Jild Ko Nikharne Ke Liye Face Mask - Article No. 1604

Jild Ko Nikharne Ke Liye Face Mask

جلد کو نکھارنے کےلئے فیس ماسک - تحریر نمبر 1604

چہرے کی حفاظت اور چہرے کی جلد کو تروتازگی اور نکھار بخشنے کے لیے فیس پیک یا فیس ماسک بہترین سکن فوڈ اور سکن ٹانک ہیں

پیر 11 ستمبر 2017

فیس ماسک۔
چہرے کی حفاظت اور چہرے کی جلد کو تروتازگی اور نکھار بخشنے کے لیے فیس پیک یا فیس ماسک بہترین سکن فوڈ اور سکن ٹانک ہیں۔ان سے چہرے کی جلد کو بھرپور حفاظت ملتی ہیں اور چہرے کا نکھار ہمیشہ ہمیشہ قائم رہتا ہے ۔مگر فیس ماسک لگانے سے پہلے اپنے چہرے کی جلد کے متعلق ضرور غور کرلینا چاہیے کہ اس کی نوعیت کیا ہے تاکہ کہیں ایسا نہ ہوں کہ خشک جلد کے لیے ایسا ماسک استعمال کر لیا جائے جس سے جلد مزید خشک ہوجائے۔
فیس ماسک بنانے اور چہرے پر لگانے کے مختلف طریقے ہیں۔ دودھ،ملائی،انڈہ ،شہد،روغن زیتون،روغن بادام،کیسٹرآئل،انگور کا رس،کھیرے کا رس،گریپ فروٹ،لیموں،سنگترے مالٹے کا رس،گاجر کا رس،چقندر کا رس وغیرہ وٹامنز اورمعدنی نمکیات کی غذائیت سے بھرپور فیس ماسک ہے جس کے مناسب استعمال سے چہرئے کی جلد کو اس کی غذا اضافی وٹامنز کی صورت میں ملتی رہتی ہیں اور وہ جملہ جلد ی بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں اس سلسلے میں چند فیس ماسک کے فارمولے درج ذیل ہیں:
۱۔

(جاری ہے)

تازہ دودھ سے چہرہ دھونے سے اس کی رنگت نکھرتی ہیں اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہیں،قدیم زمانے میں گدھی کا دودھ جسم اور چہرے کے غسل کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ تاریخ میں لکھا ہے کہ ملکہ سبا،کلوپیٹرا اور ہیلن افزائش حسن کے لیے گدھی کا دودھ سے غسل کیا کرتی تھیں۔
مہینے میں چار بار دودھ ،انڈے کی سفیدی اور شہد کا ماسک چہرے کی رنگت کو چمکدار بنادیتا ہے۔
اس فیس ماسک کے متواتر استعمال سے چہرے کی پھینسیاں اور کیل مہاسے وغیرہ غائب ہوجاتے ہیں۔
۲۔ رات کو سونے سے پہلے چہرے پر دودھ کی ملائی سے مساج کریں منٹ کے بعد روئی یا نرم تولیے سے چہرہ آہستہ آہستہ صاف کرلیں۔صبح اٹھ کر چہرے کو نیم گرم پانی سے دھوڈالیں۔چہرے کی خشکی ،چھائیوں۔اور دھبوں کے لیے یہ محبوب نسحنہ ہے۔
شہد جلد کے لیے ایک بہترین ٹانک ہے۔
ہفتے میں ایک بار چہرے پر خالص شہد کا ماسک لگانے سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے اور رنگت نکھرتی ہے۔
۳۔ انگور،گاجر ،چقندر، اور کھیرے کا رس جلد کے لیے بے حد مفید ہے۔ان پھلوں اور سبزیوں کے رس کو فیس ماسک کے طور پر جلد پر لگائیں بیس منٹ بعد سادہ پانی سے منہ دھوڈالیں۔
۵۔ گریپ فروٹ کے رس میں پسی ہوئی دار چینی ملا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کریں۔
اس سے چہرے کی دلکشی بڑھ جاتی ہے۔
۶۔انڈے کی سفیدی سے ماسک لینے کا طریقہ یہ ہے کہ انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر روئی کے پف سے چہرے پر لگائیں۔اگر یہ پف میلا ہوجائے تو دوسرا پف استعمال کریں۔انڈے کی سفیدی لگا کر بیس منٹ تک لیٹ جائیں۔اب چہرہ نیم گرم پانی سے دھوئیں۔پھر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے لگائیں۔چہرہ خشک کرکے سکن ٹانک لگائیں۔یہ ماسک ہفتے میں ایک بار لیا جاتا ہے۔

۷۔ ایک انڈے کی سفیدی میں چند قطرے لیموں کا رس اور آدھا چمچہ شہد ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ چہرے پر اس کا لیپ بیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔بیس منٹ کے بعد روئی کے ٹکرے کو گرم پانی میں بھگو کر چہرے سے ماسک آہستہ آہستہ اتار دیں۔یہ لیپ خشک جلد کو ملائم کرتا ہے۔
۸۔ چہرے کی خشک جلد کے لیے انڈے کی زردی اور روغن زیتون کا ماسک بہت مفید رہتا ہے۔

۹۔ شہد میں لیموں کا رس ملا کر ماسک لگانے سے چہرے کی جلد کی نامناسب چکناہٹ زائل ہوتی ہے۔
۱۰۔ چہرے کی چکنی جلد کے لیے انڈے کی زردی میں چند قطرے لیموں یا سنگترے کا رس ڈال کر ماسک لگائیں۔
۱۱۔ چہرے کی جلد کے بد نما دھبوں کے لیے شہد،چقندر کا رس ملا کر لیپ کریں۔
۱۲۔ چہرے کی چکناہٹ کی طرح چہرے کا روکھا پن بھی بیماری کی علامت ہیں۔
اس کے لیے شہد دودھ لیموں کا رس اور کھیرے کا رس ملا کر ماسک لگائیں۔
۱۳۔ ٹماٹروں کے رس کا ماسک چہرے کی جھریاں روکنے کے لیے بہت مفید ہے۔
۱۴۔ صبح کے وقت باغ میں جاکر چھوٹے چھوٹے پودوں پر موتیوں کی طرح چمکتی شبنم کو چینی کی پیالی میں اکٹھا کرلیں اور اسے روئی کے پف سے چہرے پر لگائیں۔یہ شبنمی ماسک(Drops Mask Dew) چہرے کی رنگت کو نکھارتے ہیں اور چمک دمک پیداکرتے ہیں،طب یونانی اور آیو روبدک کی رو سے ماسک ایک طرح کا لیپ ہے۔
ایسے حسن افزا لیموں کا استعمال زمانہ قدیم سے ہوتا آرہا ہے۔اس سلسلے میں چند حسن افزا لیپ پیش خدمت ہیں:
۱۔ سنگترے کی تازہ چھلکوں کے سفید ریشے صاف کرکے کھرل میں پیس کر باریک کرلیں اور تھورا سا عرق گلاب ڈال کر لیپ بنالیں۔اس لیپ کو لگانے سے چہرے میں چمک آتی ہیں اور چھائیاں دور ہوتی ہیں ۔لیپ بیس منٹ چہرے پر لگارہنے دیں۔اس کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے صاف کردیں۔

۲۔سرسوں کو باریک پیس لیجیے اور اس میں سرسوں کا تیل ڈال کر لیپ بنالیں اور چہرے پر لگالیں،بیس منٹ کے بعد لیپ نیم گرم پانی سے دھوڈالیں۔نرم تولیے سے چہرہ پونچھیں یہ لیپ چہرے کو نکھارتا ہے۔
۳۔ سرسوں کیسر ہلدی،گوکھرو،سرخ چندن ہر ایک دو ماشے لونگ اور چرونجی دونوں ایک ایک ماشہ لے کر سب کو سرسوں کے تیل کے ساتھ باریک پیس کر لیپ تیار کریں۔
یہ لیپ ہفتے میں دو بار چہرے پر لگائیں۔چہرے کے بدنما داغوں اور چھائیوں کے لیے اکسیر ہے۔
۴۔ بعض چہروں پر پھبکے رنگ کے تھم پڑ جاتے ہیں۔سیم کی پتی رگڑ کر تھموں پر اس کا لیپ لگائیں تھموں کے لیے اکسیر ہے۔
۵۔ آڑو کی جڑ اور پچھناگ بوٹی کے جڑ گھساکر لیپ بنالیں اور چہرے کے داغوں پر لگائین جس سے داغ مٹ جائیں گے۔
۶۔سرسوں بچ لودھ،سیندھا نمک پانی میں مہین پیس کر لیپ کرنے سے چھائیاں دور ہوجاتی ہیں۔

۷۔ْمسور کی دال کو دودھ میں پیس کر لیپ کرنے سے چہرے کی چمک بڑھتی ہے۔
۸۔لودھ،خس ،مجیٹھ،ملٹھی،پترج،گوروچن،ہلدی،لاکھ،بڑکی کونپلیں،خالص موم،بچ اور چنبیلی کے پتوں کو سرسوں کے تیل میں دھیمی دھیمی آنچ پر پکائیں۔ اس تیل کی مالش چہرے کی چمک کو دوبالا کرتی ہے۔چھائیاں اور داغ دور کرتی ہے۔
۹۔ اپنے پانی میں بیسن ملا کر لئی سی بنالیں۔چولہے سے اتار کر اس کا لیپ کرلیں۔ آدھ گھنٹے بعد چہرہ پانی سے صاف کرلیں۔یہ لیپ چہرے میں چمک پیدا کرتا ہے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Jild Ko Nikharne Ke Liye Face Mask" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.