Gajar Se Husn Sanwarain - Article No. 1555

Gajar Se Husn Sanwarain

گاجر سے حسن سنواریں - تحریر نمبر 1555

گاجر ہر جگہ باآسانی مل جاتی ہے قدرت نے اس سبزی میں بیش بہا فوائد جمع کررکھے ہیں، لیکن ہم میں سے اکثر لوگ ان سے قطعی بے خبر ہونے کی وجہ سے اس کے فوائد سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھاتے بلکہ

جمعہ 3 فروری 2017

گاجر ہر جگہ باآسانی مل جاتی ہے قدرت نے اس سبزی میں بیش بہا فوائد جمع کررکھے ہیں، لیکن ہم میں سے اکثر لوگ ان سے قطعی بے خبر ہونے کی وجہ سے اس کے فوائد سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھاتے بلکہ کچھ لوگ توگاجروں کے سالن کانام سن کرہی منہ بگاڑنے لگتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق گاجر میں رنگت میں نکھار پیدکرنے اور جلد کونئی دلکشی دینے کی خاصیت بدرجہ اتم موجودہے۔
یہ خون کوصاف کرنے اور جلد کوسرخی مائل کرنے میں بہت اہم کردارادا کرتی ہے۔ لہٰذا اپنی رنگت نکھارنے اور دلکشی میں اضافے کی خواہشمند خواتین کویہ سبزی کثرت سے استعمال کرنی چاہئے۔ خصوصاََ اگراسے بھاپ یا پانی میں ابال کراستعمال کیاجائے توجلد میں حیران کن حدتک دلکشی پیدہوجاتی ہے۔ اور اس کے مقابلے میں قیمتی سے قیمتی کریم بھی ایسا جادوئی اثر نہیں دکھاسکتی۔

(جاری ہے)


موٹاپے کے ہاتھوں پریشان خواتین کوچاہئے کہ وہ کچی گاجروں کاسلاد اکثرت سے کھائیں یہ ان کی غذائی ضروریات کوبھی پوراکرے گا اور موٹاپے کوبھی قابو کرے گا۔ حسن وصحت کی حفاظت کیلئے گاجروں کے جوس سے بڑھ کرکوئی چیز ہوہی نہیں سکتی۔ ماہرین کاکہناہے کہ گاجرکاجوس صحت کی حفاظت کے ساتھ جسم میں خون کی کمی پوری کر کے رنگت نکھارتاہے۔ بیماری کی وجہ سے کمزوری کا شکارہوجانے والی خواتین استعمال کریں توکچھ ہی دنوں میں ان کاچہرہ بھرابھرادکھائی دے گا اور اگر ایک گلاس جوس پینے کے بعد ایک گلاس دودھ پی لیں یاملائی کھا لیں تو یہ سونے پرسہاگہ کاکام دے سکتی ہے۔

بیوٹی ٹپس :
لیموں یاسنترے کے چھلکوں کو باریک کاٹ کرپانی میں بھگودیں۔ 24گھنٹے بعداس پانی سے چہرہ دھولیں اس عمل کومسلسل کرنے سے کچھ ہی دنوں میں جھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
ایک کھانے کے چمچے لیموں کے عرق میں ایک چٹکی بورک پاوٴڈراور ایک چٹکی چینی ملاکرایک بوتل میں ڈال لیں اور کچھ دنوں کیلئے چھوڑدیں۔اس کوچہرے کی جھائیوں اور بلیک ہیڈزپرلگائیں توداغ دور ہو جائیں گے۔

ایلوویراجیل ، گاجرکارس اور ٹماٹر کاگودا لے کرپیسٹ بنالیں اورا سے رات سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں اور صبح گرم پانی سے دھولیں۔
تھوڑاسا ارنڈکاتیل ہتھیلی پرلے کراس سے جھائیوں پرمساج کریں چند دنوں میں جھائیاں مدہم پڑنے لگیں گی۔
کیل مہاسوں سے پاک جلد، دہی اور شہد کاماسک شہدکوہلکا ساگرم کرلیں اس میں ہم وزن دہی پھینٹ کرزیادہ ایکنی والے حصوں پرلگائیں۔ پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھوئیں۔ یہ ماسک جلد کوخشک نہیں کرتا اور تمام اقسام کی جلد کیلئے نہایت مفید ہوتاہے۔
اگررات کونیند نہ آئے اور بے چینی محسوس ہورہی ہوتوسرسوں یازیتون کاتیل لے کر ہلکے ہاتھوں سے پاوٴں کے تلووٴں کی مالش کریں۔ گہری اور پرسکون نیند آئے گی۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Gajar Se Husn Sanwarain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.