Jild Ki Khubsurti K Liye - Article No. 1595
جلد کی خوبصورتی کے لیے - تحریر نمبر 1595
خشک جلد ایک تازہ گاجر کو کچل کر اُس میں ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل ملالیں اور دن میں تین بار استعمال کریں۔
جمعرات 24 اگست 2017
ایک تازہ گاجر کو کچل کر اُس میں ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل ملالیں اور دن میں تین بار استعمال کریں۔
تیزابی جلد:
تیزابی جلد وہ ہوتی ہے جس پر اگر کوئی رنگ لگائیں تو اس میں تبدیلی واقع ہوجائے۔ مثلاََ بعض خواتین ہلکے گلابی رنگ کی لپ سٹک استعمال کرتی ہیں لیکن تھوڑی دیر کے بعد اُس کا رنگ گہرا گلابی نیلا پڑ جاتا ہے۔ دونوں صورتوں میں اسے تیزابی جلد کا ردعمل کہا جائے گا۔ اس شکایت کی صورت میں مندرجہ ذیل غذائیں استعمال کریں۔
ٹماٹر کا رس:
ہر روز ٹماٹر کا رس پئیں یا کچے ٹماٹر کھائیں۔
دہی اور ٹماٹر:
ٹماٹر کارس اور دہی ہموزن لے کر خوب پھینٹیں ۔ حسب ذائقہ نمک یا ذرا سی پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر استعمال کریں۔
(جاری ہے)
وٹامن سی کاک ٹیل:
ٹماٹر اور نارنگی کا رس برابر مقدار میں ملالیں۔ اس میں ایک عدد لیموں کا عرق اور ایک چائے کا چمچہ شہد ملا کر پئیں۔
سبزیوں کا سوپ:
آپ کے پاس جتنی قسم کی بھی سبزی موجود ہو اُسے چھیل کر کاٹ لیں۔ آدھا اونس مکھن برتن میں ڈال کر پگھلائیں۔ اس میں تمام سبزیاں ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ تک کے لئے پکائیں۔ پھر اس میں تقریباََ تین پاؤ پانی ڈال دیں۔ اب نمک، پسی ہوئی سیاہ مرچ اور تھوڑی سی شکر ملائیں۔ جب یہ آمیزہ اُبل جائے تو اتارلیں اور نتھار کر استعمال کریں۔
چکنی جلد:
چکنی جلد والی خواتین بے چھنے آٹے کی روٹی اور سلاد کو اپنی روزانہ غذا کا جزو بنائیں۔
زردجلد:
فولاد کی کمی زدہ جلد کا باعث ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں اپنی غذا میں سبزیاں مثلاََ پالک،شلجم،کلیجی،انڈے کی زردی وغیرہ شامل کریں۔
پھٹے ہوئے ہونٹ ہمیشہ اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ آپ کی غذا میں وٹامن بی کی کمی ہے۔ اس کو پورا کرنے کے لیے گیہوں کا دلیہ، کلیجی اور انڈے کھائیں۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips