Paon K Masage Ka Mujarab Nuskha - Article No. 1477

Paon K Masage Ka Mujarab Nuskha

پاؤں کے مساج کا مجرب نسخہ - تحریر نمبر 1477

شخصیت کا حسن قدرتی طور پر کشش اور حسین چہرے میں پنہاں ہے۔ لیکن اس کایہ مطلب بھی ہرگز نہیں کہ سارا حسن چہرے کا ہی محتاج ہو۔

جمعہ 27 مئی 2016

ڈاکٹر محمد ارشد فانی:
شخصیت کا حسن قدرتی طور پر کشش اور حسین چہرے میں پنہاں ہے۔ لیکن اس کایہ مطلب بھی ہرگز نہیں کہ سارا حسن چہرے کا ہی محتاج ہو۔ عورت اک ایسی صنف نازک ہے جو سراپا حسن ہے لیکن عورت کی حسن نزاکت میں جوکردار پاؤں کاہے۔ اگر انسان کی شخصیت کی پہنچان اس کا چہرہ ہے تو پاؤں اس کی شخصیت کی تشکیل وتکمیل میں ریڑھ کی ہڈی کاکردارادا کرتے ہیں۔
ہماری مشرقی خواتین بہت کم اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ معاشرے کی ساری حسن کارکردگی اور سماجی جدوجہد پاؤں ہی کی مرہون منت ہے۔
پاؤں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اگر خواتین چاہیں توچہرے پر روپیہ پیسہ پانی کی طرح بہانے کی بجائے اگر چوبیس گھنٹوں میں سے صرف آدھا گھنٹہ پاؤں پر توجہ دیں تو یہ معمولی سی ایکسرسائز ہی آپ کو بیش بہا فوائد بہم پہنچاسکتی ہے۔

(جاری ہے)


آپ کو چاہئے کہ آپ رات کوسونے سے قبل زیتون اور کلونجی سرسوں ملاکر خصوصاََ پاؤں کے تلووں ، ایڑیوں اور انگلیوں کااس حدتک ہاتھ سے مساج کریں کہ سارا محلول جذب ہوجائے۔ صبح نیم گرم پانی میں لیموں کاٹ کرچھلکے سمیت ڈال دیں اور پاؤں میں ڈبودیں۔ پندرہ بیس منٹ بعد لیموں سے پاؤں کا مساج کریں اورپھر ہاتھ سے پانی خشک کردیں۔
وضو کرنے یاغسل کے بعد تولیہ یاکپڑا ہرگز استعمال نہ کریں پانی کازیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
ٹھوس غذا کااستعمال صرف دن کے اوقات میں کریں۔ باقی اوقات پھلوں سبزیوں کے جوس ملک شیکس، ہاٹ کولڈ ڈرنکس وغیرہ سے گزارہ کریں۔ سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھیں تو آپ کو فزیکل فٹنس، سمارٹ اور سڈول جسم، صحت سدا بہار حسن کا بے بہاخزانہ تو حاصل ہوگا ہی اس کے قدرتی اور تاحیات مجرب فوائد بھی حاصل ہوں گے۔
اس مجرب فارمولے پر عمل کرنے سے آپ کو کبھی بھی عینک نہیں لگے گی۔
کبھی سردرداور ٹینشن نہ ہوگی۔ دماغی کمزوری سے مکمل جان چھوٹ جائے گی۔ بڑھاپے کے اثرات بھی ظاہر نہیں ہونگے۔ رنگ اور جلد چمکدار رہے گی۔ گھٹنوں کے درداور تھکاوٹ سے نجات حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ دیر تروتازگی، کمر درد اور آدھے سرکے درد کے علاوہ دل کے دورے اوربرین بیمرج سے بھی نجات ممکن ہوگی۔
اگر آپ چاہتی ہیں کہ بڑھاپے کی غلامی اور محتاجی سے نجات مل جائے تو آج سے ہی اس پر عمل شروع کر دیجئے۔ ہمارے معاشرے کی خواتین صرف بیوٹی پارلرزجانے کی خوشی میں اپنا قدرتی حسن وروحانیت بھی کھودیتی ہیں۔ اس عمل کی تاثیرآپ کو چند دنوں میں ہی محسوس ہونا شروع ہوجائے گی ۔ اگر آپ مندرجہ بالاتجاویز پرعمل کریں گی تو بیوٹی پارلروں اور میڈیکل سٹور سے آپ کی جان چھوٹ جائے گی۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Paon K Masage Ka Mujarab Nuskha" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.