Perfume Ap Ki Shaksiat Ki Dilkashi KO Barhate Hain - Women Beauty - Khoobsurti
پرفیوم آپ کی شخصیت کی دلکشی کو بڑھاتے ہیں - خوبصورتی
منگل 23 دسمبر 2014

انشین حسین بلگرامی :
کچھ لوگوں کو پرفیوم استعمال کرنے کا خبط ہوتا ہے خود کو دلفریب خوشبووٴں میں اس قدر بسا لینا چاہتے ہیں کہ ان کے نزدیک سے گزرنے والے ان کی شخصیت کا مسحور کن وخوشگوار تاثر محسوس کر سکیں مگر اکثر ایسا ہوتا ہے کہ خوشبووٴں میں بسے ان افراد کے پاس سے گزرنے پر ناک بند کرنے کو جی چاہتا ہے اور سانس روک کر اپنے چکراتے ہوئے سرکو قابو میں رکھنے کی تگ ودو کی جاتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ آپ اپنے آپ یقینا اس کیٹگری سے دور رکھنا چاہتی ہوں گی جس کے قریب سے گزرنے والوں کو سر چکرانے اور جی متلانے لگتا ہے۔ یعنی آپ اپنے سراپے کو ایسی مسحور کو خوشبووٴں میں بسانا چاہتی ہوں گی کہ آپ کے قریب رہنے والے لوگوں کو آپ کے وجود سے اٹھتی تیز مہک سے بچنے کے لئے ماوٴتھ ماسک لگانے کی ضرورت نہ پڑجائے۔
خوشبو چاہے کسی بھی حالت (ٹھوس، مائع ، گیس )میں موجود ہو ہمیشہ کوشش کریں اسے کپڑے وجیولری وغیرہ پہننے سے پہلے استعمال کریں کیونکہ بعض اقسام کے پرفیوم، عطریات، ڈیوڈز اور باڈی اسپرے کپڑوں، دھاتی زیورات اور موتی وغیرہ کی سطح پر نہ مٹنے والے نشانات چھوڑ دیا کرتے ہیں۔
پرفیوم لگاتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ اسے اپنے جسم کے نبضی حصوں یا پلس پوائنٹ (Pulse Point) پر لگائیں جیسے کہ کلائی کی پشت پر، تھوڑی کے نچلے حصوں پر، کان کی لووٴں کے پیچھے اور گلے وسینے کے اطرافی حصوں پر وغیرہ وغیرہ۔ پرفیوم لگانے کے بعد دونوں ہاتھوں کی کلائیوں کو آپس میں رگڑنے سے بھی گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے سے خوشبو کا آہنگ ٹوٹ جاتا ہے۔ اس بات سے شاید ہی کوئی بے خبر ہوکہ پر فیوم کی مہک اس وقت اور زیادہ نکھرتی ہے۔ جب اسے جسم کے ان حصوں پر لگایا جائے جہاں کا دوران خون تیز ہو، جلد کی سطح باریک ہو اسی لیے اپنے پرفیوم کا اثر پذیری میں اضافہ کرنے کے لئے اسے گردن وکان، گھٹنوں و کہنیوں کے پشت پر بھی لگانا نہ بھولیں۔
آج کل مارکیٹ میں بہترین شمیپو اور کنڈیشنرز بھی آگئے ہیں جن کی خوشبو بلاشبہ بہت بہترین ہوا کرتی ہے لیکن بالوں کو دھونے کے بعد یہ بالوں میں موجود نہیں رہا کرتی اس لئے اگر آپ اپنی زلفوں کو بھی خوشبودار رکھنا چاہتی ہیں تواپنے دُھلے بالوں میں بھی آپ اسپرے کر سکتی ہیں لیکن خیال رہے آپ کے بالوں او ر اسپرے نوزل کے درمیان کم از کم 8 انچ کا فاصلہ ضروری ہونا چاہیے۔ بغیر دھلے ہوئے بالوں پر اسپرے کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ بالوں میں تبدیلی پیدا کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے دھلے ہوئے بالوں میں خوشبو پیدا کرنے کے لئے کبھی بھی پرفیوم کا اسپرے اپنے برش یا ہیئر کامب پر مت کیجئے بلک مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے بالوں پہ ہی براہ راست اسپرے کریں کیونکہ ہیئر کامب یا برش پر برفیوم لگانے سے خوشبو اس کی سطح پر چپکی رہ سکتی ہے اور دوسری مرتبہ اسے استعمال کرنے پر یہ آپ کے بالوں پر ناخوشگوار تاثر چھوڑ سکتی ہے۔ بہت سے سنگھاری ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ جب افراد کی جلدی رنگت گوری اور اس کی ساخت خشک ہوتی ہے ان کے جسم پرلگایا جانے والا پرفیوم جلد ہی اپنی اثر پذیری کھو بیٹھتا ہے جبکہ روغنی ساختہ جلد کے مالک سانو لے سلونے افراد فیوم کی مہک کو زیادہ دیر تک اپنے سراپے میں قید کیے رہتے ہیں۔ اس لئے گوری رنگت کے حامل افراد اپنے سراپے کو نہ صرف صبح گھر سے نکلتے ہوئے پرفیوم کے محض ایک یا دو اسپرے کے ذریعے مہکانے کی کوشش کریں بلکہ دوپہر کے وقت پرفیوم کے 1-2 اسپرے سے اسے تازہ دم کرلیں۔ بوٹی ایکسپرٹس ایسے لوگوں کو لیئرز (Layers) یا تہوں کی صورت میں بھی خوشبو استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ کچھ اس طرح ہے کہ آپ نے کسی ایک برانڈ کا پرفیوم منتخب کیا جیسے مثال کے طور پر ٹی روز(T-Rose) یا ایسٹی لاوٴڈر (Estee louder) یا پروفیسی وغیرہ تو آپ رول آن ڈیو، باڈی اسپرے وغیرہ بھی اسی خوشبو کا استعمال کریں۔ آج کل مارکیٹ میں پرفیوم لیئرنگ پروڈکٹس بھی دستیاب ہیں جن میں شاور جیل کے ساتھ، رول آن یا ڈیو اسپرے، پرفیوم یہاں تک کہ موئسچرائزنگ لوشن بھی جو ایک ہی خوشبو کے حامل ہوتے ہیں موجود ہوتے ہیں۔ان پروڈکٹس کو آپ اپنی سنگھاری تیاری میں درجہ بدرجہ استعمال کرنے کے بعد اپنے سراپے کو آپ اپنی پسندیدہ مسحور کون خوشبووٴں میں کئی گھنٹوں تک آرستہ رکھنے میں کامیاب ہو سکیں گی۔ لیکن پرفیوم لیئرنگ کرتے ہوئے خوشبو کی ساخت کا ملتا جلتا ہونا ضروری ہے ،یہ نہیں کہ فلوری یا پھولوں ایسی بھینی خوشبو والا ڈیو اسپرے لگانے کے بعد آپ بلیو واٹر یا گیم آف پیرس ایسے تیز خوشبو دار سینٹ یا پرفیوم کا استعمال کریں گی تو مسحور کن پرفیوم لیئرنگ کے بجائے آپ کنفیوز لیئرنگ کے مسئلے سے دو چار ہو سکتی ہیں۔
وقت کے ساتھ اپنے پرفیوم کے برانڈ کو بھی تبدیل کرنے کی کوشش کرتی رہا کریں یہ بات طبی تحقیق سے بھی ثابت ہوتی ہے کہ مختلف خوشبو آپ کی طبیعت ومزاج پہ مختلف انداز سے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اس لئے اپنے موڈ کو خوشگوار تبدیلیوں سے لطف انداز ہونے کے لئے ہر تین سے چار ماہ بعد اپنا پرفیوم برانڈ تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ اپنے پسندیدہ پرفیوم کو ”اڑنے “ سے یا بنا استعمال کیے ہی ضائع ہونے سے محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو اپنے پرفیوم کی بوتل کو ایئر ٹائٹ پلاسٹک جار میں بند کرکے فریج میں رکھیں اس طرح کرنے سے وہ تکسیدی عمل یا آکسیڈیشن کا عمل رک جائے گا جس کی وجہ سے پرفیوم کی بوتل میں موجود خوشبو کے بخارات فضا میں موجود آکسیجن کے مالیکولز سے تعامل کر کے چپکے چپکے نا محسوس انداز میں پرفیوم کی بوتل کو خالی کرنے کا سبب بن جایا کرتے ہیں۔
کبھی بھی پرفیوم کی خریداری اس طرح نہ کریں کہ آپ کی فلاں دوست نے جو پرفیوم لگایا تھا اس کی خوشبو اچھی تھی تو اسی برانڈ کا پرفیوم آپ نے بھی خرید لیا۔ یہ طریقہ کار درست نہیں ہے خوشبو کی خریداری ہمیشہ اپنی شخصیت کے لحاظ سے کریں آپ کے جسم کے کیمیائی ڈھانچہ یا اسٹریکچر کا پرفیوم کے کیمیکل اسٹریکچر سے تعامل کے نتیجے میں خوشبو کا آہنگ یکسر تبدیک ہو سکتا ہے۔ اس لئے جب بھی خوشبو کی یعنی پرفیوم ،کلون یا باڈی ڈیو/ اسپرے کی خریداری کر رہی ہوں تو اسے اپنی کلائی کی پشت پر لگا کر چند لمحوں کے توقف کے بعد سونگھیئے اگر آپ کے دل کو بھائے تو اسے خریدیئے ورنہ کسی اور پرفیوم کو آزمائیے۔ کوشش کریں ہر مرتبہ پرفیوم کی خوشبو آزمانے کے لئے اسی حصے پر اسپرے نہ کریں رونہ دوتین خوشبووٴں کے تعامل سے آپ اپنے درست انتخاب کی جانب بڑھنے میں کنفیوژن کا شکار ہو جائیں گے۔
کچھ لوگوں کو پرفیوم استعمال کرنے کا خبط ہوتا ہے خود کو دلفریب خوشبووٴں میں اس قدر بسا لینا چاہتے ہیں کہ ان کے نزدیک سے گزرنے والے ان کی شخصیت کا مسحور کن وخوشگوار تاثر محسوس کر سکیں مگر اکثر ایسا ہوتا ہے کہ خوشبووٴں میں بسے ان افراد کے پاس سے گزرنے پر ناک بند کرنے کو جی چاہتا ہے اور سانس روک کر اپنے چکراتے ہوئے سرکو قابو میں رکھنے کی تگ ودو کی جاتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ آپ اپنے آپ یقینا اس کیٹگری سے دور رکھنا چاہتی ہوں گی جس کے قریب سے گزرنے والوں کو سر چکرانے اور جی متلانے لگتا ہے۔ یعنی آپ اپنے سراپے کو ایسی مسحور کو خوشبووٴں میں بسانا چاہتی ہوں گی کہ آپ کے قریب رہنے والے لوگوں کو آپ کے وجود سے اٹھتی تیز مہک سے بچنے کے لئے ماوٴتھ ماسک لگانے کی ضرورت نہ پڑجائے۔
(جاری ہے)
پرفیوم کا استعمال اگر صحیح انداز میں موزوں طریقوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا جائے تو یہ خوشبو آپ کی شخصیت کی دلکشی میں بہترین اضافے کا باعث بنتی ہے۔
زیر نظر مضمون میں اسی حوالے سے مفید وکار آمد باتیں بیان کی جا رہی ہیں جنہیں پرفیوم یا کلون (Clonge) استعمال کرتے ہوئے اگر آپ ذہن میں رکھیں تو یہ آپ کے لئے بہت سودمند ثابت ہوں گی۔خوشبو چاہے کسی بھی حالت (ٹھوس، مائع ، گیس )میں موجود ہو ہمیشہ کوشش کریں اسے کپڑے وجیولری وغیرہ پہننے سے پہلے استعمال کریں کیونکہ بعض اقسام کے پرفیوم، عطریات، ڈیوڈز اور باڈی اسپرے کپڑوں، دھاتی زیورات اور موتی وغیرہ کی سطح پر نہ مٹنے والے نشانات چھوڑ دیا کرتے ہیں۔
پرفیوم لگاتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ اسے اپنے جسم کے نبضی حصوں یا پلس پوائنٹ (Pulse Point) پر لگائیں جیسے کہ کلائی کی پشت پر، تھوڑی کے نچلے حصوں پر، کان کی لووٴں کے پیچھے اور گلے وسینے کے اطرافی حصوں پر وغیرہ وغیرہ۔ پرفیوم لگانے کے بعد دونوں ہاتھوں کی کلائیوں کو آپس میں رگڑنے سے بھی گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے سے خوشبو کا آہنگ ٹوٹ جاتا ہے۔ اس بات سے شاید ہی کوئی بے خبر ہوکہ پر فیوم کی مہک اس وقت اور زیادہ نکھرتی ہے۔ جب اسے جسم کے ان حصوں پر لگایا جائے جہاں کا دوران خون تیز ہو، جلد کی سطح باریک ہو اسی لیے اپنے پرفیوم کا اثر پذیری میں اضافہ کرنے کے لئے اسے گردن وکان، گھٹنوں و کہنیوں کے پشت پر بھی لگانا نہ بھولیں۔
آج کل مارکیٹ میں بہترین شمیپو اور کنڈیشنرز بھی آگئے ہیں جن کی خوشبو بلاشبہ بہت بہترین ہوا کرتی ہے لیکن بالوں کو دھونے کے بعد یہ بالوں میں موجود نہیں رہا کرتی اس لئے اگر آپ اپنی زلفوں کو بھی خوشبودار رکھنا چاہتی ہیں تواپنے دُھلے بالوں میں بھی آپ اسپرے کر سکتی ہیں لیکن خیال رہے آپ کے بالوں او ر اسپرے نوزل کے درمیان کم از کم 8 انچ کا فاصلہ ضروری ہونا چاہیے۔ بغیر دھلے ہوئے بالوں پر اسپرے کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ بالوں میں تبدیلی پیدا کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے دھلے ہوئے بالوں میں خوشبو پیدا کرنے کے لئے کبھی بھی پرفیوم کا اسپرے اپنے برش یا ہیئر کامب پر مت کیجئے بلک مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے بالوں پہ ہی براہ راست اسپرے کریں کیونکہ ہیئر کامب یا برش پر برفیوم لگانے سے خوشبو اس کی سطح پر چپکی رہ سکتی ہے اور دوسری مرتبہ اسے استعمال کرنے پر یہ آپ کے بالوں پر ناخوشگوار تاثر چھوڑ سکتی ہے۔ بہت سے سنگھاری ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ جب افراد کی جلدی رنگت گوری اور اس کی ساخت خشک ہوتی ہے ان کے جسم پرلگایا جانے والا پرفیوم جلد ہی اپنی اثر پذیری کھو بیٹھتا ہے جبکہ روغنی ساختہ جلد کے مالک سانو لے سلونے افراد فیوم کی مہک کو زیادہ دیر تک اپنے سراپے میں قید کیے رہتے ہیں۔ اس لئے گوری رنگت کے حامل افراد اپنے سراپے کو نہ صرف صبح گھر سے نکلتے ہوئے پرفیوم کے محض ایک یا دو اسپرے کے ذریعے مہکانے کی کوشش کریں بلکہ دوپہر کے وقت پرفیوم کے 1-2 اسپرے سے اسے تازہ دم کرلیں۔ بوٹی ایکسپرٹس ایسے لوگوں کو لیئرز (Layers) یا تہوں کی صورت میں بھی خوشبو استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ کچھ اس طرح ہے کہ آپ نے کسی ایک برانڈ کا پرفیوم منتخب کیا جیسے مثال کے طور پر ٹی روز(T-Rose) یا ایسٹی لاوٴڈر (Estee louder) یا پروفیسی وغیرہ تو آپ رول آن ڈیو، باڈی اسپرے وغیرہ بھی اسی خوشبو کا استعمال کریں۔ آج کل مارکیٹ میں پرفیوم لیئرنگ پروڈکٹس بھی دستیاب ہیں جن میں شاور جیل کے ساتھ، رول آن یا ڈیو اسپرے، پرفیوم یہاں تک کہ موئسچرائزنگ لوشن بھی جو ایک ہی خوشبو کے حامل ہوتے ہیں موجود ہوتے ہیں۔ان پروڈکٹس کو آپ اپنی سنگھاری تیاری میں درجہ بدرجہ استعمال کرنے کے بعد اپنے سراپے کو آپ اپنی پسندیدہ مسحور کون خوشبووٴں میں کئی گھنٹوں تک آرستہ رکھنے میں کامیاب ہو سکیں گی۔ لیکن پرفیوم لیئرنگ کرتے ہوئے خوشبو کی ساخت کا ملتا جلتا ہونا ضروری ہے ،یہ نہیں کہ فلوری یا پھولوں ایسی بھینی خوشبو والا ڈیو اسپرے لگانے کے بعد آپ بلیو واٹر یا گیم آف پیرس ایسے تیز خوشبو دار سینٹ یا پرفیوم کا استعمال کریں گی تو مسحور کن پرفیوم لیئرنگ کے بجائے آپ کنفیوز لیئرنگ کے مسئلے سے دو چار ہو سکتی ہیں۔
وقت کے ساتھ اپنے پرفیوم کے برانڈ کو بھی تبدیل کرنے کی کوشش کرتی رہا کریں یہ بات طبی تحقیق سے بھی ثابت ہوتی ہے کہ مختلف خوشبو آپ کی طبیعت ومزاج پہ مختلف انداز سے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اس لئے اپنے موڈ کو خوشگوار تبدیلیوں سے لطف انداز ہونے کے لئے ہر تین سے چار ماہ بعد اپنا پرفیوم برانڈ تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ اپنے پسندیدہ پرفیوم کو ”اڑنے “ سے یا بنا استعمال کیے ہی ضائع ہونے سے محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو اپنے پرفیوم کی بوتل کو ایئر ٹائٹ پلاسٹک جار میں بند کرکے فریج میں رکھیں اس طرح کرنے سے وہ تکسیدی عمل یا آکسیڈیشن کا عمل رک جائے گا جس کی وجہ سے پرفیوم کی بوتل میں موجود خوشبو کے بخارات فضا میں موجود آکسیجن کے مالیکولز سے تعامل کر کے چپکے چپکے نا محسوس انداز میں پرفیوم کی بوتل کو خالی کرنے کا سبب بن جایا کرتے ہیں۔
کبھی بھی پرفیوم کی خریداری اس طرح نہ کریں کہ آپ کی فلاں دوست نے جو پرفیوم لگایا تھا اس کی خوشبو اچھی تھی تو اسی برانڈ کا پرفیوم آپ نے بھی خرید لیا۔ یہ طریقہ کار درست نہیں ہے خوشبو کی خریداری ہمیشہ اپنی شخصیت کے لحاظ سے کریں آپ کے جسم کے کیمیائی ڈھانچہ یا اسٹریکچر کا پرفیوم کے کیمیکل اسٹریکچر سے تعامل کے نتیجے میں خوشبو کا آہنگ یکسر تبدیک ہو سکتا ہے۔ اس لئے جب بھی خوشبو کی یعنی پرفیوم ،کلون یا باڈی ڈیو/ اسپرے کی خریداری کر رہی ہوں تو اسے اپنی کلائی کی پشت پر لگا کر چند لمحوں کے توقف کے بعد سونگھیئے اگر آپ کے دل کو بھائے تو اسے خریدیئے ورنہ کسی اور پرفیوم کو آزمائیے۔ کوشش کریں ہر مرتبہ پرفیوم کی خوشبو آزمانے کے لئے اسی حصے پر اسپرے نہ کریں رونہ دوتین خوشبووٴں کے تعامل سے آپ اپنے درست انتخاب کی جانب بڑھنے میں کنفیوژن کا شکار ہو جائیں گے۔
تاریخ اشاعت:
2014-12-23
Your Thoughts and Comments
Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Perfume Ap Ki Shaksiat Ki Dilkashi Ko Barhate Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خوبصورتی سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.