Khobsoorti Hasil Karne K Ghareelo Tarike - Article No. 2291

Khobsoorti Hasil Karne K Ghareelo Tarike

خوبصورتی حاصل کرنے کے گھریلو طریقے - تحریر نمبر 2291

خصوصاًخواتین اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن طریقے استعمال کرتی ہیں

بدھ 19 فروری 2020

عورت ہو یا مرد سب ہی خوبصورت نظر آنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے اپنی سی کوشش کرتے ہیں۔خصوصاًخواتین اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن طریقے استعمال کرتی ہیں اکثر خواتین خوبصورت نظر آنے کے لئے جو مصنوعات استعمال کرتی ہیں ان کی تیاری میں کیمیائی اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ جو وقتی خوبصورتی کا باعث تو بنتے ہیں لیکن ان مصنوعات کے مسلسل استعمال سے ان کی جلد اور جسم کے دوسرے وہ حصے جہاں انہیں استعمال کیا گیا تھا‘ان حصوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔
ان کیمیائی اجزاء سے تیار شدہ مصنوعات کے برعکس قدرتی اجزاء اور جڑی بوٹیوں کی مدد سے تیار کی جانے والی مصنوعات ہماری جلد اور جسم کے دوسرے حصوں کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر طرح کے نقصان سے بچاتی ہیں۔

(جاری ہے)


خواتین قدرتی اجزاء اور نامیاتی مصنوعات کی مدد سے اپنے چہرے کے سیاہ دھبوں‘لائنوں اور جھریوں کی روک تھام بھی کر سکتی ہیں اور اپنی جلد کو انفیکشن سے بھی بچا سکتی ہیں یعنی خوبصورتی کے حوالے سے استعمال کی جانے والی مصنوعات میں شامل قدرتی اجزاء مضر اثرات سے پاک ہونے کی بناء پر ہر عمر کی خواتین انہیں استعمال کر سکتی ہیں۔

اس لئے خواتین کو یہ مشورہ دیا جا سکتاہے کہ وہ غیر معیاری مختلف اسکربوں اور موئسچرائزر سے اپنے چہرے کو اسکرب کرنے اور مالش کرنے کے بجائے گھر میں تیار قدرتی مصنوعات کا استعمال کریں جو آپ کی جلد کی قدرتی خوبصورتی کو بر قرار رکھتی ہیں۔ چند گھریلو طریقے یہاں بتائے جا رہے ہیں۔جنہیں خواتین استعمال کر سکتی ہیں۔
لیموں کا رس اور شہد ملا کر اس میں تھوڑی سی چینی شامل کرلیں۔
اس پیسٹ سے اپنے چہرے پر 20منٹ تک مالش کریں پھر چہرہ دھولیں۔ ان قدرتی اجزاء سے آپ کے چہرے پر صرف 20منٹ میں اچھے نتائج نظر آئیں گے۔
لیموں کے رس میں تھوڑا سا شہد ملا لیں اور تھوڑا سا پانی شامل کرلیں اب اس کو اچھی طرح مکس کرکے اپنے چہرے کی مالش کریں۔اس مرکب سے آپ کے چہرے کی جلد کے مساموں کو گہرائی سے صاف کرنے میں مدد ملے گی اور تمام گندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔
یوں آپ کا چہرہ تروتازہ اور چمکتا ہوا نظر آئے گا۔
زیتون کا تیل اور انڈے کی زردی کو اچھی طرح سے مکس کرلیں اور پھر اسے اپنے چہرے پر 20منٹ کے لئے لگائیں۔اس کے بعد گرم پانی میں تولیہ بھگو کر چہرے کو صاف کرلیں۔ چہرہ شاداب ہو جائے گا۔
رات کو سونے سے پہلے اپنے چہرے پر بادام کے تیل کا مساج کریں۔یہ آپ کی جلد کو لمبے عرصے تک نرم وملائم رکھنے اور جلد کو خوبصورت بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
بادام کے تیل کا مساج جلد کو جوان رکھتاہے۔
اپنی جلد کو تروتازہ اور صحت مند رکھنے کے لئے خواتین کو سورج کی مہلک کرنوں سے بھی بچانا چاہیے۔ کیونکہ سورج کی یہ مہلک کرنیں جلد کو نقصان پہنچانے کے علاوہ مختلف قسم کے انفیکشن اور اسکن کینسر کا بھی سبب بن سکتی ہیں لہٰذا جلد کی حفاظت کے لئے گھر سے باہر نکلتے ہوئے سن اسکرین کا استعمال کریں۔یہ جلد کی حفاظت کا بہترین حل ہے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Khobsoorti Hasil Karne K Ghareelo Tarike" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.