Khobsorat Bhanwaen - Article No. 2560

Khobsorat Bhanwaen

خوبصورت بھنویں - تحریر نمبر 2560

حسین اور دلکش آنکھوں کی ضامن

منگل 30 مارچ 2021

آمنہ ماہم
لڑکیاں جب پہلی بار خوبصورت بھنووں کا شوق لے کر پارلر میں ”آئی برو تھریڈنگ“ کے لئے آتی ہیں تو تھریڈنگ سے قبل انھیں ایک خوف سا محسوس ہوتا ہے لیکن اس کے بعد جب آنکھوں کی دلکشی میں اضافہ دیکھتی ہیں تو آئی برو تھریڈنگ کروانا ان کی ماہانہ روٹین کا حصہ بن جاتا ہے۔آپ بھی آئی برو تھریڈنگ کے لئے باقاعدگی سے پارلر ضرور جاتی ہوں گی کیونکہ خوبصورت بھنویں حسین اور دلکش آنکھوں کی ضامن ہوتی ہیں۔
خوبصورتی کے ساتھ بنی گھنی اور گہرے رنگ کی بھنویں چہرے کو جاذب نظر بناتی ہیں۔بھنویں مختلف طریقوں سے بنائی جا سکتی ہیں مثلاً تھریڈنگ،ویکسنگ،ٹوئیزنگ(چھتی نما ٹول کی مددسے بالوں کے کھینچنے کے عمل کو ٹوئیزنگ کہتے ہیں)یا پھر مشین کے ذریعے۔

(جاری ہے)


لیکن بھنویں بنانے کا سب سے آسان عمل تھریڈنگ ہی ہے،جسے ہر دور میں خواتین اپناتی ہیں۔ تھریڈنگ چہرے سے غیر ضروری بال ہٹانے کے عمل کو کہتے ہیں مثلاً بھنویں،اَپر لپ،فوربیڈ وغیرہ پر موجود بال ۔

آئی برو تھریڈنگ کا طریقہ یہ ہے کہ آپ دھاگے کو بل دے کر آئی برو کے اضافی بالوں کو اس کے درمیان میں رکھ کر انھیں جڑ سے اُکھاڑ لیں۔یہی نہیں،بیوٹیشن بھی خواتین کو آئی بنانے کے لئے تھریڈنگ کا ہی مشورہ دیتی ہیں۔بیوٹی ایکسپرٹ کی رائے کے مطابق آئی برو ہمیشہ آنکھوں کی یا چہرہ بناوٹ کے مطابق ہوں تو زیادہ مناسب ہے،کیونکہ پلکوں اور آئی برو کے درمیان خاصہ خلا موجود ہوتا ہے۔

اگر آپ بھی اس سلسلے میں پریشان ہیں کہ کون سا آئی برو شیپ آپ کی آنکھوں کے لئے بہترین ہے تو اس سلسلے میں ایکسپرٹ کہتے ہیں کہ اگر آپ کی وہ ہڈی،جس پر آئی برو موجود ہوتی ہیں،بہت باریک ہے تو اس پر قدرے موٹی آئی برو موزوں رہیں گی۔یہی نہیں،آپ آئی برو پنسل اور تکنیک کے ذریعے بھی اپنی پسند کا شیپ حاصل کر سکتی ہیں۔اسی طرح اکثر ایکسپرٹ چہرے کی ساخت کے مطابق بھی آئی برو کے انتخاب کا مشورہ دیتے ہیں۔

آئی برو تھریڈنگ کے لئے بہت زیادہ مہارت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے،اس لئے ہمیشہ کسی ماہر بیوٹیشن سے آئی برو تھریڈنگ کروائیں۔ اگر ایک بال بھی غلط نکل جائے تو شیپ خراب ہو جاتی ہے،کوشش کریں کہ بھنویں زیادہ باریک نہ ہوں۔خواتین بھنووں کو سیدھا کرنے کے لئے برش استعمال کرتی ہیں لیکن وہ برش اتنی زور سے پھیرتی ہیں کہ اس سے بال ٹوٹ جاتے ہیں۔کچھ چہرے بے انتہا سادہ ہوتے ہیں جبکہ بعض انتہائی کومپلیکس نقوش رکھتے ہیں۔کمان دار آنکھوں کی بناوٹ سے مطابقت رکھتی ہوئی بھنویں خوبصورت لگتی ہیں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Khobsorat Bhanwaen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.