Chehre Per Chaiyyan Kiyon Parti Hain - Article No. 1167

Chehre Per Chaiyyan Kiyon Parti Hain

چہرے پر چھائیاں کیوں پڑتی ہیں؟ - تحریر نمبر 1167

تھوڑی سی توجہ اور محنت سے اس کا تدارک ممکن ہے۔۔۔ چہرے پر جھائیاں وٹامن بی اور آئرن کی کمی وجہ سے نمودار ہوتی ہیں۔ جس کا علاج ممکن ہے ذرا سی توجہ سے ہم انہیں ختم کر سکتے ہیں۔ ان کیلئے پھل ، اور دودھ بہت مفید ہیں

ہفتہ 25 اپریل 2015

چہرے پر جھائیاں وٹامن بی اور آئرن کی کمی وجہ سے نمودار ہوتی ہیں۔ جس کا علاج ممکن ہے ذرا سی توجہ سے ہم انہیں ختم کر سکتے ہیں۔ ان کیلئے پھل ، اور دودھ بہت مفید ہیں اور متوازن غذا کا استعمال بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ پانی کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نہ صرف ضروری ہے بلکہ چہرے کو شاداب رکھنے میں بھی اہم ہے۔
صبح ناشتے سے قبل ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا رس ملا کر پینے سے چہرے پر جھائیاں ختم ہو جاتی ہیں۔
رنگت نکھرتی ہے اور معدہ ٹھیک کام کرتا ہے۔ سونف کو رات بھرگرم پانی میں بھگو کر رکھیں صبح نہار منہ شہد ملا کر ڈیڑھ ماہ تک استعمال کریں۔ چہرے پر جھائیاں ختم ہو جائیں گی۔ ہفتے میں ایک مرتبہ عرق گلاب میں پسا ہوا کافور ملا کر لگائیں۔ جھائیوں کیلئے الزبتھ آرڈن کا تیار کردہ آرڈینا ماسک بڑا مفید ہے۔

(جاری ہے)

یہ ماسک ٹیوب کی شکل میں ملتا ہے۔ سنگترے کے چھلکوں کو سکھا کر عرق گلاب میں لہسن پیس کر چہرے پر ملنے سے چہرے کا رنگ صاف ہوتا ہے اور جھائیاں ختم ہوتی ہیں۔

ایک عام سوال ہے کہ جھائیاں کیوں پڑتی ہیں؟ اگر چہرے کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو میل کی اک باریک تہہ جلد پر جم جاتی ہے۔ جس سے جلد مردہ ہوکر اپنی رونق کھو دیتی ہے۔اور چہرہ کھردرا ہو کر جھائیوں پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔
جھائیوں کے تدارک کیلئے جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ کلینرنگ ملک سے 5منٹ تک روزانہ چہرے پر مساج کریں اور کاٹن سے صاف کر دیں۔
اس کا روزانہ استعمال جلد کو صاف شفاف کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہلدی، لیموں اور خوبانی کے عروق بھی مفید ہیں۔ خوبانی جلد پر یاک جراثیم کش عمل رکھتی ہے یہ جلد کو صاف شفاف کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہلدی، لیموں اور خوبانی کے عروق بھی مفید ہیں۔
خوبانی جلدپر ایک جراثیم کش عمل رکھتی ہے یہ جلد کو بہت زیادہ موائسچرائز رکھنے میں بھی اہم ہے۔ مولی کے بیج ایک چمچہ باریک پیس کر دہی میں ملا کر ماسک لگائیں ۔
چہرے کی تازگی اور جھائیوں کیلئے مفید ہے۔ جھائیاں دور کرنے کیلئے گھریلو اُبٹن کا استعمال بھی نہایت اہم ہے۔ مسور کی دال ،انڈے کا چھلکا اور سوکھے مالٹے کے چھلکے ہ م وزن لے کر پیس لیں۔ پھر اس مرکب کو تھوڑا سا پانی ملا کر لیپ بناکر چہرے پر لگائیں ۔ بہت فائدہ مند ابٹن ہے۔ چنے کی دال دودھ میں بھگو کر ایک یا دو دن کے لئے رکھ دین جب خشک ہو جائے تو دال کو پیس کر ابٹن کی طرح لگانا خاص طور پر جھائیوں کے لئے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ فریکل کریمیں بھی چھائیاں ختم کرتی ہیں۔ اور چہرے پر نکھار پیدا کرتی ہیں۔ مہینے میں ایک بار فیشل اور دو مرتبہ فیس پالیشنگ سے بھی جھائیوں سے نجات ممکن ہے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Chehre Per Chaiyyan Kiyon Parti Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.