Dairpa Husn Magar Kaise - Article No. 2261

Dairpa Husn Magar Kaise

دیرپا حسن مگر کیسے - تحریر نمبر 2261

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ اپنے حسن کی حفاظت بہتر طریقہ سے کریں تو آپ کو اپنی جلد ،بالوں،ناخنوں اور غذائی ضروریات کے بارے میں واقفیت ضروری ہے

جمعرات 16 جنوری 2020

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ اپنے حسن کی حفاظت بہتر طریقہ سے کریں تو آپ کو اپنی جلد ،بالوں،ناخنوں اور غذائی ضروریات کے بارے میں واقفیت ضروری ہے۔ہمارا یہ سلسلہ آپ کو اپنی صحت اور حسن کو بہتر بنانے میں ضرور معاون ثابت ہو گا۔یہ سب ہی جانتے ہیں کہ دلکش نظر آنے میں جلد کا بہت اہم رول ہے اس لیے آپ کو جلد کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات ہونی چاہئیں۔


کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ حسن تو دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتاہے۔یہ درست ہے لیکن جب تک ہم اپنے حسن کی نگہداشت نہیں کریں گے،بہتر نظرنہیں آسکتے۔صاف ستھرے،صحت مند بال ،جلد،ناخن اور لباس یقینا شخصیت کو موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم متوازن غذا اور جلد کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔
جلد ہمارے جسم کا سب سے اہم حصہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہمارے جسم کی باڈی گارڈ ہے۔تمام بیرونی اثرات اور بیکٹیریا سے ہمارے جسم کی حفاظت کرتی ہے۔یہ جسم کا سب سے بڑا عضہ ہے جو اوسطاً 20ء16 اسکوئرفٹ ہے۔1/6حصہ جسم کے وزن کا ہوتاہے۔جلد کی سب سے اوپری سطحEPIDERMIS کہلاتی ہے کہ DEAD CELL پر مشتمل ہے ۔اور نئے CELL اس کی جگہ لیتے رہتے ہیں۔یہ عمل تقریباً 28دنوں کا ہوتاہے۔اگر آپ بیمار ہو جائی یا زائد خون بہہ جائے یا آپ دباؤ میں ہوں تو یہ عمل تیزہوجاتاہے۔
اس کے منفی اثرات آپ کی جلدپر ظاہر ہونے لگتے ہیں اور یہ عمل واضح طور پر نظر آنے لگتاہے۔خشک جلد کی صورت میںآ پ اسے محسوس کرسکتی ہیں۔عام طور پر اس جلد میں جھریاں جلد پڑتی ہیں۔
جلد کی دوسری سطح DERMISکہلاتی ہے جب کہ جلد کی تیسری سطح HYPODERMISکہلاتی ہے۔جلد کو غذائیت خون کے ذریعہ ملتی ہے اور صحت مند خون بہتر غذا جلد کو مہیا کرے گا جس کے نتیجہ میں آپ کی جلد بہتر اور صحت مند ہو گی۔
جلد کی اوپری تہہ میں 5فیصد پانی ہوتاہے جب کہ تینوں تہوں میں تقریباً 70فیصد پانی ہوتاہے۔جلد میں نمی کی کمی کی وجہ سے جھریاں پڑ سکتی ہیں۔جلد خشک اور بے رونق ہو سکتی ہے۔جلد بڑھاپا ظاہر ہو سکتاہے اور آپ اپنی طبعی عمر سے زیادہ بوڑھی نظر آنے لگتی ہیں۔
آج کے اس مصروف دور میں جب کہ ہر شخص اپنی لا متناہی خواہشات کے پیچھے دوڑرہا ہے۔وہ اپنے آپ کو بھول جاتاہے،اس کا چہرہ اس کی بے توجہی کا ترجمان ہوتاہے۔
ویسے تو بہت ساری وجوہ ہیں جو کہ جلد پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔
سورج کی تپش اور شعائیں
یہ جلد کے لئے بہت زیادہ مضر ہوتی ہیں جو جلد کی نمی کو ضائع کرتی ہیں ۔اس وجہ سے جلد خشک ہو جاتی ہے اور بڑھاپا نمایاں ہو جاتاہے۔
ذہنی دباؤ یاپریشانی
ہماری کسی قسم کی پریشانی چہرے سے عیاں ہو جاتی ہے۔بہت زیادہ سوچنے یا ذہنی دباؤ میں رہنے سے جلد اپنا تاثر کھودیتی ہے۔

نیند
ایک عام آدمی کو چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند ضرور لینی چاہیے۔جلدی سونا صحت کے لئے ضروری ہے۔کیونکہ جلد سونے والا صبح جلدی اٹھے گا اور سورج نکلنے کے بعد سونایا اس طرح نیند کا پورا کرنا صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔اس طرح جلد متاثر ہوتی ہے اور جلد کی تازگی کم سے کم ہوتی چلی جاتی ہے۔
موسم کے اثرات
گرمیوں اور سردیوں میں بھی جلد متاثر ہوتی ہے۔
سردیوں کے آتے ہی چکنی سے چکنی جلد خشک لگنے لگتی ہے یا نارمل ہو جاتی ہے۔گرمیوں میں خشک یا نارمل جلد چکنی ہو جاتی ہے۔خواتین کی اکثریت عام میک اپ استعمال کرتی ہیں جب کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ میک اپ تبدیل کرنا چاہیے۔تبدیل نہ کرنے کی صورت میں جلد متاثر ہوتی ہے۔
فضا کی آلودگی
شہروں اور دیہات کی فضا میں نمایاں فرق ہوتاہے۔دیہات کی فضا قدرے صاف ستھری اور آکسیجن سے بھر پور ہوتی ہے۔
اس کے برعکس شہروں میں فضائی آلودگی پائی جاتی ہے۔آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اور آپ کی جلد تھکی ہوئی اور بوجھل ہوتی ہے۔
متوازن غذا
ہم جب کھانے کی بات کرتے ہیں تو اس سے مراد ذائقہ اور پیٹ بھرنا نہیں ہوتا بلکہ اہم بات غذائیت کی ہوتی ہے۔غذائیت سے مراد اس میں وہ تمام غذائی اجزاء کی موجودگی ہے جو ہمارے جسم کی صحت اور توانائی کے لئے ضروری ہے۔
مثلاً نشاستہ ،لحمیات ،چکنائی،وٹامنز،معدنی نمکیات اور پانی ان تمام چیزوں کو متوازن مقدار میں لینے سے جسم کے تمام اعضاء کے فعل بہتر ہوں گے۔اس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہو گا اور جلد کی تمام ضروریات پوری ہوں گی۔
کاسمیٹکس کا استعمال
بازار میں ہر جگہ مختلف اقسام کی کاسمیٹک دستیاب ہیں لیکن خواتین اپنی لا علمی کی وجہ سے اور اشتہارات سے متاثر ہوکر ہر چیز استعمال کر لیتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی جلد اور چہرے کی خوبصورتی کو داغدار بنا لیتی ہیں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Dairpa Husn Magar Kaise" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.