
Khoobsoorti Kay Liay Badaam Ka Istamaal - Women Beauty - Khoobsurti
خوبصورتی کیلئے بادام کا استعمال - خوبصورتی
ہفتہ 9 مئی 2015

خوبصورتی کیلئے بادام کا استعمال
کڑوے بادام جلد کی بیماریوں کا علاج سمجھے جاتے ہیں خاص طور پر ایگزیما میں اس مقصد کیلئے چند کڑوے بادام کے کر انہیں پیس لیں اس میں تھوڑا سا پانی اور کریم بھی ملائیں آمیزہ تیار ہونے پر اسے متاثرہ حصوں پر لگائیں۔اگر آپ کے چہرے پر دانے ہیں تو بادام ان دانوں کو ختم کر کے جلد کی خوبصورتی کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
(جاری ہے)
خشک ہونٹوں کو ملائم بنائیں
بعض ہونٹوں پر خشکی کے باعث پڑنے والی شکنیں (پھٹے ہوئے) خاصی سخت ہوتی ہے جن پر لگی لپ اسٹک بہت خراب معلوم ہوتی ہے ان کوختم کرنے کیلئے کچھ اس طرح کا عمل کریں جھاویں کی مٹی چائے کے ڈیڑھ چمچ کے برابر لیں اور اس میں آدھا کھانے کا چمچ اپنی پسندیدہ کلینزنگ کریم ملائیں یہ اچھی طرح ملانے سے ایک عمدہ قسم کا پاؤڈر بن جائے گا۔اس مکسچر کو اپنے منہ پر سب جگہ لگائیں ہونٹوں پر بھی لگائیں اس کے بعد روئی کی مدد سے اسے پونچھ لیں اور اپنی پسندیدہ چکناہٹ والی کریم لگائیں لپ اسٹک لگانے کا سارا مقصد آپ کے منہ کی خوبصورتی کو ایک ایسا انداز دیتا ہے جو رنگ اور چمک کی غیر موجودگی میں پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتا۔
جلد کے لئے دہی کا استعمال
دہی کے بہت سے فوائد ہیں اس میں خامرے ہوتے ہیں،دہی ایک حیرت انگیز کلینزر کے طور پر استمعال کیا جاتا ہے۔دہی چہرے اور سر کی جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ دہی کو کچھ دیر کیلئے چہرے پر لگائیں اور نیم گرم پانی سے صاف کر لیں اس سے آپ کی جلد پر سے تمام میل کچیل صاف ہوجائے گی اور آپ کی سکن صاف نظر آنے لگے گی۔دہی چکنی جلد کیلئے بہترین ہے سر دھونے سے قبل اس کا استعمال بہت مفید ہے۔
سر درد سے جان چھڑائیں
سر کا درد یا میگرین ایک ایسا مرض ہے جس سے چھٹکارا پانے کے لئے ہر کوئی طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتا ہوا نظر آتا ہے لیکن اب آپ کو گولیاں کھانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب اس کا بھی آسان حل سامنے آگیا ہے صرف چند روز مرہ کی غذاؤں کو سر درد کے وقت اپنی غذا کا حصہ بنا کر نہ صرف سر درد میں غیر معمولی کمی بلکہ اس سے مکمل نجات بھی حاصل کی جا سکتی ہے آلو،تربوز،کافی ،بادام ، مصالحے دار سالن،دہی ،خالص اناج سے بنے ٹوسٹ ،تل کے بیج اور پالک کے پتوں والی سلاد سر درد کے اوقات میں دیسی نسخوں کے طور پر استعمال میں لا کر درد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
وزن کم کرنے کے بے حد آسان اور سادہ طریقے
ماہرین نے وزن کم کرنے اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے بے حد آسان اورسادہ طریقے تجویز کئے ہیں جنہیں اپنا کر آپ بھی اپنا وزن کم سکتی ہیں جب بھی کھانا کھائیں سلاد وغیرہ کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ روٹی اور چاول کی جگہ آپ ان سے پیٹ بھر سکیں۔ ایسی خوراک کھائیں جس میں کم کیلوریز ہوں صرف اس وقت کھائیں جب آپ کو اس کی ضرورت ہو۔غذا کو جسم کا ایندھن خیال کریں ہمیشہ بیٹھ کر کھائیں چلتے پھرتے نہ کھائیں کھانے کے دوران مطالعہ نہ کریں اور نہ ٹی وی دیکھیں،باہر جائیں تو آئسکریم یا مٹھائی نہ کھائیں یہ یاد رکھیں آپ نے کیا اور کب کھایا تھا،بغیر ملائی کا دودھ استعمال کریں،بسکٹ ،کیک ،مٹھائیاں چھوڑ دیں ،یہ چیزیں وزن میں اضافہ کرتی ہیں گھر میں پھل اور ایسی چیزوں کا اسٹاک رکھیں جن میں چکنائی نمک اور شکر کم ہو۔ہمیشہ بغیر چربی کا گوشت کھائیں ،ہمیشہ چھوٹی پلیٹ میں کھانا کھائیں ،دن میں دو سے زیادہ بار نہ کھائیں ایک وقت کا کھانا صرف ایک بار کھائیں مشروب میں پانی کی مقدار بڑھائیں کھانے سے پہلے پانی ضرور پیئیں۔
Your Thoughts and Comments
مزید خوبصورتی سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.