Hamesha Khoobsorat Nazar Ayeen - Article No. 2529

Hamesha Khoobsorat Nazar Ayeen

ہمیشہ خوبصورت نظر آئیں - تحریر نمبر 2529

چند عادتیں ترک کریں

جمعرات 18 فروری 2021

آمنہ ماہم
ہم اکثر ان سیلیبرٹیز سے متعلق بات کرتے ہیں ،جو 40 یا 50 سال کی ہونے کے باوجود نہ صرف خوبصورت اور پرکشش نظر آتی ہیں بلکہ اپنی عمر سے کہیں زیادہ جواں بھی دکھائی دیتی ہیں،اس کی بنیادی وجہ ان کی روزمرہ کی عادتیں ہیں۔اس کے برعکس ہم اکثر ایسی خواتین کو دیکھتے ہیں،جو 25 سال کی ہونے کے باوجود 30 یا 35 برس کی محسوس ہوتی ہیں۔
اس کی وجہ وہ عادتیں ہیں،جن سے لاعلمی ہمیں تیزی سے بڑھاپے کی جانب راغب کر رہی ہوتی ہیں۔جواں عمر نظر آنے کے لئے دنیا بھر میں ارب پتی افراد مختلف جتن کرتے ہیں مگر چند عام عادات کو ترک کر دینا بڑھتی عمر کے اثرات کو ظاہر ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے،آئیے ان کے بارے میں جانتے ہیں۔
اسٹرا کا استعمال جھریوں کا سبب
کیا آپ بھی کولڈ ڈرنکس یا کسی بھی قسم کے مشروبات کے لئے گلاس کے بجائے اسٹرا(Straw) کا استعمال کرتی ہیں؟اگر ایسا ہے تو اسٹرا کا استعمال چھوڑ دیں کیونکہ اس کا استعمال آپ کے چہرے پر لکیریں اور جھریاں پڑنے کا سبب بنتا ہے۔

(جاری ہے)

بیوٹی ایکسپرٹس کی رائے کے مطابق کسی بھی مشروب کا استعمال گلاس سے ہی کیا جانا چاہیے۔یہی حال سگریٹ پینے والوں کا بھی ہے،ایسے افراد کے چہرے کی جلد وقت سے پہلے ڈھلک جاتی ہے۔سگریٹ پینے کا انداز جھریوں کا سبب بنتا ہے۔
ملٹی ٹاسکنگ
اکثر خواتین کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ایک وقت میں دس کام کرنا پسند کرتی ہیں اور اس خوبی کو وہ اپنے لئے فخر کی بات سمجھتی ہیں لیکن کیا آپ جانتی ہیں آپ کی اس عادت کا خمیازہ آپ کے جسم کو ادا کرنا پڑے گا۔
بہت زیادہ تناؤ جسمانی خلیات کو نقصان پہنچانے اور عمر کی رفتار بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔اس لئے کوشش کریں کہ آپ ایک وقت میں ایک ہی کام کریں۔
میٹھے کا شوق
یہ جاننے کے باوجود کہ چینی ہمارے لئے بہتر نہیں،دنیا میں لوگوں کی اکثریت میٹھے کا شوق رکھتی ہے۔یہ وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے کی عمر بڑھانے،آنکھوں کے نیچے حلقے اور جھریوں کا سبب بن جاتا ہے۔طبی ماہرین اس بارے میں رائے دیتے ہیں کہ چینی ہمارے خلیات سے منسلک ہو جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں چہرے سے سرخی غائب ہو جاتی ہے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Hamesha Khoobsorat Nazar Ayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.