Scrubbing - Article No. 1390

Scrubbing

اسکریبنگ - تحریر نمبر 1390

جلد کی صفائی کاسادہ اور موثر طریقہ

منگل 19 جنوری 2016

جسم میں سے اکثر لوگ یقینی طور ہر کلینزنگ موئسچرائزنگ اور ٹوننگ کے معمول کے کرشماتی نتائج سے واقفیت ضروررکھتے ہوں گے لیکن ان میں سے کچھ افراد اایسے بھی ہوں گے جنہیں حسن کی حفاظت ورعنائی میں اضافہ کرنے والے یہ سنگھاری معمول سے آگاہی رکھنے کے باوجود یہ بات معلوم نہیں ہوگی کہ جلد کی حفاظت ونگہداشت بناء اس اسکریب یعنی ملاحت سے رگڑے (Scrubbing) کئے ادھوری ہے۔
بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں اسکریب کے حوالے سے یہ تصورعام ہے کہ روزانہ اسکریبنگ کرناجلد پہ خراشیں پیداکرنے کا باعث بنتا ہے جوبعدازاں جلدکاناقابل تلافی نقصان پہنچانے کاباعث بنتاہے‘ لیکن حقیقت اس سے قدرے مختلف ہے‘ اگر آپ باقاعدگی سے جلد کو معیاری اور اپنی جلد کے حوالے سے موزوں اسکریب سے صاف کرنے کاخصوصیی اہتمام نہیں کریں گے تو کچھ ہی عرصے میں آپ کی جلد پپڑی زدہ (Flaky) ہوکرجھڑنے کے بجائے جلد کی اوپری سطح پرجمنے لگیں گے او ر یہ صورتحال آپ کی جلد کوانتہائی خشک بھی کردے گی اور مردہ خلیات کی جم جانے والی سخت تہیں جلد کے تکسیدکے عمل کوبھی بُری طرح متاثر کریں گی۔

(جاری ہے)


ماہرین حسن اس بات پریقین رکھتے ہیں کہ وہ سادہ کلینزنگ اور ٹوننگ جوبناء اسکریب یاجلد سے مردہ خلیات کوصاف کیے بغیرکی جائے وہ جلد پر ایکنی ( Acne) کی پیدائش کاسبب بنتی ہے۔ کیونکہ سادہ سی کلینزنگ وٹوننگ کرنے سے جلد کے مردہ خلیات چہرے کے مسامات میں چپکے رہ کرتکسیدکی راہ میں حائل ہوجاتے ہیں جوبیکٹیریا کی افزائش یااس کی نموپذیری کاایک مثالی ٹھکانہ بن کراچھی بھلی صاف ستھری جلدکوایکنی زدہ بنانے میں مصروف عمل ہوجاتے ہیں۔

اسکریب کرنے کامعمول مسامات کوجام ہونے سے روکتاہے لیکن اس مقصد کے لئے ضروری ہے کہ آپ ایسے اسکریب کواستعمال کریں جوآپ کی جلد مستندکی ساخت کے اعتبار سے نہ صرف موزوں ہو بلکہ کسی مس ومعیاری کاسمیٹک کمپنی کی تیارکردہ بہترین پروڈکٹ ہوتاکہ اس کے استعمال سے آپ کو بہترین نتائج حاصل ہوسکیں۔
روزانہ استعمال کے لئے ایسے اسکریب کاچناؤ کریں جس کے اجزاء میں پپیتا‘ خوبانی‘ وٹامن A,Cاور Eخصوصی طور پرشامل کئے گئے ہوں۔
کیونکہ یہ اجزاء نہ صرف آپ کی جلد کودھوپ کی تمازت سے حفاظت فراہم کریں گے بلکہ یہ آلودگی کے باعث جلد پہ قبل ازوقت جھلکنے والی سختی وجھریوں کے پیدا ہونے کے امکانات کوگھٹانے میں معاونت کرتے ہیں۔
ہمیشہ اُس اسکریب کااستعمال کیجئے جوآپ کی جلد کی ساخت سے میل کھاتے ہوں ورنہ غیرموزوں اسکریب آپ کی جلد پہ خراشیں ڈال کراسے بدنما بنادے گا۔

خوبانی اور اس سے تیارکردہ اسکریب جلد کو ملائمت وتازگی بخشنے میں اکسیرکادرجہ رکھتے ہیں۔
حساس جلد کے حامل افراد کے لئے معتدل (Mild) کوالٹی کے اسکریب بہترین رہتے ہیں۔ لہٰذا ایسے تمام افراد جواپنی جلد کی تروتازگی ودلکشی مطلوب رکھتے ہیں انہیں چاہئے کہ باقاعدہ کلینزنگ‘ موئسچرائزنگ اور ٹوننگ کرتے ہوئے بناء سستی کامظاہرہ کئے اسکریبنگ (Scrubbing) کرکے بلیک ہیڈزاور وائٹ ہیڈزکی خصوصی صفائی کریں اوراپنی نکھری نکھری اور تروتازہ جلد کی خوبصورتی سے سب کوحیران کیجئے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Scrubbing" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.