Nakhunon Ki Mazbuti Aur Khubsurti - Article No. 1563

Nakhunon Ki Mazbuti Aur Khubsurti

ناخنوں کی مضبوطی اور خوبصورتی - تحریر نمبر 1563

گھروں میں کام کرنے کے دوران خواتین کو اکثر اس بات پر شکایت ہوتی ہے کہ ان کے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں اور بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں ناخن کھانے کی عادت ہوتی ہے جس کی وجہ سے ناخن نہیں بڑھتے اور ان کی نشوونما بھی متاثر ہوتی ہے ناخن کو مضبوط کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب ناخن لمبے ہونے لگیں تو انہیں لیموں کے رس میں ڈبودیں اس طرح ناخن مضبوط ہوجائیں گے اور ٹوٹیں گے بھی نہیں ۔

پیر 6 مارچ 2017

مصنوعی ناخن کیسے اتاریں :
مصنوعی ناخنوں کا اتارنے میں کافی مشکل ہوتی ہے اس کے لئے ایک انتہائی سادہ اور آسان طریقہ یہ ہے کہ ہاتھوں کوالٹا کرکے مصنوعی اور قدرتی ناخنوں کے درمیان سپرٹ یا پٹرولیم کا ایک قطرہ ڈال کر مصنوعی ناخن کا کنارہ پکڑکر آہستہ سے اتارلیں ۔
ناخن اکھڑنے لگیں تو ناخن اکھڑنے یا پھٹ جانے لگ لگیں تو پانش تولے شیتر کا جوشاندہ تیار کرکے اس میں سرکہ اور شہد بالترتیب پانچ تولے اور دو تولے ملا کر پکانے اور شیشی میں ڈال کر ناخنوں پر لگانے سے مفید نتائج برآمد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

شیترج عام پنساری کی دوکان سے مل جاتی ہے اپنے سخت ناخنوں کو جیلا ٹین (چیپ دار ماہ ) میں روزانہ پندرہ منٹ تک بھگوکر رکھیں تو ناخن مضبوط ہوجائیں گے ۔
ناخنوں کی خراب رنگت کے لئے :
اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ ناخنوں کی رنگت خراب ہورہی ہے تو آپ کو چاہیے کہ ایک چمچہ لیموں کا عرق ایک گرم پیالہ پانی یا بھینس کے گرم دودھ کو ملاکر اس میں ناخن دھوئیں اس سے ناخنوں کی رنگت خوبصورت اور داغ ختم ہوجائیں گے ۔ صبح اٹھ کر لیموں یا نارنگی کا رس پینے سے ناخن دلکش ہوجاتے ہیں ناخنوں کو چمکدار بنانے کے لئے ان پر لہسن چھیل کر یالیموں کا رس لگانے چاہیے اس سے ناخنوں پر مفید نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Nakhunon Ki Mazbuti Aur Khubsurti" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.