Kheeray Ka Face Mask - Article No. 1574
کھیرے کا فیس ماسک - تحریر نمبر 1574
وقت سے پہلے بڑھاپا روکنے میں مفید
پیر 17 اپریل 2017
وقت سے پہلے بڑھاپا یعنی چہرے پر جھریاں ظاہر ہونا بہت سی وجوہات کی بنا پر ایسا ہوتا ہے کھیرے کا فیس ماسک ان جھریوں کیلئے بہترین عمل ہے جس کے استعمال سے آپ کی جلد تازہ اور نکھری ہوجاتی ہے ۔کھیرے میں شامل قدرتی اجزاء جو جلد کو گورا بناتے ہیں اور جھریوں کو آسانی سے ختم کرتے ہیں ۔
ماسک بنانے کے اجزاء :
کھیراآدھا (آدھے کھیرے کاچھلکا اُتار کر اسے کاٹ لیں ) ایلوویرا جیل دو چائے کے چمچے ، لیموں آدھا چائے کا چمچہ خالص عرق گلاب حسب ضرورت ۔
ترکیب :
ان کٹے ہوئے کھیروں کو ایلوویرا جیل ‘ لیموں کے جوس اور خالص عرق گلاب ملا کر بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں ۔
چہرے کی جھریوں کیلئے چہرہ کا ماسک تیار ہے ۔ اب اس کو اپنے چہرے پر ماسک کی طرح سے استعمال کریں اور بیس منٹ کیلئے چھوڑدیں اور پھر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔
(جاری ہے)
یہ عمل آپ ہفتے میں دو سے تین بار کریں ۔
کھیرے کا فیشل ماسک :
اجزاء : کھیرا ایک عدد ، لیموں کا رس ، عرق گلاب اور شہد ایک ایک کھانے کا چمچہ، انڈے کی سفیدی ایک عدد پودینہ آدھا کھانے کا چمچہ ۔
ترکیب : کھیرے کو چھیل کر اچھی طرح پیس لیں ۔ اتنا پیسیں کہ پیسٹ بن جائے ۔ اب اس میں عرق گلاب ‘ لیموں کارس ‘ پسا ہوا پودینہ اور شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کریں ‘ پھر انڈے کی سفیدی کواچھی طرح پھینٹ کر اس مکسچر میں ڈال دیں ۔ جب اچھی طرح مکس ہوجائے تو اسے چہرے اور گردن پر لگالیں ۔ اور آنکھوں سے بچا کر لگائیں ۔ 25منٹ لگارہنے دیں ۔ پھر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔آپ کی سکن میں تازگی اور چمک آجائے گی ۔ بہترین رزلٹ کیلئے ہفتے مین ایک دفعہ یہ ٹوٹکا ضرور استعمال کریں ۔
خشک جلد کیلئے کھیرے کا ماسک :
اجزاء : کھیراآدھا اور دہی ایک کھانے کا چمچہ ۔
ترکیب : کھیرے کو چھیل کر اس میں دہی شامل کردونوں اجزاء کو بلینڈ کرکے پیوری سی بنالیں ۔
سب سے پہلے اپنے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھولیں تاکہ آپ کے چہرے کے مسام کھل جائیں ۔ منہ دھونے کے بعد چہرے کو تولیے سے صاف کرلیں۔ بعدازاں چہرے پر کھیرے اور دہی کے مکسچر کی موٹی سے تہہ گولائی کی شکل میں چہرے پر لگارہنے کے بعد اسے پہلے نیم گرم پانی سے دھو لیں ، بعدازں اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔چہرہ خشک ہونے کے بعد زیتون کے تیل کے دوتین قطرے چہرے پر اپلائی کریں تاکہ جلد نرم وملائم رہے ۔
خشک جلد کیلئے کھیرے کا یہ سب سے بہترین ماسک ہے ۔ اس سے خشک جلد نہ صرف جھریوں سے پاک ہوجائے گی بلکہ تروتازہ بھی دکھائی دے گی ۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips