Mskara Laganay Ke Mukhtalif Marahil - Article No. 1938

Mskara Laganay Ke Mukhtalif Marahil

مسکارا لگانے کے مختلف مراحل - تحریر نمبر 1938

اگر آپ کی پلکیں ضرورت سے زیادہ سیدھی ہیں تب آپ انہیں آئی لیش کرلر کے ذریعے کرل کریں تاکہ آپ کی آنکھیں کشادہ اور بڑی بڑی ہونے کا تاثر پیش کریں ۔

بدھ 12 دسمبر 2018

اگر آپ کی پلکیں ضرورت سے زیادہ سیدھی ہیں تب آپ انہیں آئی لیش کرلر کے ذریعے کرل کریں تاکہ آپ کی آنکھیں کشادہ اور بڑی بڑی ہونے کا تاثر پیش کریں ۔
یہ احتیاط مد نظر رکھیں کہ کرلر کو پلکوں سے علیحدہ کرتے وقت اسے مکمل طور پر کھول لیں وگرنہ آپ کی پلکیں بھی اس کے ساتھ ہی اتر جائیں گی۔
یہ احتیاط بھی ملحوظ خاطر رکھیں کہ بہت زیادہ دباؤنہ ڈالا جائے وگرنہ آپ کی پلکوں کے درمیان میں ایک گرہ سی پڑجائے گی اور انہیں بدنما بنا دے گی۔


اگر آپ اپنی زیریں پلکوں پر بھی مسکارا لگانے کی خواہاں میں تب بالائی پلکوں سے قبل ان پر مسکارا لگانا بہتر ہے اور واضح رہے کہ ان پلکوں پر بہت زیادہ مسکارا لگانا بہتر نہیں ہوتا۔لہٰذا مسکارا لگانے سے قبل برش کو صاف ٹشو پیپر سے کسی قدر صاف کرلیں تاکہ مسکارے کی فاضل مقدار اتر جائے۔

(جاری ہے)


محدب آئینہ اپنے چہرے سے کسی قدر اونچا رکھتے ہوئے برش کو اپنے سامنے عمودی انداز میں پکڑیں اور زیریں پلکوں کے اندرونی گوشے سے بیرونی گوشے کی جانب مسکارا لگائیں ۔


بالائی پلکوں پر مسکارا لگانے کے لیے اپنی آنکھوں کا رخ کسی قدر نیچے رکھیں اور بالائی پلکوں کے اوپر جڑوں سے کناروں تک مسکارا لگائیں ۔ما بعد نیچے سے آڑے رخ مسکارالگائیں اور آخر میں برش کو بالکل سیدھا رکھتے ہوئے مسکارا لگائیں ۔
احتیاطیں
مسکارا لگاتے ہوئے اکثر آنکھوں کے اردگرد دھبے پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے ایسے دھبوں سے نجات پانے کے لیے روئی کا پھاہا چکنائی سے پاک میک اپ ریمور میں ڈبو کر ان دھبوں کو صاف کرلیں ۔

استعمال کے بعد مسکارا برش صابن ملے پانی سے بخوبی دھو کر خشک کرلیں وگرنہ اس کے ریشے آپس میں جڑجائیں گے ۔
مسکارا برش دوبارہ اس وقت استعمال میں لائیں جب یہ مکمل طور پر خشک ہو چکا ہو۔
مصنوعی پلکوں کا استعمال
اگر آپ اپنی پلکوں کو گھنا اور دراز ہونے کا تاثر دیتا چاہتی ہیں تب آپ مصنوعی پلکیں لگائیں ۔اس طرح آپ کی پلکیں گھنی اور دراز ہونے کا تاثر پیش کریں گی۔

واضح رہے کے مصنوعی پلکیں آئی شیڈز اور آئی لائز لگانے کے مراحل سے گزرنے کے بعد لگائی جاتی ہیں ۔
اگر چہ مصنوعی پلکیں لگانے کا مرحلہ ایک مشکل مرحلہ سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں یہ مرحلہ اس قدر مشکل ہر گز نہیں ہے ۔
جب آپ نے مصنوعی پلکیں اتارنی ہوں تب ان کے بیرونی گوشے کو پکڑ کر نرمی اورتیزی کے ساتھ کھینچ لیں اور یہ پلکیں بہ آسانی اتر جائیں گی۔

مصنوعی پلکیں لگانے کے مختلف مراحل
ایک صاف ستھرا موچنالیں ۔
مصنوعی پلکوں کو اس موچنے سے پکڑیں ۔
مصنوعی پلکوں کے بالائی کنارے پر قلیل مقدار میں گوند لگائیں ۔واضح رہے کہ یہ گوند عام طور پر مصنوعی پلکوں کے سیٹ کے ساتھ ہی دستیاب ہوتی ہے ۔
چند سیکنڈتک انتظار کریں تاکہ گوند کو خشک ہونے کا موقع میسر آسکے ۔
مصنوعی پلکوں کے بالائی کنارے کو اپنی پلکوں میں بالائی کنارے کے متوازی پوریشن پر رکھیں اور ممکنہ حد تک کم سے کم دباؤ کے ذریعے مصنوعی پلکوں کو اپنی پلکوں کی جڑوں میں گھسیٹڑدیں ۔
واضح رہے کہ یہ پلکیں دونوں گوشوں اور درمیان میں بخوبی سیٹ ہو جائیں ۔
اس کے بعد نصف منٹ تک اپنی آنکھ بند رکھیں اور مابعد اپنی قدرتی پلکوں اور مصنوعی پلکوں کے جوڑ کو چھپانے کے لیے اس پر لیکوئڈ (مائع)آئی لائنر کی ایک لکیر لگادیں ۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Mskara Laganay Ke Mukhtalif Marahil" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.