Jaaron Main Haath Tawajoh Maangain - Article No. 1349
جاڑوں میں ہاتھ توجہ مانگیں - تحریر نمبر 1349
خوبصورت ہاتھ اور پاؤں آپ کی شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں۔ چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہاتھ اور پاؤں کی خوبصورتی بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔
جمعہ 13 نومبر 2015
خواتین خوبصورت نظرآنے کیلئے اپنے چہرے کا خاص خیال رکھتی ہیں اور طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتی ہیں تاکہ ان کاچہرہ تروتازہ اور شاداب نظر آئے لیکن دیکھا جائے تو چہرہ ہی آپ کی شخصیت کو نمایاں نہیں کرتا بلکہ ہاتھ اور پاؤں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ہاتھوں کودھونے سے پہلے ہمیشہ کولڈکریم یا موئسچرائزراستعمال کریں۔
(جاری ہے)
نرم وملائم اور شفاف ہاتھ اور صحیح انداز میں ترشے گئے ناخن دیکھنے والے کی توجہ مبذول کرتے ہیں اور آپ کی دلکشی کوچاندلگ جاتے ہیں۔لہٰذا چہرے کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے ہاتھوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے تاکہ آپ کی پوری شخصیت دلکش تاثرہیش کرے۔
ہاتھوں کی خوبصورتی کیلئے سب سے پہلے صفائی کاخاص خیال رکھیں اس کیلئے تازہ لیموں کلینر کے طور پر استعمال کریں۔ لیموں کودوحصوں میں کاٹ کرہاتھوں پر اچھی طرح ملیں اس سے داغ دھبے، چکناپن اور ناگوار کاخاتمہ ہوجاتا ہے اور ہاتھوں کی قدرتی خوبصورتی کومزید بڑھانے کیلئے گلسرین اور عرق گلاب ملا کررات کوسوتے وقت ہاتھوں پرلگائیں۔ ہاتھوں کی جلد نرم اور ملائم ہو جائے گی اور ہاتھو ایک دم صاف نظر آئیں گے۔ہاتھوں کی صفائی کرتے وقت ناخنوں کواچھی طرح فائل کریں تاکہ ناخن کے اندر کی میل کچیل پوری طرح صاف ہوجائے،کیونکہ بڑے ناخنوں کے اندر کام کرتے وقت میل کچیل جمع ہو جاتی ہے جو بیماری کاباعث بنتی ہے۔اس لئے ہاتھوں کی صفائی کاہر وقت خیال رکھیں تاکہ جراثیم سے بچ سکیں۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips