Paon Ki Hifazat

پاؤں کی حفاظت

منگل مارچ

Paon Ki Hifazat
رابعہ گل
خواتین اپنے چہرے ،بالوں اور ہاتھوں پر توجہ دیتی ہیں مگر پاؤں کی حفاظت کے لئے بہت کم توجہ دیتی ہیں اور زیادہ تر خواتین یہ سوچ کر اپنے پاؤں کو نظر انداز کر دیتی ہیں کہ یہ تو لوگوں کی نظر سے چھپے رہتے ہیں ۔پاؤں چھپے رہیں یا نظر آئیں اس کی نگہداشت وتحفظ بڑی اہمیت کا حامل ہے نہ صرف نمایاں ہونے کے لحاظ سے بلکہ صحت وتندرستی کے لحاظ سے بھی ان کی اہمیت مسلمہ ہے ۔

بہر حال پاؤں آپ کے پورے جسم کا بوجھ اٹھاتے ہیں اور ہم ان سے اس سے بھی زیادہ توقع رکھتے ہیں۔
اونچی ایڑی کے جوتے ،تنگ جوتے اور پاؤں کاٹنے والے جوتے مستقل پہننے سے پاؤں خراب ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ ہمارے پاؤں روزانہ چلنے،اٹھنے ،کھڑے ہونے ،بھاگنے،چوپہننے میں مستقل استعمال ہوتے ہیں اور کئی طرح کی پریشانی کبھی اٹھاتے ہیں اس لئے ہمیں ان کی احتیاط اور دیکھ بھا ل کے لئے خصوصی توجہ دینی چاہئے ۔

(جاری ہے)

ذیل میں پاؤں کی دیکھ بھال کے لئے کچھ تجاویز تحریر کی جارہی ہیں تاکہ آپ بھی اپنے پاؤں کی حفاظت کر سکیں ۔ہمیشہ اپنے پاؤں کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں باہر سے آنے کے فوراً بعد اپنے پاؤں پانی سے دھوئیں، پاؤں خشک کرتے وقت خاص خیال رکھیں اور انہیں اچھی طرح خشک کریں۔
پاؤں دھونے کے بعد ہلکا سا موئسچرائزر استعمال کریں اگر یہ روزانہ کریں تو بہت اچھا ہے ورنہ ہفتے میں دو یا تین بار تو ضرور استعمال کریں اس سے آپ کے پاؤں کی اسکن نرم و ملائم رہے گی اگر آپ موئسچرائزر استعمال کرنا نہیں چاہتی تو کھوپرے کا تیل یا پھر زیتون کا تیل بھی استعمال کیا جاتاہے۔


آرام دہ جوتے استعمال کریں اگر آپ کا جوتا آپ کو کاٹتا ہے تو اسے پہننے سے گریز کریں شاپنگ پر جاتے وقت یا واک کرتے وقت اونچی ایڑی والے جوتے سے پرہیز کریں ۔اگر آپ بند جوتے استعمال کر رہی ہیں تو جوتے پہننے سے پہلے پاؤں پر ٹالکم پاؤڈر ضرور لگائیں۔ گرمی کے موسم میں یہ بہت فائدہ مند ہے کیونکہ اس طرح آپ کے پاؤں خشک رہیں گے ۔گرمی کے موسم میں بند جوتے کے بجائے سینڈل کا استعمال کریں ۔

بہت سی چیزیں تو آپ کو اپنے باورچی خانے میں آسانی سے دستیاب ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کے پاؤں کھردرے اور ایڑیاں پھٹی ہوئی ہیں تو بیسن میں لیموں کا رس ،ایک چٹکی ہلدی اور بالائی اچھی طرح مکس کرکے اسے فریج میں ٹھنڈا کرلیں۔ اسے اپنے پاؤں پر 15منٹ کے لئے لگائیں پھر گرم پانی سے پاؤں دھولیں اور آہستہ آہستہ اسپنج کریں ،ہفتے میں ایک بار ایسا کرنے سے آپ کے پاؤں نرم وملائم اور خوبصورت نظر آئیں گے ۔


گرم پانی میں نمک ڈال کر اپنے پاؤں 10 منٹ تک بھگو کر رکھیں اس سے آپ کے پاؤں کو تازگی اور تھکن سے نجات مل جائے گی ۔اگر آپ کے تلوے میں گہری دراڑیں پڑھ گئی ہوں تو انہیں پتھر کے بنے ہوئے جھانوے سے رب کریں یہ آپ کے تلوے میں پڑے Spotکو ختم کر دے گا۔ہفتے میں ایک مرتبہ زیتون یا کھوپرے کے تیل سے پاؤں کا 10سے 15منٹ تک مساج کریں پھر 10منٹ بعد اسے گرم پانی سے دھولیں اس سے آپ کے پاؤں میں دوران خون کا عمل تیز ہو گا۔

پاؤں کو بہترین ورزش گھاس پر ننگے پاؤں چلنا ہے بشر طیکہ آپ ایسا کر سکیں اس کے علاوہ متبادل ورزشیں بھی اپنائی جا سکتی ہیں ۔سیدھے پاؤں رکھ کر آپ کھڑی ہو جائیں اور آپ کا سر آگے کی طرف ہو اپنے آپ کو پنجوں پر سارا وزن ڈال کر اٹھائیں اور پھر آہستہ آہستہ زمین پر ایڑیوں کو لگائیں یہ پاؤں کی کمانیوں سیدھا کرتی ہیں ۔انگلیوں کو پوری طاقت سے اس طرح خم دیں جیسے آپ فرش سے (پاؤں کی انگلیوں کی مدد سے )کوئی چیز اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں ایسا کرنے سے مشط قدم سیدھا ہوتاہے اور اس میں جوف کو روکتی ہے ۔


جوتے کا اگلا حصہ وسیع ہونا چاہئے تاکہ انگلیوں کے لئے مناسب جگہ مل سکے ۔گرم اور مرطوب موسم میں پاؤں کو انفیکشن بھی ہو سکتاہے۔ ایتھلیٹ والے جوتے ایسے ہوتے ہیں جن سے فنجائی ہو جاتی ہے جو کہ گیلی اور سیلی جلدوں پر ابھرتی ہے ۔پنجوں کے اگتے ہوئے ناخن کبھی بھی گول نہیں ہوتے ،کیونکہ اسی سے وہ گوشت کے اندر اگنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ناخن اچھی طرح صاف ستھرا رکھیں ۔

اس سے پورے پاؤں باوقار اور بلند نظر آئیں گے ۔جو آپ کی شخصیت کو بڑھانے کے لئے کافی اہم حیثیت رکھتے ہیں ۔گرم پانی میں صابن ملا کر ان میں پاؤں ڈبونے سے ناخنوں کو نرم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔جن کو کاٹنا یا رگڑنا بہت ہی آسان ہو جاتاہے ،پاؤں اور ناخنوں کی صفائی بھی بہت ضروری ہے خواتین کو اس طرح بھی توجہ دینا ہو گی ۔پسینہ اور گندگی کے اخراج کے نتیجہ میں جمی ہوئی میل روزانہ رگڑ کر صابن اور پانی سے کریں ۔

ایڑیوں کی مردہ جلد اور بوسیدہ میل کو اتارنے کے لئے جھانواں استعمال کریں اور ناخنوں کو برش کے ذریعہ صاف کریں ۔پاؤں کی جلد کو نرم رکھنے اور اس کے حسن میں اضافہ کرنے کے لئے روزانہ کریم لگائیں ۔گرم اور ٹھنڈے غسل لینے سے پاؤں کے کئی مسائل ختم ہو جاتے ہیں اس سے دوران خون میں بہتری آتی ہے درد اور تکلیف کو آرام ملتاہے پاؤں اکثر اوقات کمزور گردش خون میں مبتلاہوتے ہیں ۔تھکے ہوئے اور خارش زدہ پاؤں کو فوری آرام بہم پہنچائیں۔
تاریخ اشاعت: 2020-03-31

Your Thoughts and Comments

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Paon Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.