Dahi - Umdah Khoraak - Article No. 2924

Dahi - Umdah Khoraak

دہی ۔ عمدہ خوراک - تحریر نمبر 2924

یہ حسن و جمال کا خزانہ بھی ہے

جمعرات 14 جولائی 2022

دودھ ایک اہم اور متوازن غذا ہے جس سے مکھن،پنیر،دہی،لسی اور بے شمار کھانے پینے کی اشیاء بنائی جاتی ہیں۔بچوں اور نئی ماؤں اور بزرگوں کے لئے بھی یہ نہایت مفید اور عمدہ خوراک ہے۔دودھ کو دہی میں تبدیل کرنے والا بیکٹیریا Lactobacillus Bulgarcus ہے جو دودھ میں موجود قدرتی مٹھاس (لاکٹوز) کو تیزاب (میک ایسڈ) میں بدل دیتا ہے۔اسی وجہ سے انسانی نظام ہضم دہی کو دودھ کی نسبت جلدی ہضم کرتا ہے۔
جدید سائنسی تحقیق کے مطابق دہی خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔دہی کی بدولت چھوٹی آنت بہتر وٹامن K اور وٹامن B6 پیدا کرتی ہے اور دودھ کی نسبت دہی میں کیلشیئم بہتر اور تیزی سے ہضم ہوتا ہے۔
دہی سے فیشل لیجئے
قدرتی اجزاء سے فیشل لیا جا سکتا ہے اور یہ پارلر والے فیشل سے کہیں سستا مگر اچھا رزلٹ دیتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے معنی یہ نہیں کہ پارلر میں معیاری فیشل نہیں کیا جاتا۔

آپ روزانہ کی بنیاد پر آپ اپنی جلد کی دیکھ بھال ان ٹوٹکوں سے کرکے ہر دم تازہ اور پُراعتماد رہ سکتی ہیں۔دہی میں کیلشیئم،پوٹاشیم اور زنک کی موجودگی جلد کے لئے فائدے مند ثابت ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ہی چہرے کے داغ دھبوں کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔
کلینزنگ
سب سے پہلے کلینزنگ کرنے کے لئے دہی میں چند قطرے لیموں کا رس ملا لیں اور اسے روئی کی مدد سے چہرے اور گردن پر لگائیں اور دس منٹ تک مساج کرتی رہیں پھر سادے پانی سے چہرہ اور گردن دھو لیں۔

دہی کا اسکرب
دہی میں چاول کا آٹا ایک چمچ کے برابر ملا لیں اور چہرے پر لگائیں۔ہلکے ہاتھوں سے پندرہ منٹ تک مساج کریں۔اس سے جلد کے مساموں کی صفائی ہو گی۔
فیس پیک
تھوڑا سا بیسن،تھوڑی سی ہلدی،ایک چمچ شہد،عرق گلاب اور لیموں کا رس یکجان کر لیں اور بیس منٹ تک چہرے اور گردن پر لگا رہنے دیں۔اس دوران باتیں نہ کریں،پُرسکون رہیں اور بعد میں سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔کچھ دیر تک صابن سے چہرہ نہ دھوئیں تاکہ دہی کی غذائیت دستیاب رہے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Dahi - Umdah Khoraak" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.