Glacreen - Article No. 1287

Glacreen

گلیسرین - تحریر نمبر 1287

گلیسرین ایک عام طور پر گھروں میں استعمال ہونے والی چیز ہے لیکن اس کے حیرت انگیز فوائد کا بہت کم لوگوں کو پتہ ہے جس کی وجہ سے ہم گلیسرین سے پوری طرح مستفید ہوپاتے

منگل 18 اگست 2015

گلیسرین ایک عام طور پر گھروں میں استعمال ہونے والی چیز ہے لیکن اس کے حیرت انگیز فوائد کا بہت کم لوگوں کو پتہ ہے جس کی وجہ سے ہم گلیسرین سے پوری طرح مستفید ہوپاتے
جلد کی حفاظت :
گلیسرین میں چند قطرے پانی شامل کر لیا جائے تو یہ آپ کی جلد کے لیے بہترین موئسچرایزر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور طریقہ کہ گلیسرین میں برابر کی مقدار میں شہد ملا کر چہرے اور جسم پر لگائیں ، کچھ دیر بعد سادہ پانی سے اسے دھولیں ۔
آپ کی جلد کی خشکی دور ہوجائے گی ۔
بالوں کی حفاظت :
سردیوں کے موسم میں بالوں کا روکھا پن اور ان کا پھول جانا خواتین کے لیے ایک مسئلہ بن جاتا ہے ۔ خاص طور سے باہر جاتے وقت وہ پریشان ہی رہتی ہیں کہ بالوں کو کس سٹائل میں سیٹ کریں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ لاکھ تدبیروں کے باوجود ان کے بال بکھرے بکھرے سے اور پھولے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔

اس کی وجہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونا ہے لہذا اس مسئلے کے حل کے لیے گلیسرین میں برابر کی مقدار میں پانی شامل کر لیں اور اس محلول کو اپنے بالوں میں تھپتھپالیں ۔ یہ آپ کے لیے بہترین کنڈیشنر کاکام دے گا اور آسانی سے سنور جائیں گے ۔ یہ ترکیب گھنگھریالے بالوں کو سلجھانے اور سنوارنے کے لیے بھی کافی کار گرثابت ہوتی ہے ۔
آنکھوں کی حفاظت :
گلیسرین کا ایک حیرت انگیز استعمال اور اس کا فائدہ یہ ہے اسے آپ انڈر آئی کریم کے طور پر بھی استعمال کرسکتی ہیں اگر آپ کی آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے ہیں تو ان سے نجات پانے کی موثر بیریہ ہے کہ رات سونے سے پہلے ان پر گلیسرین لگائیں ۔
ان سے نہ صرف گہرے حلقے ختم ہوجائیں گے بلکہ آنکھوں کے نیچے جلد بھی اس قدرتازہ اور ہموار نظر آئے گی کہ یہ کام مارکیٹ میں دستیاب بہت مہنگی ری جنریٹنگ کریمز بھی اتنی خوبی سے انجام نہیں دے سکتیں ۔
زخموں کی دیکھ بھال :
گلیسرین کی ایک حیرت انگیز خاصیت کے بارے میں بہت کم خواتین جانتی ہوں گی کہ یہ کسی چوٹ یازخم کے مندمل ہونے کا عمل تیز ترکر دیتی ہے اور گلیسرین کی یہ خوبی محض چھوٹے موٹے زخم یا خراشوں پر ہی کار گرنہیں اسے بڑے زخموں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ کیونکہ اس میں جلد کے خلیوں اور ہافتوں کو مرمت کرنے کی بیش بہاصلاحیت پائی جاتی ہے ۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Glacreen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.