Natural Face Whitening Cream - Article No. 1273
نیچرل فیس وائٹننگ نائٹ کریم گھریلو نُسخہ - تحریر نمبر 1273
رات کے وقت کریم لگانے کا آپ کو یہ فائدہ ہے کہ اس وقت سورج کی شعاعیں نہیں ہوتی جس وجہ سے چہرے کی رنگت نکھارنے والے سیلز زیادہ آسانی اورزیادہ تیزی سے کام کرتے ہیں ۔رات کے وقت جلد ان سیلز کی، ان مساموں کی مرمت کرتی ہے جو دن میں سورج کی شعاعوں یا کسی اور وجہ سے تباہ ہوگئے ہوتے ہیں
بدھ 15 جولائی 2015
دہی 3 چمچ
بادام 4 عدد
لیموں کا رس2چائے کے چمچ
شہد (خالص) 1 چائے کا چمچ
ہلدی1چٹکی
ترکیب اور طریقہ استعمال:
باداموں کو کسی بلینڈر یا گرائنڈر میں ڈال کر ان کا پاوٴڈر بنالیں۔ اگر بازار سے بادام کا پاوٴڈر مل جائے تو وہ بھی ٹھیک ہے ۔اب ہلدی، شہد، لیموں کا رس، اور دہی کو کسی برتن میں یک جان کر لیں اور اس میں بادام کا پاوٴڈر ڈال کر مکس کریں۔ آپ کی نائٹ کریم تیار ہے۔ اس کسی ڈبیا میں محفوظ کر لیں رات کے وقت اچھے سے چہرے کو دھولیں اور نائٹ کریم چہرے اور گردن پرلگائیں 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے پھر تازہ پانی سے چہرے کو دھو لیں۔ اگر ساری رات لگانا چاہیں تب بھی کوئی نقصان نہیں ہے۔ صبح کو اُٹھ کر تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔ چہرہ دھونے کے لئے صابن کا استعمال ہرگز مت کریں۔
(جاری ہے)
چہرہ دھونے کے بعد کسی صاف کپڑے کے ساتھ نرم ہاتھوں سے چہرہ صاف کریں ۔
اس نائٹ کریم کا روزانہ استعمال کرنے سے آپ کے چہرے کے داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور آپ کے چہرے کی رنگت میں بھی نکھار پیدا ہوگا۔یہ نائٹ کریم دن میں ہرگز استعمال نہ کریں۔ کیونکہ لیموں کارس سورج کی روشنی کے ساتھ عمل کر کے آپ کی جلد کو خراب کر سکتا ہے۔ اس نائٹ کریم کو کسی بند ڈبیامیں محفوظ کریں اور فریج میں رکھیں اور کریم کو سات دن کے اندر استعمال کریں۔ سات دن بعد نئی کریم بنا لیں۔
رات کے وقت کریم لگانے کا آپ کو یہ فائدہ ہے کہ اس وقت سورج کی شعاعیں نہیں ہوتی جس وجہ سے چہرے کی رنگت نکھارنے والے سیلز زیادہ آسانی اورزیادہ تیزی سے کام کرتے ہیں ۔رات کے وقت جلد ان سیلز کی، ان مساموں کی مرمت کرتی ہے جو دن میں سورج کی شعاعوں یا کسی اور وجہ سے تباہ ہوگئے ہوتے ہیں۔اس لیے جب رات کو کریم لگائی جاتی ہے توجلد زیادہ آسانی سے کریم کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہے اورخراب جلد کی بہتر مرمت ہو پاتی ہے۔
اگر لیموں کی وجہ سے چہرے پر جلن ہو اس کی مقدار کم کر دیں۔آئلی سکن والوں کو یہ کریم بالکل کوئی پرابلم نہیں دے گی بے فکر ہو کر استعمال کریں۔جو بادام استعمال کرنے ہیں اْن کا چھلکا اْتار لیں۔
(پہلے بھگو کر چھلکا اْتاریں پھر ایک دو گھنٹے تک خشک ہوجائیں تو گرائنڈ کر کے پاوڈر بنا لیں۔)
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips