Hand - Article No. 1616

Hand

ہاتھ - تحریر نمبر 1616

جس عورت کے ہاتھ خوبصورت ہوں،وہ خود بھی خوبصورت ہوتی ہے

جمعرات 28 ستمبر 2017

ہاتھ:
جس طرح حسن میں بالوں،آنکھوں،ہونٹوں،دانتوں اور جسم کے دوسرے اعضا کو اہمیت حاصل ہے۔بالکل اسی طرح ہاتھ بھی فوقیت رکھتے ہیں۔جس عورت کے ہاتھ خوبصورت ہوں،وہ خود بھی خوبصورت ہوتی ہے،خواتین عموماًاپنے ہاتھوں کی آرائش و زیبائش میں خاص دلچسپی لیتی ہیں۔موسم کا تغیر و تبدیل سب سے پہلے جلد پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اور چونکہ ہاتھوں میں کسی خاص قسم کا لباس نہیں ہوتا اور ان سے ہر وقت کام لیا جاتا ہے،اس لیے موسم کا سب سے زیادہ اثر ہاتھوں پر ہوتا ہے۔اس سے ہاتھوں کی جلد متاثر ہوتی ہے اور نتیجے کے طور پر ہاتھ بد وضع اور کھردرے ہوجاتے ہیں،بعض خواتین جو موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہاتھوں پر توجہ نہیں دیتیں،ان کی جلد عموماً جگہ جگہ سے سکڑجاتی ہے اور پھر یہی کٹی پھٹی جلد بعض اوقات ہاتھوں کی کسی بیماری کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سائنسی دور میں ہاتھوں کو نرم و نازک اور خوبصورت رکھنے کے یوں تو کئی طریقے دریافت کیے جاچجے ہیں لیکن ان میں سے آسان ترین طریقہ ہینڈ کریم کا استعمال ہے،عموماًایسی کریمیں اور لوشن وغیرہ کاسمیٹکس بیچنے والوں سے مل جاتے ہیں جن کے استعمال سے نہ صرف ہاتھوں کی زیب و زینت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ کئی قسم کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں اور ان کی غذائی ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں۔
ہاتھوں پر استعمال کی جانے ولای کریمیں عموماً رات کو سوتے وقت استعمال کی جانے والی کریمیں عموماًرات کو سوتے وقت استعمال کی جاتی ہیں،کیونکہ اس وقت ہاتھوں کو عموماًآرام میسر ہوتا ہے،اس کا طریقہ یہ ہے کہ کوئی بھی ہینڈ کریم استعمال کی جائے،مساج کے ذریعے ہاتھوں کی جلد میں جذب کردی جاتی ہے،جب کہ مساج کا طریقہ یہ ہے کہ ہاتھ کی پشت پر کریم،لوشن یا ویزلین لگا کر ہاتھ کی ہتھیلی سے اسے آہستہ آہستہ گولائی میں رگڑلیں۔

یہ عمل اس وقت تک جاری رہنا چاہیے،جب تک کہ جو کچھ ہاتھ پر لگایا ہے،جلد میں جذب نہ ہوجائے،اس کے بعد ہاتھوں کی انگلیوں کی پوروں کا مساج کریں،اس کے لیے ایک ہاتھ کی انگلیوں کی پوروں سے دوسرے ہاتھ کی انگلیوں کے گرد مساج کیا جاسکتا ہے۔اور جب ایک ہاتھ کی انگلیوں کا مساج مکمل ہوجائے تو پھر دوسرے ہاتھ کا مساج کریں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Hand" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.