Liquid Foundation Kaisay Lagayen - Article No. 1372

Liquid Foundation Kaisay Lagayen

لیکوئڈ فاؤنڈیشن کیسے لگائیں - تحریر نمبر 1372

میک اپ میں لیکوئڈ فانڈیشن لگانا بھی ایک فن ہے اس کی خوبصورتی ہی میک اپ میں نکھار کا باعث بنتی ہے۔ اسی کیلئے درست رنگ،سامان اور بہتر طریقہ کار ضروری ہے۔

بدھ 16 دسمبر 2015

میک اپ میں لیکوئڈ فانڈیشن لگانا بھی ایک فن ہے اس کی خوبصورتی ہی میک اپ میں نکھار کا باعث بنتی ہے۔ اسی کیلئے درست رنگ،سامان اور بہتر طریقہ کار ضروری ہے۔ ذیل میں لیکوئڈ فاؤنڈیشن کے استعمال کے متعلق مکمل ہدایات دی گئی ہیں۔سب سے پہلے لیکوئڈفاؤنڈیشن کے ساتھ ہیئر بینڈ کلیز موئسچرائزاور پاؤڈر برش وغیرہ رکھ لیں۔ لیکوئڈفاؤنڈیشن لگانے سے پہلے چہرے کی کلینزنگ کرلیں۔
ایک معیاری موئسچرائزرکی ہلکی سی تہہ انگلی کی مدد سے لگائیں۔موئسچرائزرکا استعمال جلد کی نوعیت کے مطابق کریں۔
سن سکرین لوشن ضرورلگایاجائے تاکہ جلد کوسورج اپنی سکن ٹون کے مطابق فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں۔پھرایک چھوٹا ساقطرہ لیکوئڈفاؤنڈیشن لگائیں اور چہرے کے بڑے بڑے حصوں پرہلکے سے سٹروک لگائیں اور بعد میں بتدریج پورے چہرے پرپھیلادیں۔

(جاری ہے)

آنکھوں کے گرد اور ناک کے گرد بڑی انگلی سے فاؤنڈیشن لگائیں اسے کے بعد دوبارہ نیااسفنج استعمال کریں کیونکہ لیکوئڈفاؤنڈیشن سے یہ خراب ہوجاتاہے اور صحیح طور پر آخرمیں فاؤنڈیشن یکجان اور ہم آہنگ نہیں ہوتی اس لئے فاؤنڈیشن میں صفائی کیلئے ضروری ہے کہ سنتھیٹک اسفنج استعمال کریں۔یاہربار خشک اسفنج جولیکوئڈمیں بھگو کرمناسب فاؤنڈیشن لگائیں۔

سارے چہرے کی فاؤنڈیشن کوباہم برابر اور خوبصورت بنانے کیلئے نرم ریشے دار برش لگائیں اور اگر آپ کی جلد چکنی ہوتوبرش پرہلکا ساپاؤڈر لگاکراستعمال کریں اس سے جلد پرسارا دن چکناہٹ پیدا نہ ہوگی۔
لیکوئڈفاؤنڈیشن لگاتے وقت چند احتیاطیں مدنظر رکھیں۔ انگلی کی مددسے مناسب فاؤنڈیشن لگائیں زیادہ مقدار میں فاؤنڈیشن نہ لگائیں کیونکہ یہ بعدمیں جلد پرجم جاتاہے اور صاف کرنے سے مزید بکھرجاتاہے۔ لیکوئڈفاؤنڈیشن لگانے میں تیزی سے کام نہ لیں کیونکہ فاؤنڈیشن جس قد بہتر ہوگی اتنی ہی میک اپ میں خوبصورتی ہوگی۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Liquid Foundation Kaisay Lagayen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.