Elovera Mask Ke Fawaid

ایلوویرا ماسک کے فوائد

Elovera Mask Ke Fawaid
فیس ماسکس:
اپنی جلد کی ٹائپ معلوم ہونا ہر خاتون کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے خاص طور پر کوئی فیس ماسک یا دیگر بیوٹی ٹریٹمنٹ کرنے سے پہلے تاہم یہ چند ماسک آپ کی جلد کو مثالی جگمگاہٹ دینے کے لیے کافی ہیں۔

(جاری ہے)


انڈے کی سفیدی و شہد کا فیس ماسک:
یہ جادوئی اثر کرتا ہے بس آپ کو ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چائے کا چمچہ شہد کسی کپ میں مکس کرنا ہے اور پھر اسے آہستگی سے اپنے چہرے سے گردن تک مساج کی طرح لگانا ہے جس کو دھونے کے بعد آپ جگمگاتی روشن جلد کو دیکھیں گے۔


دودھ و شہد کا ماسک:
یہ فوری جگمگاہٹ کے حصول کا ایک بہترین طریقہ ہے آدھے کپ تازہ دودھ میں ایک چمچ شہد کو ملائیں اور اس بیوٹی ماسک کو اپنے چہرے پر لگائیں، اس کے نتائج آپ کو حیرت میں مبتلا کردیں گے۔
ایلوویرا ماسک:
ایلوویرا کے متعدد فوائد ہیں خاص طور پر جب اسے جلد پر استعمال کیا جائے تو مثالی جگمگاہٹ کے ساتھ ساتھ اس کے خلیات کو ہونے والے نقصانات کی بھی تلافی کردیتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2016-08-22

Your Thoughts and Comments

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Elovera Mask Ke Fawaid " and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.