Khawateen Ki Tayariyan - Article No. 1861

Khawateen Ki Tayariyan

خواتین کی تیاریاں - تحریر نمبر 1861

سبزیوں اور پھلوں کی مدد سے جلد کو قدرتی طور پر مسائل سے نجات ملتی ہے اور جلد خوبصورت اور جوان نظر آتی ہے۔

بدھ 29 اگست 2018

سمعیہ جاوید
عیدالفطر ہو یا عید الاضحیٰ خواتین شاپنگ اور سجنے سنورنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ اب چونکہ عید کا موقع ہے یقیناً خواتین بننا سنوارنا پسند کریں گی اور عید کی مناسبت سے بننا سنوارنا عید کی تیاریوں میں ایک اہم حصہ ہے۔ جہاں تک بات چہرے کی حفاظت کی ہے تو اس کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے صرف عید کے موقع پر ہی نہیں بلکہ اس کی تیاری بہت دن پہلے شروع کر دینی چاہئے اور اس سلسلے میں پھل سبزیوں اور سلاد کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے جو کہ چہرے کو پرنور، اور نرم و ملائم بنا دیتا ہے۔

سلاد نہ صرف خون کو صاف کرتا ہے بلکہ اس سے چہرے پر چمک آ جاتی ہے۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی چہرے کو رونق بخشتا ہے اور اس سے چہرے کے داغ دھبے اور دانے بھی صاف ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)


سبزیوں اور پھلوں کی مدد سے جلد کو قدرتی طور پر مسائل سے نجات ملتی ہے اور جلد خوبصورت اور جوان نظر آتی ہے۔
چہرے کے ساتھ ساتھ ہاتھ اور پاؤں کا بھی خاص خیال رکھا جانا چاہئے اور جہاں ذکر ہاتھ اور پاؤں کو سنوارنے کا ہو وہاں مہندی کا ذکر نہ کرنا زیادتی ہے عید پر مہندی کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

خواتین کے لئے بناؤ سنگھار، عید کی خوشیاں اور ہاتھوں میں مہندی کے دیدہ زیب ڈیزائن بنوائے بغیر ادھوری ہے یوں تو خواتین مہندی لگانا اور لگوایا پسند کرتی ہیں۔ مگر پچھلے کچھ سالوں سے خواتین بیوٹی پارلر سے مہندی لگوانے کو ترجیح دیتی ہیں عید سے چند ہفتے پہلے بکنگ کروالی جاتی ہے اور گلی محلے میں بھی بیوٹی پارلر والیوں کا کاروبار چمک اٹھتا ہے۔
اور اس سلسلے میں ماہر بیوٹیشن کی خدمات لی جاتی ہیں۔ عید پر زیادہ تر خواتین سوڈانی، انڈین، راجستھانی، عربین ڈیزائن کی مہندی لگواتی ہیں کم عمر بچیاں اور لڑکیاں ہاتھوں سے کہنیوں تک ڈیزائن بنواتی ہیں شادی شدہ خواتین انڈین ڈیزائن بنوانے کو ترجیح دیتی ہیں اور دونوں ہاتھوں پر مہندی لگانے کی اجرت 500 سے 800 روپے تک ہوتی ہے۔ مہندی کا رنگ گہرا چڑھے اس کے لئے خواتین کو چاہیے کہ لیموں کو مہندی سوکھنے کے بعد ہاتھوں میں لگا کر ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں لیموں کی جگہ سرسوں کے تیل کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اسی طرح سانوی رنگت والی خواتین مہندی کی آؤٹ لائن گہری بنوائیں اس سے مہندی کی ڈیزائن اور رنگت میں نکھار آ جاتا ہے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Khawateen Ki Tayariyan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.