Podina Aap Ke Husan Ka Nigehbaan

آپ کے حسن کا نگہبان

Podina Aap Ke Husan Ka Nigehbaan

پودینے اور عرق گلاب کا ماسک
جلد کی سوزش ،داغ دھبوں اور الرجی کے اثرات دور کرنے کے لئے یہ ماسک مفید ہو سکتا ہے ۔جلد کا PHلیول بر قرار رکھنے کے لئے عرق گلاب میں پودینہ کی پتیاں(مٹھی بھر)گرائنڈ ر میں پیس کر یکجان کرلیں اور اسے معمول کی کلینزنگ کے بعد آنکھوں کو بچا کر ماسک کی طرح لیپ کردیں ۔خشک جلد والی خواتین دو قطرے تازہ دودھ کے شامل کر سکتی ہیں ۔

صرف چند منٹ بعد چہرہ دھولیا جائے اور کچھ دیر بعد صابن کے بغیر دھویا جائے ۔اس طرح جلد میں نمی کی کمی بھی دور ہو گی اور جلد نرم وملائم ہی نہیں نکھری نکھری سی بھی نظر آئے گی۔
پودینے اور کھیرے کا ماسک
ایک کھیرا چھیل کر پیس لیں ۔جب پیسٹ بن جائے تو اس میں پودینے کی پتیا ں ہاتھوں سے باریک باریک کتر کر شامل کریں اور چائے کی آدھی چمچ کے برابر شہد ملالیں ۔

(جاری ہے)

انڈے کی سفید ی اس پیسٹ میں شامل کرلیں اور اسے گردن اور چہرے پر لگائیں اگر ہاتھوں اور چہرے کی نگہداشت میں فرق ہے تو اسے یہاں بھی لگالیں ۔چہرے پر انکھوں کو بچا کر ماسک لگائیں اور 15سے20منٹ تک پر سکون ہو کر لیٹ جائیں ۔جب پیسٹ سوکھنے لگے تو سادہ پانی سے چہرہ دھولیں ۔جلد میں تازگی ،نکھار اور تابنا کی آئے گی۔
پودینے،جو اور کھیرے کا فیس ماسک
یہ ماسک روغنی جلد والی خواتین کے لئے نہایت موزوں ہے مگر ملی جلی جلد رکھنے والی خواتین بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔


یہ کلینزنگ کا مقصد بھی پورا کرے گا۔جو کے چند دانے ،پودینے کی چند پتیاں ،کھیرے کے چند ٹکڑے اور ایک چوتھائی دودھ بالائی ہٹا کے لیں ان تمام چیزوں کو بلینڈ کرلیں اور آدھی چمچ چائے کی شہد ملالیں ۔اب اس آمیزے سے ابٹن کی طرح چند ساعتوں تک ،ملیں مگر سختی سے نہ رگڑیں ۔نرم انگلیوں کی مدد سے آنکھوں کو بچا کر چہرے پر ملیں ،گرد ن،بازوؤں اور ہاتھوں پرملیں اس کے بعد سادہ پانی سے دھولیں ۔


چہرہ تو لئے کے بجائے نرم ٹشو پیپر سے صاف کریں ۔آپ دیکھیں گی کہ رنگت بھی نکھری ہے اور جلد میں قدرتی چمک اور رعنائی بھی آگئی ۔
پودینے اور خمیر کا ماسک
ایک ٹماٹر کو ابال کر ٹھنڈا کرلیں ۔چھلکا اتار کر بیج نکال دیں اور کانٹے کی مدد سے پیسٹ بنالیں ۔اب اس میں کھانے کے چمچ کے برابر پودینے کی پتیاں ڈیڑھ کھانے کا چمچ خمیر (Yeast) ،ایک چائے کے چمچ کے برابر لیموں کا رس ملا کر یکجان کرلیں ۔

10سے 15منٹ تک اس ماسک کو آنکھوں سے بچا کر
چہرے پر لیپ کریں ۔15منٹ تک لگا رہنے سے حساس جلد والی خواتین کو چبھن ہوتو وہ چہرہ دھولیں ورنہ یہ نقصان دہ نہیں۔آپ پہلے اور بعد کے فرق کو واضح طور پر محسوس کریں گی۔
اب تک آپ پودینے کے غذائی فوائد جانتی تھیں اب اسے بیوٹی پراڈکٹ کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں ۔

تاریخ اشاعت: 2019-02-25

Your Thoughts and Comments

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Podina Aap Ke Husan Ka Nigehbaan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.