بند کریں
خواتین مضامینخوبصورتینیل آرٹ کا بڑھتا ہوا رجحان

مزید خوبصورتی

پچھلے مضامین - مزید مضامین
نیل آرٹ کا بڑھتا ہوا رجحان
ناخنوں کی گولڈ اور مہنگے پتھروں سے آرائش اور مختلف پیٹرن سے سجاوٹ
عنبرین فاطمہ:
خوبصورت لگنا خواتین کا خواب ہوتا ہے اسی لئے وہ اپنے آپ کو بنانے اور سنوارنے میں لگتی رہتی ہیں۔آج کل خواتین میں ناخنوں کو پْرکشش اور جاذب نظر بنانے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔خواتین میں ناخنوں کا آرٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ناخنوں کو آج کل کے فیشن کے مطابق مختلف پیٹرن سے سجایا جاتا ہے اور اس پر گولڈ اورمہنگے پتھروں سے آرائش کی جاتی ہے۔اس کی مقبولیت کے پیش نظر مختلف بیوٹی سیلونز پر ناخنوں پر ڈیزائن بنوانے والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کا رش دکھائی دیتا ہے جو ناخنوں کو بنانے اور سنوارنے میں لگتی ہوئی ہیں۔ناخنوں کے آرٹ کا تیزی سے فروغ پاتے ہوئے رجحان کے حوالے سے ہم نے نیل آرٹسٹ ”ردھا رضا“ سے بات کی۔ردھا رضا نے حال ہی میں نیل آرٹ کے حوالے سے سیلون کھولا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیل آرٹ کیلئے ضروری نہیں کہ آپ کسی شادی یا تقریب کا انتظار کریں بلکہ دوسروں سے منفرد نظر آنے کیلئے بھی آپ اپنے ناخنوں پر ڈیزائن بنواسکتی ہیں۔آپ کے ناخن نہ صرف ہاتھوں کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آپ کی باڈی لینگوئج کو بھی تبدیل کر دیتے ہیں۔نیل آرٹ کیلئے ناخنوں کا لمبا ہونا ضروری نہیں ہے،خواتین کے کٹے ہوئے چھوٹے ناخنوں کو خوبصورت بنانا بھی نیل آرٹ کا کمال ہے۔ایک سوال کے جواب میں ردھا نے کہا کہ خواتین رات کے فنکشن کیلئے خصوصی طور پر ناخنوں پر کالے رنگ کا استعمال کرتی ہیں اور اس پر مختلف ڈیزائن بنواتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آج کل لباس کے رنگوں سے ملا کر ناخنوں پر گلٹر سے ڈیزائن بنانا بھی کافی مشہور ہے اور اسے پارٹیز میں بھی بے حد مقبولیت حاصل ہے۔ردھا رضا نے کہا کہ نیا زمانہ اپنے ساتھ نت نئے انداز لے کر آتا ہے لہذا اب پہلے کی طرح ناخنوں کو رنگنے کا انداز بھی پرانا ہوگیا ہے اور اس کی بجائے نئے نئے ڈیزائنوں سے انہیں آراستہ کیا جانے لگا ہے۔پہلے خواتین اپنے ملبوسات سے میچ کرتے ہوئے جوتوں،ہینڈ بیگز اور جیولری وغیرہ کی متلاشی رہتی تھیں لیکن اب ان لوازمات میں مخصوص طرز کی نیل پالش کا اضافہ بھی ہوگیاہے۔خواتین جدید ٹرینڈ کی اس نیل پالش کو اپنے ڈریس کی میچنگ کے اعتبار سے استعمال کرتی ہیں۔نت نئے ڈیزائنوں پر مبنی یہ انداز باقاعدہ ایک آرٹ کی شکل اختیار کر گیا ہے اور خواتین میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ناخنوں کو سجانے کے لئے چند ایک چیزوں سے مدد لی جاتی ہے جیسے۔۔۔
میگنیٹک نیلز
ایک ایسی نیل وارنش بازار میں دستیاب ہے جس میں لوہے کے رنگ برنگے ذرات شامل ہوتے ہیںآ پ اسے ایک مقناطیس کے ذریعے اپنے ناخنوں پر لگا سکتی ہیں جو اس نیل وارنش کے ہمراہ ملتا ہے۔ایک وقت میں ایک ناخن اس کے ذریعے سجائیں سب سے پہلے پالش کا ایک کوٹ لگائیں اس کے بعد مقناطیس کے چند سیکنڈ تک اس کی جگہ پر رکھیں پھر اس آرٹ پیٹرن کو سیل کرنے کے لئے اس کے اوپر نیل وارنش کا ٹاپ کوٹ لگائیں اس پالش کے ذریعے آپ اپنی پسند کے مختلف ڈیزائن بنوا سکتی ہیں۔
تھری ڈی نیلز
ایک ایسا سیٹ جو پالش پوٹ،موتیوں اور برش پر مبنی ہوتا ہے اس کے ذریعے آپ اپنے ناخنوں کو تھری ڈی آرٹ کا تاثر دے سکتی ہیں،ایک وقت میں ایک ناخن کو پینٹ کریں نیل پالش کے دو کوٹ لگائیں اس کے بعداس کے اوپر ننھے منھے موتی بکھیر دیں اور انہیں برش کے ذریعے سیٹ کر لیں ناخنوں کو خشک ہونے کے لئے پندرہ منٹ کا وقت دیں۔
نیل آرٹ ریپس
نیل آرٹ ریپس،کسی بھی مشکل میں پڑے بغیر ناخنوں کو باآسانی سجانے کا ایک نیا ٹرینڈ ہے یہ مختلف ڈیزائنوں پر مبنی اسٹیکر ہوتے ہیں جنہیں آپ ناخنوں پر چپکا سکتی ہیں اور پھر اپنے ناخنوں کی شیپ کے مطابق انہیں فائل کر سکتی ہیں۔
ویلٹ نیلز
اس نیل وارش کے ذریعے آپ اپنے ناخنوں کو مخملیں تاثر دے سکتی ہیں یہ ایک سیٹ ہوتا ہے جس میں نیل وارنش ،ویلوٹ پا وٴڈر اور ایک برش شامل ہوتا ہے جس کے ذریعے نیل وارنش لگانے کے بعد مخملیں پاوٴڈر لگا کر ناخنوں کو آراستہ کیاجاتا ہے۔
فرنچ مینی کیور کا نیا انداز
اب روایتی فرنچ مینی کیور کو نیل آرٹ کا نیا انداز دیا گیا ہے لہذا فرنچ مینی کیور کا مخصوص پنک اور وائٹ کامبی نیشن بھول جائیں اور زردی مائل سبزبیس استعمال کریں۔ناخنوں کے سروں کو آپ ڈارک ریڈ یا سلور شیڈ دے سکتی ہیں جو رات کی تقریبات کے لئے بہت موزوں ہوگا۔
ایک بات توطے ہے کہ خوبصورتی کے ساتھ ناخنوں کی تراش خراش اور لباس کی مناسبت سے رنگا رنگ نیل پالش کا استعمال خواتین کے میک اپ اور تیاری کا لازمی حصہ ہیں۔جہاں ہر بدلتے فیشن کے ساتھ میک اپ کے انداز میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں وہیں ناخنوں کی سجاوٹ اور انہیں پینٹ کرنے کے اسٹائل بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔نیل آرٹ کی مقبولیت بیوٹی انڈسٹری کے بزنس میں بھی اضافے کا باعث ثابت ہوئی ہے لہذا عام بیوٹی سیلونز میں تو نیل آرٹ کے ایکسپرٹس موجود ہوتے ہیں لیکن اب باقاعدہ نیل سیلونز بھی قائم ہورہے ہیں ناخن سجانے سنوارنے کے فن کو اس سے پہلے کبھی اتنی مقبولیت اور اہمیت نہیں حاصل ہوئی تھی جتنی کہ اب ہے۔اس آرٹ کی ابتداء چھوٹے چھوٹے سیلونز سے ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اسے باقاعدہ بزنس کا درجہ حاصل ہوگیا ہے ۔یہ نیا ٹرینڈ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی مشہور خواتین کیلئے بھی پسندیدہ ثابت ہوا ہے۔لہذا جب بہت سی مشہور اداکاراوٴں ،خواتین گلوکاروں ،فیشن ماڈلز اور حتیٰ کہ اسپورٹس سیلبز نے نیل آرٹ کو اپنایا ہے تب سے نیل آرٹ کو تیزی سے مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

(0) ووٹ وصول ہوئے