Har Chehre Per Khilti Chand Baliyan

ہر چہرے پہ کھلتی ہیں چاند بالیاں

پیر مارچ

Har Chehre Per Khilti Chand Baliyan
راحت شہناز
آپ کے چہرے کی ساخت خواہ کیسی ہی ہو اور رنگت بھی جیسی ہو اگر آپ نے خوشی کی تقریبات کے لئے موزوں لباس اور جیولری کا انتخاب کر لیا تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ جندے آفتاب چندے ماہتاب نہ نظر آئیں ۔مارکیٹ میں مختلف انداز کی چاند بالیاں دستیاب ہیں ۔جنہیں مختلف تقریبات کے حساب سے پہنا جا سکتاہے ۔ذیل میں مختلف ساخت اور ڈیزائنز والی بالیوں کی تفصیل درج کی جارہی ہے ،اب دیکھئے کہ آپ کی شخصیت یا لباس کی ساتھ کس طرح کی بالیاں مناسب رہتی ہیں۔


مینا کاری والی بالیاں
یہ بھاری بھر کم زیور نہیں اور نوجوان خاص کر غیر شادی شدہ لڑکیوں پر خوب جچنے والی بالیاں ہیں۔کندن اور مینا کاری والی چاند بالیوں کے ساتھ اگر تین لڑیوں والا ہار پہن لیا جائے تو آپ کا سنگھار آدھا تو سمجھئے ہو ہی گیا ۔

(جاری ہے)

یہ بالیاں آپ کو نفیس ظاہر کرتی ہیں۔
لیئرز والی بالیاں
اس انداز کی چاند بالیاں مختلف لیئرز کی صورت میں بنائی جاتی ہیں یعنی تہہ درتہہ چاند کی ساخت میں بنائی گئی ان بالیوں میں مختلف رنگوں یا ایک ہی رنگ کے موتی اور نگینے جڑے ہوتے ہیں ۔

یہ کامدار ہی نہیں سادے سوٹ کی ساتھ بھی جاذب نظر معلوم ہوتی ہیں۔
جال والی بالیاں
اگر آپ گلے میں کچھ نہیں پہننا چاہتیں تو کانوں کے آویزوں پر دھیان دیجئے۔سنہری یارو پہلی کسی بھی رنگ میں جال والی چاند بالیاں بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہیں ۔کچھ خواتین صرف سنہری بھی گولڈن کلر ہی پسند کرتی ہیں تو آپ یہی پہنئے کیونکہ اس طرح میچنگ کا مسئلہ نہیں رہتا۔


ملٹی کلر چاند بالیاں
یہ نورتن انداز میں بنائی گئی بالیاں ہیں جنہیں پنج رنگی بھی کہا جاتاہے ۔دیکھنے میں خاصی پر کشش لگتی ہیں ۔پانچ رنگوں میں سرخ ،زردی مائل ،پیلا ،نیلا ،جامنی خاکی یا ہرے رنگ کی موتی لگائے جاتے ہیں ۔آپ چاہیں تو اسی طرح کا چوکر نیکلس بھی لے سکتی ہیں ۔یہ چاند بالی سیٹ بہت خوبصورت لگتے ہیں۔
کندن سفید موتی چاند بالی
یہ خواتین میں قدرے مقبول بالیاں ہیں ۔

یہ سائز میں بڑی مگر عموماً وزن دار یعنی بھاری نہیں ہوتیں۔سفید موتی اور کندن اسٹائل سے تیار کردہ یہ چاند بالیاں ماتھے پر لگے ٹیکے کی وجہ سے بھی حسین نظر آتی ہیں۔
جھمکیوں والی چاند بالیاں
ان بالوں کے گرد چھوٹی چھوٹی جھمکیاں بہت دل آویزی سے بنائی جاتی ہیں اور جھمکوں کے نچلے حصے پر موتی لٹکتے بہت خوب لگتے ہیں ۔یہ روایتی ملبوسات کے ساتھ مشرقی سج دھج کا حسین تصور بھی پیش کرتی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2020-03-23

Your Thoughts and Comments

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Har Chehre Per Khilti Chand Baliyan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.