Khobsorat Hair Style Layein Shakhsiyat Mein Nikhar - Article No. 1810

Khobsorat Hair Style Layein Shakhsiyat Mein Nikhar

خوبصورت ہیئرسٹائل لائیں شخصیت میں نکھار - تحریر نمبر 1810

بعض خواتین ایسی ہیں جو خود پر توجہ دیتی ہیں اور بعض ایسی ہیں جوکہ مصروفیات کی وجہ سے اپنے اوپر توجہ نہیں دیتی اور سب سے اہم چیز نظرانداز کرتی ہیں۔

منگل 15 مئی 2018

ماہم جاوید
خوبصورت نظرآنا ہرعورت کی خواہش ہے اور خوبصورت نظر آنا بھی ہرعورت کا قدرتی حق ہے بعض خواتین ایسی ہیں جو خود پر توجہ دیتی ہیں اور بعض ایسی ہیں جوکہ مصروفیات کی وجہ سے اپنے اوپر توجہ نہیں دیتی اور سب سے اہم چیز نظرانداز کرتی ہیں۔ وہ ہیں ان کے بال اور ہیئر سٹائل۔ ہر خاتون اپنی پسند کے مطابق اپنے بالوں پر تجربات کرتی ہیں لیکن پیشہ ورخواتین پونی ٹیل سے کام چلاتی ہیں اورجب کبھی کسی پارٹی وغیرہ میں جانا ہو تو فیشن کے طور پر بال کھلے چھوڑ دیتی ہیں اور محفل میں جانا ہو تو وہ عموماً جوڑے سے کام چلاتی ہیں۔
اس حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ بال کسی بھی عورت کے حسن کا سب سے اہم پہلو ہے۔ عورت اپنے بالوں کے انداز کو بدل کر اپنی پوری شخصیت کو بدل سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہیئرکٹ عورت کی شخصیت میں بڑی تبدیلی لاسکتا ہے اور انہیں پراعتماد اور چہرے کے نقوش کو بھی تقویت بخشتا ہے۔ تحقیق سے بات سامنے آئی ہے کہ خواتین اس فکر میں مبتلا رہتی ہیں کہ ان کے بال کیسے نظرآ رہے ہیں کوئی حیران ہوکہ خواتین اپنے بالوں پر اتنا پیسہ اور وقت کیوں برباد کرتی ہیں؟ صرف اچھا نظرآنے کے لئے انہیں بلکہ بال آپ کی پوری شخصیت کو سنوارتے ہیں۔


آج کل لڑکیاں جوکہ 14سے 25 سال کی عمر تک پہنچتی ہیں ان میں یہ دیکھا جارہا ہے کہ وہ اپنے بالوں پر کافی توجہ دیتی ہیں اور بالوں کے لئے خاص محتاط رہتی ہیں۔ بالوں کو مضبوط بنانے کے لئے اور طرح طرح کے ہیئر سٹائل بناکر اپنی شخصیت کو نکھارتی ہیں بالوں کو لمباکرنے اور ان کو مضبوط بنانے کے لئے ایک گھریلو ٹوٹکہ ہے جس سے بالوں کی مضبوطی میں اضافہ ہوگا بال لمبے گھنے اور چمکدار بھی ہوں گے۔

دہی: 4سے 5چمچ ، میتھی دانہ: 2سے 3چمچہ۔ دہی میں میتھی دانہ ڈال کر دو دن کے لئے ڈھک کر رکھ دیں اور پھر اس مکسچرکو آدھے گھنٹے کے لئے بالوں پر لگا لیں۔ پھر شیمپو سے اچھی طرح دھو لیں یہ عمل ہفتے میں ایک بارکریں۔ اس سے بال لمبے گھنے اور چمکدار ہوں گے۔
خواتین اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے کئی طرح کے ہیئرکلرز کا استعمال کرنا شروع کر دیتی ہیں لیکن بار بار کلرکروانے سے بال نہ صرف کمزور ہوتے ہیں بلکہ آپ کی شخصیت کو پراعتماد بنانے کی بجائے جزبز کر دیتے ہیں کہ آیا یہ کلر آپ پر سوٹ بھی کر رہا ہے کہ نہیں۔

یہ بات بھی عام ہو چکی ہے کہ خواتین اپنے ہی سٹائل سے کافی عرصہ نکال دیتی ہیں اور پھرجب وہ دوسرا سٹائل بنانے کی کوشش کرتی ہیں تو وہ اس سے مطمئن نظر نہیں آتی۔
یہ بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ جن خواتین کے بال لمبے ہوتے ہیں وہ ایک ہی سٹائل میں رہنا پسند کرتی ہیں۔ ان کو دوسرا سٹائل بنانا اچھا نہیں لگتا اور جن کے بال چھوٹے ہوتے ہیں وہ اپنے بالوں سے کئی طرح کے سٹائل بنالیتی ہیں اور کبھی Twist frenchبنا لیتی ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ ذہین بھی ہوتی ہیں مغربی ممالک میں شاذونادر ہی خواتین کے بال لمبے دیکھنے میں آتے ہیں۔ ان خواتین کو اندازہ ہوتا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمرکے ساتھ ساتھ بالوں کی غذائی ضروریات پوری نہ ہونے کے باعث ان کی نشوونما میں واصح فرق نظر آتا ہے چنانچہ خوبصورت انداز سے بالوں کی کٹنگ کروا لی جاتی ہے۔
اگرمغربی ممالک کے ساتھ پاکستان کا جائزہ لیا جائے تو دیکھنے میں آتا ہے کہ پاکستان کی خواتین بال لمبے رکھنے کو عزت اور وقارکی علامت سمجھتی ہیں اور خودکو محفوظ بھی۔
لیکن جیسے لباس میں رنگوں کے چناؤ کی اہمیت ہے اسی طرح سے بالوں کی اچھی نشوونما اور ان کا خیال رکھنا بھی ویسا ہی اہم ہے۔
آخر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ خواتین صرف اپنے چہرے کپڑوں پر توجہ زیادہ دیتی ہیں لیکن وہ اب سب کے ساتھ ساتھ بالوں پر بھی توجہ دیں تواس طرح سے ان کی شخصیت میں اور نکھارآئے گا۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Khobsorat Hair Style Layein Shakhsiyat Mein Nikhar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.