Murda Jild Se Nijat - Article No. 1231

Murda Jild Se Nijat

مردہ جلد سے نجات - تحریر نمبر 1231

جلد کے مردہ خلیات کو اُتار کر اپنی جلد کو نرم اور دلکش بنانا ایک مہنگا اور وقت طلب کام ہے اس کے علاوہ بیوٹیشنز نے اس کام کو انتہائی خرچ کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔۔۔

پیر 29 جون 2015

جلد کے مردہ خلیات کو اُتار کر اپنی جلد کو نرم اور دلکش بنانا ایک مہنگا اور وقت طلب کام ہے اس کے علاوہ بیوٹیشنز نے اس کام کو انتہائی خرچ کے ساتھ جوڑ دیا ہے جہاں وہ آپ کی جلد کے مردہ خلیات انتہائی نرمی کے ساتھ الگ کرتے ہیں اورایک بہت ہی شفاف پیسٹ اس کام کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ یہ پیسٹ ایک خاص طرح کی مشین کے اوپر لگایا جاتا ہے اور اسے آپ چہرے پر رگڑتے ہیں حتیٰ کہ آپ کی مردہ جلد اتر جاتی ہے اور اس کی جگہ پر آپ کی بالکل فریش اور خوبصورت جلد نمو دار ہو جاتی ہے اور یہی خوبصورتی آپ کو نیا احساس دیتی ہے مگر مشکل یہ ہے جب آپ اس کی قیمت سنتی ہیں تو یقینا دل حلق میں آجاتاہے۔
مندرجہ ذیل دیا گیا فیس سکرب آپ گھر پر با آسانی استعمال کر سکتی ہیں۔یہ طریقہ نہ صرف آپ کی جلد کو خوبصورت بنا دے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کسی مہنگے پارلر جانے کی مشقت سے بھی نجات دلا دے گا۔

(جاری ہے)


اجزاء:
بیکنگ سوڈا 1چائے کا چمچ۔
خالص شہد آدھا چائے کا چمچ۔
لیوینڈر آئل 1قطرہ ( لیوینڈر آئل ایک عطر ہے جو کہ صرف خوشبو پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اگر لیونڈر آئل کہیں سے دستیاب نہ ہو تو اس کے بغیر بھی یہ سکرب بنایا جا سکتا ہے)۔


ترکیب:
بیکنگ سوڈا اور شہد کو کسی برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں یہاں تک دونوں اشیاء یک جان ہو جائیں۔ اب اس میں ایک قطرہ لیوینڈر آئل کا بھی ڈال دیں۔ اور مکس کر لیں۔
اب اپنے چہرے کو گرم پانی سے اچھی طرح دھولیں تاکہ مسام کھل جائیں۔
اب اس کو سکرب کی طرح چہرے پر لگائیں اور گولائی میں آہستہ آہستہ ہاتھ کو گماتے ہوئے چہرے کا مساج کریں۔
اس سے آپ کے چہرے کے مردہ خلیے اترنا شروع ہو جائیں گے اور آپ کو خوبصورت جلد نمودار ہونا شروع ہو جائے گی۔ یہ عمل آپ 3 سے 5 منٹ تک کریں۔
اب چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور چہرے کو ٹشو کے ساتھ تھپتھپا کر خشک کر لیں۔ آپ کو چہرے پر کچھ سرخی محسوس ہو گئی لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ چند گھنٹوں کے بعد نارمل ہو جائے گی۔اس کے بعد عرقِ گلاب کا چہرے پر سپرے کر لیجئے۔
ایک ہفتے کے بعد دوبارہ اس عمل کو دہرائیے۔ اگر آپ کی جلد حساس نہیں ہے تو آپ اس کو زیادہ جلدی بھی کر سکتی ہے۔ لیکن پھر بھی اسے ہفتے میں دو دفعہ سے زیادہ استعمال مت کریں۔اسے استعمال کرنے کے بعد آپ کی جلد حساس ہو جائے گی اس لیے جس دن آپ یہ طریقہ کار استعمال کریں اس دن دھوپ سے بچیں۔ اس طرح آپ کی جلد کی حساسیت بھی ختم ہو جائے گی اور سرخی بھی ختم ہو جائے گی۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Murda Jild Se Nijat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.