Har Qisam Ki Jild Ki Hifazat K Liay - Article No. 1270

Har Qisam Ki Jild Ki Hifazat K Liay

ہر قسم کی جلد کی حفاظت کے لیے - تحریر نمبر 1270

اب پالر کی بجائے جائیں اپنے باورچی خانے میں

جمعہ 10 جولائی 2015

مسز منیرہ خانم :
آئلی سکن (oily Skin) کے لئے:
اس قسم کی جلد پر دودھ اور شہد استعمال کریں ۔ اس طرح بو والی اشیاء مثلاََ کچا پیاز اور لہسن کا بے جا استعمال بھی نہ کریں جبکہ سلاد کے لئے پیاز دھو کر استعمال کریں تاکہ کڑواہٹ اور بوختم ہوجائے چکنائی والی غذاؤں سے بھی پر ہیز کریں ۔ ٹماٹر اور کھیرے کا جوس پئیں، فالسہ ، جامن اور آم کھائیں کیونکہ پھلوں کے کھانے سے خون بھی صاف رہتا ہے ۔

(جاری ہے)


ڈرائی سکن (Dry Skin) کے لئے:
ایک کپ عرق گلاب میں ایک چائے کا چمچ پھٹکڑی کا پاؤڈر ملا کر سپرے (Spray) والی بوتل میں ڈال لیں اور دن میں ایک مرتبہ چہرے پر سپرے کرلیں ، پسینہ زیادہ نہیں آئے گا۔
انڈرآرمز (Underarms) میں:
ٹیلکم پاؤڈر (Talcum Powder) میں تھوڑی سی پھٹکڑی ملا کرلگائیں پسینے اور بد بوٌ سے نجات ملے گی۔ اس کے علاوہ نہانے کے بعد انڈرآرمز میں تربوز اور کھیرے کے جوس کے چند قطرے بھی ملاکر استعمال کیے جاسکتے ہیں ۔ موسم کوئی بھی ہو․․․ روزانہ مٹھی بھر ڈرائی فروٹ (Dry Fruit) یعنی خشک میوہ جات ضرور کھائیں خصوصاََ بادام ، انجیر اور زیتون وغیرہ۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Har Qisam Ki Jild Ki Hifazat K Liay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.