Pastel Makeup Ki Mahir Khud Banain - Article No. 1445

Pastel Makeup Ki Mahir Khud Banain

پیسٹل میک اپ کی ماہرخود بنیں - تحریر نمبر 1445

پیسٹل میک اپ خوبصورت اور ہلکے رنگوں پر مشتمل جدید ٹرینڈ ہے۔ اس میک کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے دن اور رات کسی بھی وقت بلا جھجک بڑی سہولت کے ساتھ اپناجاسکتا ہے۔

ہفتہ 9 اپریل 2016

پیسٹل میک اپ خوبصورت اور ہلکے رنگوں پر مشتمل جدید ٹرینڈ ہے۔ اس میک کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے دن اور رات کسی بھی وقت بلا جھجک بڑی سہولت کے ساتھ اپناجاسکتا ہے۔ اس میں شامل آئی میک اپ سے لے کر لپ اسٹک اور بلش تک اتنے دلکش شیڈزموجود ہیں کہ جن کی مدد سے آپ بغیر میک اپ کے بہت سے انداز اختیارکرلیتی ہیں اور ہرایک میں خوبصورت نظر آسکتی ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے تک میک اپ کے ہلکے رنگ صرف دن کے میک اپ کیلئے مخصوص تھے، لیکن اب بدلتے ہوئے رحجانات کے تحت ان خوبصورت پیسٹل کلرزکاشام کی تقریبات کے لئے بھی استعمال کیاجانے لگا ہے۔ یہاں تک کہ شوبزسے تعلق رکھنے والی حسینائیں بھی اہم تقریبات میں ڈارک میک اپ کی بجائے یہی پیسٹل میک اپ اپنائے بہت خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔ پیسٹل میک اپ کا یہ ٹرینڈ ہلکے شیڈز پر مشتمل ہونے کے باعث خصوصاََ لڑکیوں میں بہت مقبولیت حاصل کررہاہے۔

(جاری ہے)

ذیل میں آپ کے لئے کچھ تجاویزپیش کی جارہی ہیں جن کی مدد سے پیسٹل میک اپ کرناآپ کے لئے یقیناآسان ہوجائے گا۔
چہرہ: میک اپ شروع کرنے سے پہلے حسب معمول کلینزنگ ،ٹوننگ اور مئوسچرائزنگ کاعمل کرلیں۔ اس کے بعد چہرہ پر پرائمرلگاکراس پر میک اپ اپلائی کرنے کیلئے تیارکریں س سب سے پہلے فاؤنڈیشن لگائیں اور ایسا فاؤنڈیشن منتخب کریں جس کا شیڈآپ کی رنگت سے عین قریب ہو۔
پھر کنسلیرسٹک کی مدد سے چہرکے داغ دھبے اور اگر چھائیاں وغیرہ ہوں تو انہیں چھپالیں آخرمیں لوز پاؤڈر کی مدد سے میک اپ سیٹ کرلیں۔
ہونٹ: ہونٹوں پر نرمی سے اپنا ٹوتھ برش پھیرکرانہیں سکرب کرلیں تاکہ ان پر سے کھال کے مردہ خلیات اتر جائیں۔ پر ہونٹوں پرلپ بام لگائیں اور اس کے اوپر لپ پرائمرلگائیں تاکہ آپ کی لپ سٹک دیرتک قائم رہ سکے۔
پھرکورل پنک شیڈز کی لپ پنسل سے ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنائیں اس کے بعد لپ برش کے ذریعے اسی شیڈکی لپ اسٹک لگالیں۔آخر میں ہلکا سا ٹرانسپیرنٹ شمری لپ گلوس اپلائیں کرلیں۔
رخسار: بلش کے طور پرآپ اپنی پسند اور سکن ٹون کی مناسبت سے کوئی دھیما شیڈمنتخب کرسکتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے پنک لائٹ پنک ، کورل اور ڈیپ شیڈز میں سے کوئی ایک شیڈاپنے لئے چن لیں۔
اب گول برش کی مدد سے اسے رخساروں کی ہڈیوں پر نفاست کے ساتھ اپلائی کرلیں۔
لیجئے آپ کاپیسٹل میک اپ مکمل ہوگیا۔ پیسٹل میں بہت شیڈز موجود ہیں لہٰذا آپ اپنی رنگت کی مناسبت سے ان کا انتخاب کریں تو آپ کا میک اپ کچھ اور خوبصورت دکھائی دے گا اس لئے جوخواتین قدر سانولی رنگت کی مالک ہیں وہ اپنے لئے لپ سٹک کے وارم شیڈز جیسے کہ Tangerineکورل اور سالمن میں سے کوئی ایک کلر منتخب کریں جن خواتین کی رنگت زردی مائل ہوان پرپیسٹل کے تمام تر شیڈز ہی اچھے لگتے ہیں تاہم اگر وہ برائٹ پنک شیڈز میں سے کسی میٹ لپ اسٹک کاانتخاب کریں تو زیادہ خوبصورت نظرآئیں گی جبکہ گندی رنگت کی حامل خواتین پیسٹل میک اپ کرتے ہوئے اورنج کے نسبتاََ ڈارک شیڈز میں سے کوئی شیڈ استعمال کرسکتی ہیں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Pastel Makeup Ki Mahir Khud Banain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.