Husn - Article No. 2358

Husn

حسن - تحریر نمبر 2358

خوبصورتی اس مالک دو جہاں کی بہترین نعمتوں میں سے ہے اور خدا جسے چاہے اُسے عطا کرتا ہے ۔

بدھ 3 جون 2020

خوبصورتی اس مالک دو جہاں کی بہترین نعمتوں میں سے ہے اور خدا جسے چاہے اُسے عطا کرتا ہے ۔مگر عورتوں کی خوش قسمتی ہے کہ اس نعمت کی سب سے زیادہ مقدار انہیں کے حصے میں آئی ہے ۔حسن ایک جادو ہے اور اس وقت دنیا میں جتنی نظم نثر رقم ہوئی ہے جتنے شاعر ادیب ہوئے ہیں ۔سب اسی جادو کے زیرپا۔
عام عورتوں کا حسن اور بیوی کا حسن دو الگ الگ چیز ہیں ۔
عام حسن کی موٹی تصدیق یہ ہے کہ عورت کے ہر ایک عضو میں خاص تناسب ہو، رنگ گورا ہو نقش اچھے ہوں ،خدوخال موزوں ہوں ،اتنی لمبی اونچی عورت اس قدر موٹی ہو گال چھاتیاں ،پیٹھ بازو پیر سڈول وغیرہ وغیرہ۔ ہونٹ، ناک، کان، آنکھ، دانت وغیرہ کا ذرا بھی اونچا نیچا ترچھا ہوا تو تمام خوبصورتی کو خراب کر دیتاہے۔
بیوی کا حسن تناسب خدوخال یا گورے پن کا محتاج نہیں ۔

(جاری ہے)

بیوی کا حسن دراصل پر کیف نگاہ کا محتاج ہے اور اس پر محبت دل کا نیاز مند ہے ۔جس کا خاوند اُسے دیکھتا ہے ۔اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ کیوں ہوتا کہ ہر شخص اپنی بیوی کو پیار کرنا چاہئے ۔وہ گوری ہے یا سانولی ۔دانت باہر کو نکلے ہوئے ہیں یا ناک چپٹی ہے ۔اگر بیوی کے حسن میں عام حسن والی شرط بھی پوری ہو سکے تو سمجھو کہ بیوی کی پانچوں گھی میں ہیں اور خاوند کا سر کڑاہی ہیں ۔
خوبصورت ہونا ایک اعلیٰ وصف ہے اس واسطے بیوی کا تمام جائز ذرائع سے زیادہ خوشی کا باعث ہو سکے ۔مبارک ہے حد اعتدال کے اندر یہ سب جائز ہے ۔بشر طیکہ اخلاق ،حیا اور پاک دامنی پر حرف نہ آنے دیا جائے۔
عورتوں کی خوبصورتی کے لئے عام تناسب کے علاوہ مندرجہ ذیل اوصاف پر بھی بہت زور دیا گیا ہے۔
چار چیزیں گول ہونی چاہئیں۔ 1 ۔سر2 ۔بازو3 ۔ایڑی4۔
پستان۔
چار چیزیں چھوٹی ہونی چاہئیں۔1 ۔زبان2۔ ہاتھ3۔ پاؤں۔4 سوائے سر کے بالوں کے باقی تمام جسم کے بال۔
چار چیزیں لمبی ہونی چاہئیں ۔1۔قد 2۔سر کے بال۔3 پلکیں۔4 انگلیاں۔
چار چیزیں فراخ اور چوڑی ہونی چاہئیں۔ 1۔پیشانی2۔ آنکھ3۔ سینہ اور پیٹھ۔4 ناف کے نیچے پیڈول کا علاقہ۔
چار چیزیں تنگ ہونی چاہئیں ۔1۔ناک کا سوراخ2۔ منہ3۔ ناف4۔
شرمگاہ۔
چار چیزیں بھری ہوئی ہونی چاہئیں۔ 1۔پستان2۔ پنڈلی3۔ ران4۔ ہاتھ۔
چار چیزیں ملائم ہونی چاہئیں۔1 ۔رخسار2۔ پیٹ 3۔پستان4۔ رانوں کا اندرونی حصہ۔
چار چیزیں سرخ ہونی چاہئیں ۔1۔مسوڑھے2۔ زبان3۔ رخسار4۔ ہونٹ خوبصورتی کا ذکر کرتے ہوئے تشبیہات دے کر بھی بہت کچھ اس مضمون کو واضح کیا گیا ہے۔
مثلاً : رخسار کشمیری سبب کی مانند سرخ ،دانت موتی کی مانند سفید وچمکیلے ،پستان نارنگی کی مانند ٹھوس وملائم۔ آنکھ ہرن کی مانند کشادہ اور سیاہ ،تمام جسم گلاب کے پھول کی مانند نازک وگلابی وغیرہ وغیرہ۔ سچائی، خدا ترسی،غربا پروری، حوصلہ، شرم، حیا، محنت، محبت، ایمانداری وغیرہ جتنے اوصاف ہیں ،یہ سب خوبصورتی بڑھانے کا موجب ہوتے ہیں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Husn" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.