Homemade Facial Se Jild Ki Ranayi Bahal Karain - Article No. 1584
ہوم میڈ فیشیل سے جلد کی رعنائی بحال کریں - تحریر نمبر 1584
کسی بھی کیمیکل سے پاک یہ فیشل اسپرے موسم کی شدت سے مرجھائے ہوئے آپ کہ روپ پر اک نئی بہارلے آئیں گے
جمعہ 9 جون 2017
(جاری ہے)
بعد ازاں اس میں چارقطرے لونگ کا تیل شامل کردیں۔
یہ چکنائی کوکنٹرول کرنے کیساتھ ساتھ اینٹی بیکٹیریل مرکب تیار ہوگیا۔جب ضرورت ہواسے اسپرے بوتل سے چہرے پر اسپرے کرلیں چہرہ صاف ہوجائیں گا۔پیپر منٹ کے تیل سے بنامرکب ملی جلی جلد کیلئے نہایت مفید ہے اس کی تیاری میں نارنگی کے سوکھے چھلکے استعمال ہوتے ہیں جو ملی جلی جلد اور چکنائی والی جلد کیلئے بہترین ہے ان چھلکوں میں اسٹرنجنٹ اور اینٹی انفلیمنٹری اجزاء موجود ہوتے ہیں۔اس کی تیاری کیلئے ایک لیٹر پانی میں چھلکے ڈال کر اتنا ابالیں کہ پانی ایک چوتھائی رہ جائے اب اسے چھان کر ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں پیپرمنٹ ایسنس آئل کی تھوڑی سی مقدار شامل کردیں۔اسپرے بوتل میں بھرلیں اور حسب ضرورت استعمال کریں۔پیپر منٹ آپ کی جلد کس دے گا اور پورا دن تازگی محسوس ہوگی نارمل جلد کے لیے چنبیلی کے پھولوں سے تیار کردہ اسپرے بہتررہے گا اس کی خوشبو اور نارنگی کا تیل آپ کو تازہ دم رکھیں گے۔اس کی تیاری کیلئے نصف لیٹر پانی لیکر اس میں مٹھی بھر چنبیلی کے پھول ڈال کر اُبالیں ایک چوتھائی رہ جائے تو چھان کر ریفریجریٹر میں ٹھنڈا کرلیں پھر اس میں تھوڑا سا نارنگی کا تیل ملالیں اور حسب ضرورت چہرے پر چھڑک لیں۔خشک جلد کیلئے گیندے کے تیل اور عرق گلاب کا استعمال مناسب رہتا ہے۔اس مقصد کیلئے گلاب کی پتیاں ایک بڑے پیالے میں پانی ڈال کر بھگو لیں رات بھر پانی پڑا رہنے دیں۔صبح کو پتیاں نکال کر پانی اتنا ابالیں کہ ایک چوتھائی رہ جائے۔اب اس میں گیندے کا تھوڑا سا تیل ڈال دیں۔سپرے بوتل بھرلیں یہ جلد کو نم کردے گا اور آپ کی جلد بچوں کی جلد کی طرح نرم وملائم ہوجائے گی۔حساس جلد کے لئے ایلوویرا سے بہتر کوئی نہیں۔پانی میں پودینے کے پتے رات بھر کے لئے بھگودیں صبح اُبال کر ایک چوتھائی مقدار کرلیں۔اب اس میں ایک چمچہ ایلوویرایا گھیگو ارکارس ڈال دیں یہ اسپرے حساس جلد کیلئے بہترین ہے۔یہ فری ریڈیکلز سے بچائے گا زائد عمر کی خواتین کی جلد کرم نرم وملائم کرنے میں اس اسپرے کا جواب نہیں۔Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips