Dhoop Main Bahir Na Nika Karo - Article No. 1479
دھوپ میں باہر نہ نکلا کرو - تحریر نمبر 1479
خوبصورتی اور گوری رنگت کامحافظ سن بلاک
جمعہ 3 جون 2016
خدیجہ اسماعیل:
موسم گرما میں شدت آتے ہی سورج نے بھی اپنی آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں۔ تیزدھوپ میں باہرنکلنے کاسوچ کرہی گھر میں بیٹھے پسینے چھونٹے لگ جاتے ہیں۔ ایسی خواتین اور لڑکیاں جوکالج، یونیورسٹیز میں پڑھتی یاورکنگ ویمن ہیں اور روزانہ آفس جانے کی غرض سے اتنی گرمی میں گھر سے باہر نکلتی ہیں۔ سورج کی تیز شعاعوں سے ان کی رنگت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔
خواتین ویسے تواپنی خوبصورتی اور گوری رنگت کولے کر خاصی حسا س ہوتی ہیں۔ اسی لئے اکثر خواتین گرمیوں میں کم سے کم ہی دھوپ میں نکلتی ہیں تاکہ ان کی رنگت پر کوئی فرق نہ پڑجائے۔ لیکن اگر چند تدابیر اپنالی جائیں تو اپنی تیزدھوپ میں بھی خواتین بغیر کسی خوف کے باہر نکل سکتی ہیں۔ ذیل میں ہم چند ٹوٹکے بتارہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ بھی اس سخت گرمی میں گھر سے باہر نکلتے وقت پریشان نہیں ہوں گی۔
(جاری ہے)
دھوپ سے اپنی جلد کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے منہ ہاتھوں اور پاؤں کو ڈھانپ کرباہر نکلا جائے اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ دھوپ کی تپش سے جلد پڑنے والے منفی اثرات کم ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ کسی اچھے اور معیاری کمپنی کاسن بلاک بھی دھوپ کی براہ راست آنے والی شعاعوں سے پروٹیکشن کاکام دیتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ سن بلاک اچھی کوالٹی کاہوکیونکہ اکثرکمپنیاں غیر معیاری سن بلاک بناکر مارکیٹ میں فروخت کرتی ہیں۔ ایسے سن بلاکس استعمال کرنے سے جلد پر انفیکشن ہونے کاخطرہ ہوتا ہے۔ اس لئے سن بلاک خریدتے وقت یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کسی اچھے برانڈکا سن بلاک استعمال کیاجائے۔
دھوپ کی وجہ سے جلد اگر خشک ہوجائے تو اس کیلئے ٹماٹر کاپیسٹ بناکر چہرے پر لگایا جائے۔ کچھ دیر پیسٹ لگارہنے دیں۔ پھر اس کو انگلیوں کی مدد سے ہلکاہلکا مساج کریں۔ اس طرح دھوپ سے چہرے پر پڑنے والے سرخ دھبے پڑجاتے ہیں وہ بھی کم ہونگے اور گرمی سے منہ پر نکلنے والے دانوں کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اگر ان باتوں پر عمل کرلیا جائے تو خواتین کوموسم گرما میں بھی دھوپ میں باہر نکلنے میں کسی قسم کی پریشانی کاسامنا کرنا پڑے گا اور ان کی رنگت بھی متاثر ہونے سے محفوظ رہے گی۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips