئے اگر کیمیاوی مصنوعات کے بجائے قدرتی نسخوں کا استعمال کیا جائے تو اس سے جلد پر کسی بھی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اورچہرے کے بالوں کی نشونما بھی کم ہو جاتی ہے۔
ایک اورٹوٹکا ۔ اگر اُوپر والانسخہ بنانے میں دُشواری پیش آئے تو یہ والا نسخہ استعمال کریں۔
بیسن : آدھا کپ
ہلدی : 1 کھانے کا چمچ
بالائی : 1کھانے کا چمچ
دودھ : حسب ضرورت
ترکیب اور طریقہ استعمال:
ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں۔اتنا مکس کریں کہ پیسٹ کی شکل اختیار ہو جائے ، پھر اس پیسٹ کو چہرے کے فالتو بالوں پر لگا لیں۔بیس منٹ لگا رہنے دیں۔خشک ہونے پر اپنی ہتھیلیوں کی مدد سے بالوں کی الٹ سمت میں رگڑیں۔یہ چہرے سے بال ختم کرنے کا بہت آزمودہ ٹوٹکا ہے۔
برائلرگوشت کا استعمال جتنا ہوسکے کم کریں،سبزیاں پھل اور سلاد کا استعمال زیادہ کریں۔ جن خواتین یا بچیوں کے ہارمونز بیلنس نہیں وہ اپنے ہارمونز ٹیسٹ کروائیں، ان دونوں ٹوٹکوں سے آپ کے چہرے کے غیرضروری بال تو ختم ہوں گے ہی ساتھ ساتھ چہرے میں چمک آئے گی اور رنگت بھی صاف ہو گی۔
اور یہ دونوں ٹوٹکے صرف چہرے کے غیر ضروری بالوں کیلئے ہیں!

(15) ووٹ وصول ہوئے