Eyebrow Setting - Article No. 2229

Eyebrow Setting

آئی برو اسٹائلنگ - تحریر نمبر 2229

ماضی میں صرف آنکھوں کے میک اپ کو ہی ترجیح دی جاتی تھی کیونکہ انہیں پتہ تھا اصل میک اپ تو صرف آنکھوں کا ہی ہوتا ہے

ہفتہ 7 دسمبر 2019

آمنہ ماہم
ماضی میں صرف آنکھوں کے میک اپ کو ہی ترجیح دی جاتی تھی کیونکہ انہیں پتہ تھا اصل میک اپ تو صرف آنکھوں کا ہی ہوتا ہے اسی لیے میک اپ آرٹسٹ آنکھوں کے پپوٹوں پر رنگ برنگے آئی شیڈز محنت اور مہارت کے ساتھ لگاتے ہوئے دکھائی دیتے تھے بھنوؤں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تھی فیشن ماہرین یہی سمجھتے تھے کہ میک اپ بس آنکھوں کا ہوتاہے اور اسی کی وجہ سے چہرہ خوبصورت دکھائی دیتاہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میک اپ بنانے والی کمپنیوں اور ایکسپرٹس کو اس بات کا اندازہ ہونا شروع ہو گیا کہ اگر بھنویں خوبصورت دکھائی نہیں دیں گی تو آئی میک اپ بھی نہیں جچے گا اسی وجہ سے بھنوؤں کو خوبصورت بنانے کے لیے نت نئی پروڈکٹس مارکیٹ میں متعارف کروانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)


سب سے پہلے آئی بروز پینسلز مارکیٹ میں آئیں پھر آئی بروپیلیٹ کے نام سے پروڈکٹس مارکیٹ میں متعارف ہوئیں اس کے بعد اس کا نیا ورجن آئی برو سٹائلز کے نام سے مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا جس کا کام بھنوؤں کو خوبصورت دکھانا تھا۔فیشن ایکسپرٹس کے مطابق بھنوؤں کو اگرمیک اپ کرتے ہوئے نظر انداز کیا جائے تو پھر کیا جانے والا باقی میک اپ بھی اچھا نہیں لگے گا اسی لیے بھنویں متعارف کروائی گئیں۔

آئی برو سٹائلز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اٹھارہ گھنٹے تک بر قرار رہتا ہے،یہاں تک کہ پانی لگنے سے بھی خراب نہیں ہوتا۔آئی برو سٹائلز کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کے ایک طرف ویکس پین ہوتاہے اور دوسری طرف پاؤڈر ہوتاہے اس لیے اسے تین طریقوں سے استعمال کیا جا سکتاہے اگر آپ بھنوؤں کی ساخت نمایاں کرنا چاہتی ہیں تو پہلے آئی برو اسٹائلز کے پین سے آئی برو کے ارد گرد لکیر کھینچ لیں تاکہ اصل ساخت نمایاں ہو جائے اگر آئی برو کے بالوں میں بہت فاصلہ ہوتا ایسے میں آئی بروسٹائلز کے پاؤڈر والے حصے کو پہلے استعمال کریں اس پاؤڈر کو بھنوؤں کے درمیان میں بھرلیں اس سے وہ بھری ہوئی نظر آئیں گی اگر کسی اہم تقریب میں جانا ہوتو پھر دونوں چیزوں یعنی آئی برو ویکس پین اور پاؤڈر کا استعمال کریں اس کے لیے پہلے پین کی مدد سے بھنوؤں کی ساخت کو نمایاں کریں اگر آئی بروزیادہ پتلی ہیں تو اسے موٹا دکھانے کے لیے اصل آئی برو سے باہر کی طرف لائن بنائیں اور اس میں پاؤڈر بھرلیں اس طرح سے آئی بروگھنی اور موٹی دکھائی دیں گی اور ساتھ ہی چہرے پر کیا جانے والا میک بھی نمایاں ہو گا۔

اس وقت مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں کے تیار کردہ آئی بروسٹائلز دستیاب ہیں جو مختلف قیمتوں کے حامل ہیں پاکستان میں چونکہ چینی پروڈکٹس زیادہ ہیں کئی چینی کمپنیوں نے بھی آئی بروسٹائلز مارکیٹ میں متعارف کروائے ہیں کئی کمپنیاں اسٹائلز کے ساتھ ہی پاؤڈر کی ایک ڈبی دیتی ہیں جس میں پین یو پنسل کو ڈبو کر استعمال کیا جاتاہے اس وقت مارکیٹ میں آٹھ سے دس رنگوں کے آئی برو سٹائلز اور پینسلز مل رہی ہیں اس لیے اپنے بھنوؤں کے بالوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے لیے آئی بروپنسل کا انتخاب کریں کیونکہ آئی بروز کے بالوں سے الگ رنگ کی پنسل بخوبی واضح ہو گی اور بُری لگے گی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ویکس پنسل یا پین سوکھ جاتاہے اس لیے آئی بروسٹائلز خریدنے کے کچھ عرصے میں ہی استعمال کر لیں تاکہ وہ سوکھ کر ضائع نہ ہو جائے تاہم جو کمپنیاں پاؤڈر کی ڈبی الگ سے دے رہی ہیں ایسے سٹائلز کو کافی عرصے تک استعمال کیا جا سکتاہے کیونکہ اس کا پاؤڈر جلدی ختم یا خراب نہیں ہوتا اگر آئی بروسٹائلز نہ مل رہا ہوتو کوشش کریں کہ کسی بھی چاکلیٹی یا کالے رنگ کی آئی برو پینسل سے آئی برو کی ساخت نمایاں کریں پھر آئی شیڈ کٹ سے کالی اور چاکلیٹی رنگ کی آئی شیڈو ز ملا کر بھنوؤں پر آئی شیڈو برش کی مدد سے پھیرلیں اس طرح کرنے سے بھی بھنویں خوبصورت دکھائی دیں گی۔

میک اپ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ بھنوؤں کی اسٹائلنگ کرنے سے پہلے بھنوؤں کو دھولیں تاکہ اس میں ڈھول مٹی یا چکناہٹ موجود نہ ہو۔اگر ایسے ہی بغیر دھوئے ویکس پین یا پینسل استعمال کی تو اس کا رزلٹ اچھا نہیں آئے گا ایک بات ضرور ذہن میں رکھیں کہ بھنوؤں کی سٹائلنگ کرنے کے لیے دستیاب ویکسن پین کی نوک ترچھی ہوتی ہے لہٰذا اسے پکڑنے کی پریکٹس ضرور کریں اسٹائلز خریدنے کے بعد اس کی پریکٹس گھر میں ہی کریں نا کہ عین دعوت کے موقع پر اسے پہلی بار آزمائیں کیونکہ پہلی مرتبہ میں اور پریکٹس کے بغیر کچھ چیزیں انسان کو استعمال کرنا نہیں آتیں اس لیے انھیں استعما ل کرنے سے پہلے پریکٹس کرنا ضروری ہے اپنے آئی بروز کو آئی بروسٹائلز ویکس پین یا آئی بروپینسل کی مدد سے اچھا سا شیپ دیں اور خوبصورت وحسین نظر آئیں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Eyebrow Setting" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.