Hathoon Ki Ehmiyat - Article No. 2369

Hathoon Ki Ehmiyat

ہاتھوں کی اہمیت - تحریر نمبر 2369

ہاتھوں کو بھی اتنی ہی توجہ اور نگہداشت کی ضرورت ہے جتنی آپ کے چہرے کو ہے ۔

بدھ 17 جون 2020

جی ہاں !یہ سچ ہے کہ سڈول اور نرم وملائم ہاتھ انسانی شخصیت کو چار چاند لگانے میں معاون کردار ادا کرتے ہیں ۔ہاتھوں کو بھی اتنی ہی توجہ اور نگہداشت کی ضرورت ہے جتنی آپ کے چہرے کو ہے ۔آپ نے دیکھا ہو گا کہ کسی مباحثے میں ایک مقرر جس روانی سے بول رہا ہوتا ہے اتنی ہی روانی سے اس کے ہاتھ بھی مختلف ایکشن پلے کر رہے ہوتے ہیں یعنی بیک وقت وہ دماغ اور ہاتھوں سے کام لے رہا ہوتا ہے اس سے یہ واقعہ ہوا کہ ہاتھوں کی بھی زبان ہوتی ہے جو جو مد مقابل یا سامعین کو محصور کر دیتی ہے۔

لیکن فی زمانہ ہم جو کچھ دیکھتے ہیں اس کا لب لباب یہ ہے کہ خواتین اپنی پوری توجہ صرف چہرے پر ہی دیتی ہیں اور جسم کے باقی اعضاء مثلاً گردن،کا ن،ہاتھ،پیر اور ناخن وغیرہ کو یکسر نظر انداز کر دیتی ہیں۔

(جاری ہے)


آپ خود سوچیں کہ ایک پری چہرہ کے ہاتھ اگر بھدے اور کالے ہوں اور ناخن بے ترتیب ہوں تو کیا آپ اسے پسند کریں گی؟یقینا نہیں۔ ہم اپنے ہاتھوں سے دن بھر مشقت لیتے ہیں۔

کپڑے دھونا،کھانا پکانا،برتن دھونا،پوچا لگانا ،کپڑے استری کرنا غرض کوئی ایساکام نہیں ہے جو ہاتھوں سے نہ ہوتا ہو لیکن اس کے برعکس ہم ان کے آرام اور حفاظت کے لئے کچھ نہیں کرتے ہیں۔کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ چہرے کے عیوب تو ہم میک اپ کی تہوں میں چھپا سکتے ہیں لیکن اگرہاتھ بے رونق اور بھدے ہو گئے تو ان پر میک اپ کیسے کیا جائے گا؟چونکہ اب تک ہاتھوں پر میک اپ کرنے کا رواج ظاہر نہیں ہوا ہے لہٰذا بہتر یہی ہے کہ ان کی اچھی اور مناسب دیکھ بھال کی جائے تاکہ ان کا قدرتی حسن برقرار رہے۔

گرمیوں میں ہاتھوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ تپش کے باعث یہ سیاہ پڑ جاتے ہیں لہٰذا جب بھی کسی کام کے لئے گھر سے باہر نکلیں تو ہاتھوں پر کپڑے کے دستانے چڑھالیں۔دستانے پہننے سے قبل کوئی معیاری کریم یا لوشن لگانا نہ بھولیں۔ایک لوشن کی بوتل اپنے باورچی خانے میں بھی رکھیں۔کچن کے کام کاج نپٹا کر ہاتھوں پر لوشن لگا لیں۔
پانی کے تمام کام مثلاً برتن دھونا وغیرہ کرنے سے قبل دستانے پہن لیں۔برتنوں کا میل کچیل،چکناہٹ اور برتن دھونے سے صابن یا لیکویڈ میں شامل کیمکلز ہاتھوں کی حساس جلد کے لئے بے حد نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں اور ان کے باعث ہاتھوں پر جھریاں پڑنے اور جلد کے کھردرے ہونے کا خدشہ بھی لاحق رہتا ہے۔
ہاتھوں کے ساتھ ساتھ کہنیاں اور بازو بھی ہر وقت آپ کی توجہ کے طالب رہتے ہیں ۔
عموماً دیکھا گیا ہے کہ آدھی آستین Half Sleevesیا Sleevelessقمیضیں پہننے کے باعث بازو اور کہنیاں کالی پڑجاتی ہیں جو کہ دیکھنے میں اچھی نہیں لگتی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کالی کہنیاں بازو یا ہاتھ کسی کریم یا لوشن سے دوبارہ صاف ہونے کا نام ہی نہیں لیتے ہیں۔یاد رکھیں کہ انہیں دوبارہ اپنی اصل میں لانے کے لئے تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے ۔کوئی بھی کام راتوں رات نہیں ہوا کرتا ہے ۔
اس کے لئے صبر،تحمل اور وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ایک آسان حل حاضر خدمت ہے۔لیموں کا رس نچوڑ کر اس کے چھلکے کو کہنیوں اور بازوؤں پر روزانہ ملیں۔اس عمل کو کرنے کے لئے آپ کو اپنی مصروف زندگی سے چند منٹ نکالنے کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ ٹی۔وی دیکھتے ہوئے فون پر بات کرتے یا اخبار پڑھتے ہوئے بھی یہ آسان عمل کر سکتی ہیں ۔چند ہی دنوں میں آپ محسوس کریں گی کہ دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد دوبارہ اپنی اصلی حالت میں آگئی ہے۔بعض خواتین گرم مہینوں میں پوری آستین سلوایا کرتی ہیں تاکہ ان کے سڈول اور دلکش بازو Sub bumسے محفوظ رہ سکیں ۔لیکن اگر آپ روزانہ لیموں کا چھلکا بازوؤں پر رگڑنے کی عادت اختیار کرلیں تو پھر خوش ہو جائیے کہ اپنی من پسند Half Sleevesیا Sleeveleesقمیض سلوا سکتی ہیں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Hathoon Ki Ehmiyat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.