Khoobsoorat Jild K Liay Chand Aasan Gharelu Totkay - Article No. 1465

Khoobsoorat Jild K Liay Chand Aasan Gharelu Totkay

خوبصورت جلد کے لئے چند آسان گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 1465

چہرے پر بلیک ہیڈز(Blackheads) کا مسئلہ ہے تو لیموں کا ایک ٹکڑا کاٹ لیں اور صبح شام پورے چہرے پر مساج کریں، چہرہ حیرت انگیز طور پر شفاف ہوجائے گا۔

جمعہ 6 مئی 2016

چہرے پر بلیک ہیڈز(Blackheads) کا مسئلہ ہے تو لیموں کا ایک ٹکڑا کاٹ لیں اور صبح شام پورے چہرے پر مساج کریں، چہرہ حیرت انگیز طور پر شفاف ہوجائے گا۔
لیموں بہترین موئسچرائزنگ (Moisturizing) کاکام بھی کرتا ہے۔ خصوصاََ خشک جلد کے لئے لیموں کا رس شہد اور زیتون کا تیل ہم وزن لے کر اچھی طرح مکس کریں۔ یہ مکسچر چہرے پا لگاکر 8سے 10منٹ تک چھوڑدیں․․․․․․․ اس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔

ناخنوں کی مضبوطی اور چمک کے لئے لیموں کا رس پانی میں ملائیں اور 10سے 15منٹ تک ہاتھوں کو پانی میں ڈبو کر رکھیں۔ اس کے بعدناخنوں کو کسی برش کی مدد سے اچھی طرح صاف کرلیں۔
اکثر زیادہ پیدل چلنے سے پاؤں تھکن سے چور ہوجاتے ہیں ، اگر ایسا ہوتو اس صورت میں پیروں کو گرم پانی سے اچھی طرح دھو کر اُن پر لیموں مل لیں۔

(جاری ہے)

اس سے تھکن دور ہوجاتی ہے اور سکون ملتا ہے۔

دراصل گرم پانی سے پیروں کے مسام کھل جاتے ہیں اور لیموں کا رس انہیں ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔
پیروں میں جلن کی صورت میں ایک بڑا لیموں کاٹ کر تلوؤں اور ایڑھیوں پر گڑیں اس سے نہ صرف جلن ختم ہوگی بلکہ پیروں میں ہونے والا داور کھچاؤ بھی کم ہوجائے گا ۔
دھوپ سے چہرے کی رنگت اکثر دورنگی ہوجاتی ہے․․․․․․ اس صورت میں رات کو لیموں کا رس اور عرق گلاب ہم وزن لے کر چہرے پر لگائیں، رات بھر اسے لگا رہنے دیں اور صبح نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں چند ہی دنوں میں آپ کی جلد پرکشش اور شفاف ہوجائے گی۔

اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پیدا ہوچکے ہیں تو دودھ کی بالائی میں لیموں کا رس مل کر ماسک کی طرح آنکھوں پر لگائیں اور 20منٹ بعد انہیں دھودیں، اس سے نہ صرف جلد شفاف چمکدار ہوجائے گی بلکہ حلقے بھی ختم ہوجائیں گے۔
چہرے کی رونق بڑھانے اور رنگت نکھارنے کے لئے ایک بڑا چمچہ ککڑی کارس چند قطرے لیموں کا رس اور چٹکی بھر ہلدی مکس کرکے گردن اور چہرے پر لیپ کریں، آدھے گھنٹے بعد دھوکر تولئے سے پونچھ لیں، چہرہ نکھرجائے گا۔

لیموں کے ٹکڑے سے ناخنوں پر ہلکاہلکا مساج بھی ان کی خوبصورتی اور چمک میں اضافہ کرتا ہے۔
لیموں کا استعمال کیل مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور لیموں کے رس کو براہ راست یاایک گلاس پانی میں مکس کرکے جلد پر آزمائیں، اس سے آپ نہ صرف کیل مہاسوں سے نجات حاصل کرلیں گی بلکہ آپ کی جلد بھی نرم وملائم ہوجائے گی۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Khoobsoorat Jild K Liay Chand Aasan Gharelu Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.